مشتاق احمد یوسفی – طنز و مزاح کا مینارِ عظیم ۔۔۔ اشفاق احمد ورک

اس نے اردو مزاح کو اس مشکل مقام پر پہنچا دیا ہے جس سے آگے لے جانا کسی دوسرے مزاح نگار تو کیا اس کے اپنے بس میں بھی نہیں۔ میرا دوست مسٹر انوتو تو یہاں تک کہتا ہے کہ یہ کتابیں اس کی اپنی لکھی ہوئی ہی نہیں ہیں جس کا جواز اس کے Read more about مشتاق احمد یوسفی – طنز و مزاح کا مینارِ عظیم ۔۔۔ اشفاق احمد ورک[…]

خاکہ ۔۔۔ مشتاق احمد یوسفی

نام۔۔ سرورق پر ملاحظہ فرمائیے خاندان۔۔ سو پشت سے پیشہ آباء سپہ گری کے سوا سب کچھ رہا ہے۔ تاریخ پیدائش۔۔ عمر کی اس منزل پر آ پہنچا ہوں کہ اگر کوئی سن ولادت پوچھ بیٹھے تو اسے فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا لیتا ہوں۔ اور یہ منزل بھی عجیب ہے۔ بقول صاحب Read more about خاکہ ۔۔۔ مشتاق احمد یوسفی[…]

غزلیں۔۔۔ محمد علوی

جاتے جاتے دیکھنا پتھر میں جاں رکھ جاؤں گا کچھ نہیں تو ایک دو چنگاریاں رکھ جاؤں گا نیند میں بھی خواب رکھنے کی جگہ باقی نہیں سوچتا ہوں یہ خزانہ اب کہاں رکھ جاؤں گا سب نمازیں باندھ کر لے جاؤں گا میں اپنے ساتھ اور مسجد کے لیے گونگی اذاں رکھ جاؤں گا Read more about غزلیں۔۔۔ محمد علوی[…]

آہ محمد علوی: خدا کے نہ ہونے کا غم۔۔۔ عامر حسینی

ہمارے ہاں شکوہ، جواب شکوہ کا بڑا تذکرہ ہوتا ہے اور اس پہ کوئی شاعر کو ‘کافر’ کہتا ہے تو کوئی اس کو جرات رندانہ رکھنے والا مرد قلندر کہتا ہے۔ ایسا ہی ایک شاعر ادھر احمد آباد (گجرات-انڈیا) میں بھی بستا تھا۔ اس نے ‘میں اور تو’ کے نام سے ایک نظم کہی تھی۔ Read more about آہ محمد علوی: خدا کے نہ ہونے کا غم۔۔۔ عامر حسینی[…]

وقت کا تیر ۔۔۔ سٹیون ہاکنگ

The Arrow Of Time (’’وقت کا سفر‘‘ A BRIEF HISTORY OF TIME ، Stephen Hawking، نواں باب، ترجمہ:ناظر محمود، نظرِ ثانی:شہزاد احمد،، اردو یونیکوڈ برقی کتاب: محمد علی مکی ) پچھلے ابواب میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ وقت کی ماہیت کے بارے میں ہمارے خیالات چند سالوں میں کس طرح تبدیل ہو چکے ہیں، Read more about وقت کا تیر ۔۔۔ سٹیون ہاکنگ[…]

نظمیں ۔۔۔ کیدار ناتھ سنگھ

سنہ ۴۷ کو یاد کرتے ہوئے _____________________________   تمہیں نور میاں کی یاد ہے گیہوئیں نور میاں ٹھگنے نور میاں رام گڑھ بازار سے سرما بیچ کر سب سے آخر میں لوٹنے والے نور میاں کیا تمہیں کچھ بھی یاد ہے تمہیں یاد ہے مدرسہ املی کا پیڑ امام باڑا تمہیں یاد ہے شروع سے Read more about نظمیں ۔۔۔ کیدار ناتھ سنگھ[…]

جعفر ساہنی کی نظمیں، غزلیں

دکان ______   نیم کے سائے میں ایک کھردرے فٹ پاتھ پر لہکتے سورج سے پرے شکستہ چوبی گاڑی کی زمیں پہ ٹیڑھے میڑھے ہاتھ پاؤں میں الجھتی حیات غمزدہ آنکھوں کے درد لب پہ اک خاموش کرب منہ سے کچھ بہتے لعاب اپنی جانب کھینچتے ہیں بولتے سکوں کے ڈھیر ٭٭٭   فنا کا Read more about جعفر ساہنی کی نظمیں، غزلیں[…]

خواجہ سگ پرست۔۔۔ اسد محمد خاں

میں نے یوپی کا شہر گورکھپور نہیں دیکھا، ضرورت بھی نہیں پڑی۔ فراق گورکھپوری صاحب، مجنوں گورکھپوری صاحب اور پھر شمشاد نبی ساقی فاروقی سے مل لیا، ان صاحبان کا لکھا ہوا پڑھتا رہتا ہوں ….یوں سمجھئے شہر گورکھپور میں جتنا کچھ دیکھنے اور جاننے لائق ہو گا، حسین اور دل آویز ہو گا، تقریباً Read more about خواجہ سگ پرست۔۔۔ اسد محمد خاں[…]

محمد علوی، جدید اردو شاعری کی ایک نمائندہ آواز۔۔۔ محسن جلگانوی

ہماری ادبی تاریخ میں ایسے دور بہت کم آئے ہیں جب تخلیقی ابال اور انتشار کی وہ کیفیت تھی جو نئی شاعری کے وجود میں آنے کی وجہ سے پیدا ہوئی بلکہ نئی شاعری نے جو پانچ سات افقی پھیلاؤ والے شاعر پیدا کیے تو اسی وجہ سے تخلیقی آتش فشاں کا دائرہ کار عام Read more about محمد علوی، جدید اردو شاعری کی ایک نمائندہ آواز۔۔۔ محسن جلگانوی[…]