اردو ناول نگاری اور اس کی تنقید پر ایک مکالمہ ۔۔۔ ابرار مجیب

اردو میں ناول کے تعلق سے ذہن بہت صاف نہیں ہے۔ ناول کی تکنیک پر گفتگو ای ایم فوسٹر کے میکان کی تصور سے آگے نہیں بڑھی، بات گھوم پھر کر پلاٹ، کردار، قصہ، مکالمہ وغیرہ تک پہنچ جاتی ہے۔ ٹیری ایگلٹن ناول کو ایک ایک ایسی صنف قرار دیتا ہے جو کسی بھی حتمی Read more about اردو ناول نگاری اور اس کی تنقید پر ایک مکالمہ ۔۔۔ ابرار مجیب[…]

علامہ اقبال کی حمایت میں ۔۔۔ ڈاکٹر رؤف خیر

علامہ اقبالؔ شعر و ادب میں ہمالہ پہاڑ کی طرح عظیم الشان ہیں۔ غیر مسطح زمین کے بعض بے حیثیت لنگڑے لولے اُن پر چڑھ دوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہنسی آتی ہے۔ ایمان کے بعض مدعی علامہ اقبال کے ایمان و اسلام پر سوال اٹھاتے ہیں تو کیا اللہ تعالیٰ نے انھیں خدائی Read more about علامہ اقبال کی حمایت میں ۔۔۔ ڈاکٹر رؤف خیر[…]

مجھے کہنا ہے کچھ …….

نئے سال کے نئے شمارے کے ساتھ حاضر ہوں۔ مگر کس دل سے نئے سال کی آمد پر خوشیاں منائی جائیں جب کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں۔ پچھلے شمارے کا یکم اکتوبر کو اجراء ہونے کے بعد اگلے ہی ہفتے اسرائیل کے حملے Read more about مجھے کہنا ہے کچھ …….[…]

بادِ صبا کا انتظار ۔۔۔ سید محمد اشرف؛ اور اس پر آراء

یہ افسانہ واٹس اپ گروپ ’بزم افسانہ‘ میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس پر گفتگو کی گئی۔ یہ گروپ مشہور افسانہ نگار سلام بن رزاق کی زیر پرستی فعال ہے۔ زیر نظر تبصرے واٹس گروپ میں زمانی اعتبار سے ہی دئے جا رہے ہیں، یعنی جس ترتیب سے احباب نے اپنی آراء دی ہیں، Read more about بادِ صبا کا انتظار ۔۔۔ سید محمد اشرف؛ اور اس پر آراء[…]

نگار خانۂ کولکاتا: ایک جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر احسان عالم

دربھنگہ میں علم و ادب کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ یہ صدیوں سے مفکروں، دانشوروں ، ادیبوں ، صوفیوں ، سنتوں اور شاعروں کی سرزمین رہی ہے۔ عہد قدیم کے بعد عہد وسطیٰ میں بھی مسلمانوں کی علمی و ادبی ثقافتی اور تہذیبی کاوشوں نے دربھنگہ کی تاریخ کو روشن کیا ۔ دربھنگہ میں بہت Read more about نگار خانۂ کولکاتا: ایک جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر احسان عالم[…]

ڈاکٹر امام اعظم کے مونوگراف ’مظہر امام‘ کا اجمالی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر مظفر نازنین

ڈاکٹر امام اعظم (ریجنل ڈائریکٹر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، کولکاتا ریجنل سینٹر) شاعر، ادیب اور صحافی ہیں۔ ان کی کتاب ’’گیسوئے تحریر‘‘ دراصل ان کی شخصیت کی آئینہ دار ہے۔ 192 صفحات پر مشتمل اس کتاب ’‘‘گیسوئے تحریر‘‘ کی اشاعت 2012ء میں ہوئی۔ یہ کتاب 39 نادر و نایاب ادبی مضامین کا Read more about ڈاکٹر امام اعظم کے مونوگراف ’مظہر امام‘ کا اجمالی جائزہ ۔۔۔ ڈاکٹر مظفر نازنین[…]

چڑیوں نے کہا عافیت ہے ۔۔۔ انور قمر

1 طاق میں ڈیوٹ جل رہا تھا، ہلکی مگر سرد ہوا کے جھونکوں سے اس کی لو لرز لرز جاتی تھی۔ میں خواجہ کے آستانے سے قوالی سن کر سرائے کو لوٹا تھا۔ میں ابھی اپنی کھولی کے دروازے پر لگا ہوا قفل کھولنے ہی جا رہا تھا کہ میری نظر پاس کی کھولی پر Read more about چڑیوں نے کہا عافیت ہے ۔۔۔ انور قمر[…]

فلسطینی بچے کی فریاد ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی

دنیا کے دوسرے بچوں کی طرح اسکول کے میدان میں کھیلنا لائبریری میں کتاب پڑھنا میرے مقدر میں نہیں کیونکہ میں غزہ میں پیدا ہوا اچھی زندگی کیا ہوتی ہے میں نہیں جانتا ہم پتھروں سے کھیلتے ہیں بدلے میں گولیاں کھاتے ہیں جو بچ جائیں تو فوجی عدالتوں سے سزا پاتے رہتے ہیں ایک Read more about فلسطینی بچے کی فریاد ۔۔۔ سلمیٰ جیلانی[…]

فلسطین ۔۔۔ پرویز مظفر

ہم کو نہیں دیکھنا ہم کو چپ رہنا ہے جو ظلم ہوتا ہے جو ظلم ہو رہا ہے زمانہ کھلی آنکھوں سے سو رہا ہے سن رہا ہے بمباری کی آوازیں وہ چیخیں زندہ لاشوں کی وہ درد بھرے نغمات اتنا ظلم اتنی دہشت دیکھ کر بھی اٹھی نہیں کوی آواز یہ بھی ہوئی کوئی Read more about فلسطین ۔۔۔ پرویز مظفر[…]

دو نظمیں ۔۔۔ الیاس بابر اعوان

فلسطین کے نام     تاریخ کے کالے پنوں پر تقدیس کی سرخ عقیدت سے کچھ منظر سینچے جائیں گے کچھ باتیں لکھی جائیں گی بارود پہ جن کا نم ہو گا دنیائے رنگ و نُور کے ہاتھ میں بندِ قبا کا غم ہو گا اور بڑے بڑے ایوانوں میں ارفع اور زرّیں باتوں کی Read more about دو نظمیں ۔۔۔ الیاس بابر اعوان[…]