غزلیں۔ ۔ ۔ فریاد آزر

آزما کر عالمِ ابلیس کے حربے جدید ہو گئے قابض مری صدیوں پہ کچھ لمحے جدید دفن کر دیتا تھا پیدا ہوتے ہی عہدِ قدیم رحم ہی میں مار دیتا ہے اسے دورِ جدید ننھا کمپیوٹر! قلم، کاپی، کتابوں کی جگہ اِس قدر سوچا نہ تھا ہو جائیں گے بستے جدید ہو گیا محروم بینائی Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ فریاد آزر[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

لیجئے نیا شمارہ حاضر ہے۔ کچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے یہ شمارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ احباب جن میں سے کچھ سے میرا تعلق بھی رہا تھا،  اب بہت دور  جا بسے ہیں۔ کس کس کا نام لیجئے! ۔جوگیندر پال، ملک زادہ منظور احمد،  اسلم فرخی،  شکیل الرحمٰن، پروفیسر اسلوب احمد Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔[…]

نعت پاک ۔۔۔ عبد الحمید نظرؔ لکھنوی

    ہوں میں جب مستغرقِ کارِ ثنائے آنحضورؐ روشنی ہی روشنی ہے در شعور و لا شعور   مرتکز سارا جمال و حسن در ذاتِ حضورؐ روئے تاباں پر ہے اس کے نور اک بالائے نور   اس کی نسبت کیا کہیں ہم بندگانِ بے شعور کیا نہیں وہ اور کیا ہے جانے یہ Read more about نعت پاک ۔۔۔ عبد الحمید نظرؔ لکھنوی[…]

غزل ۔۔۔ مرزا محمد رفیع سوداؔ

  گلہ لکھوں میں اگر، تیری بے وفائی کا لہو میں غرق، سفینہ ہو آشنائی کا   مرے سجود کی دیر و حرم سے گزری قدر رکھوں ہوں دعویٰ ترے در پہ جبہ سائی کا   کبھو نہ پہنچ سکے دل سے تا زباں اک حرف اگر بیاں کروں طالع کی نارسائی کا   دکھاؤں Read more about غزل ۔۔۔ مرزا محمد رفیع سوداؔ[…]

سخت گیر آقا ۔۔۔ حفیظؔ جالندھری

  آج بستر ہی میں ہُوں کر دیا ہے آج میرے مضمحل اعضا نے اِظہارِ بغاوت برملا واقعی معلوم ہوتا ہے تھکا ہارا ہُوا اور میں ایک سخت گیر آقا۔ ۔ ۔ ۔ (زمانے کا غلام) کِس قدر مجبُور ہُوں پیٹ پُوجا کے لیے دو قدم بھی، اُٹھ کے جا سکتا نہیں میرے چاکر پاؤں Read more about سخت گیر آقا ۔۔۔ حفیظؔ جالندھری[…]

جوگندر پال کا ناول ’’پار پرے ‘‘ ۔۔۔ حیدر قریشی

  جوگندر پال تخلیقی ذہن رکھنے والے اردو کے انتہائی زرخیز فکشن رائٹر ہیں۔ افسانہ، افسانچہ، ناولٹ اور ناول تک ان کی تخلیقات بجائے خود اردو فکشن کی کہکشاں سی بنا چکی ہیں۔ پار پرے ان کا تازہ ناول ہے۔ یہ ناول جوگندر پال کی تخلیقی فعالیت کا حیران کن مظہر ہے۔ عمر کے اس Read more about جوگندر پال کا ناول ’’پار پرے ‘‘ ۔۔۔ حیدر قریشی[…]

افسانچے۔۔۔ جوگندر پال

                  جوئنده   میری گاڑی جہنم کی طرف منہ کئے ہوئے ہے۔ پٹرول پھنک رہا ہے اور انجن چل رہا ہے مگر گاڑی گئیر میں نہیں آ پا رہی اور جوں کی توں راستے میں کھڑی ہے۔ اور میرا دم اس خوف سے خشک ہو رہا ہے کہ میرا سارا تیل اسی طرح کھڑے Read more about افسانچے۔۔۔ جوگندر پال[…]

غزلیں ۔۔۔ بھارت بھوشن پنت

کوئی یہ بوجھ اٹھانے کو تیار بھی تو ہو دستار کس کو دیجئے،حقدار بھی تو ہو   مشکل نہیں ہے مجھ کو ڈرانا میرے حریف لیکن تری نیام میں تلوار بھی تو ہو   یہ جانتا ہوں نرغۂ دشمن میں ہوں مگر مجھ پر کسی طرف سے کوئی وار بھی تو ہو   ہم کافروں Read more about غزلیں ۔۔۔ بھارت بھوشن پنت[…]

غزلیں ۔۔۔ عبدالوہاب سخن

  لبِ خموش سے اُس نے ‘خوش آمدید’ کہا اسی کو لوگوں نے پھر’ گفت اور شنید’ کہا   جنوں میں پہلے تو اقرار کر لیا اُس نے جنوں کی بات کو پھر عقل سے بعید کہا   حسین تبصرہ موسم پہ جب تمام ہوا تو اُس نے کان میں چپکے سے کچھ مزید کہا Read more about غزلیں ۔۔۔ عبدالوہاب سخن[…]