مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

  دیکھتے دیکھتے پھر جولائی آ گیا اور نیا شمارہ پیش کرنے کا وقت۔ اچانک سیماب اکبر آبادی کا شعر یاد آ گیا۔  اگرچہ زبان کا شعر ہے لیکن دنیا کی بے ثباتی پر پر تاثیر تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا سے میں اٹھ جاؤں گا دیکھتی کی دیکھتی رہ جائے گی دنیا مجھے اس Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[…]

طوائف۔۔۔ ریاض شاہد

  وہ سب اس کمرے میں صبح سے یوں بیٹھے تھے جیسے پولیس کی جیل گاڑی میں قیدی بیٹھے ہوئے اپنے اپنے سنگین مقدمات کی عدالت میں پیشی کا انتظار کر رہے ہوں۔ گاہے گاہے ایک دبلے پتلے جسم اور سالخوردہ شلوار قمیض میں ملبوس چپراسی نما ہرکارہ آ کر کسی امیدوار کا نام پکارتا Read more about طوائف۔۔۔ ریاض شاہد[…]

حمدیہ / مناجاتی غزل ۔۔۔اعجاز عبید

(نذرِ شاذؔ تمکنت۔ ان کی مناجات کا مصرع ہے ’اک حرف تمنا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں)   کچھ سوچ کے آیا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں در پر ترے بیٹھا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں   کیا جانئے کیا جی میں ہے، لب پر نہیں آتا بس ’حرف تمنا ہوں، بڑی Read more about حمدیہ / مناجاتی غزل ۔۔۔اعجاز عبید[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

لیجیے نیا شمارہ حاضر ہے۔ یہ چونتیسواں شمارہ ہے۔ دسمبر ۲۰۰۵ء سے اب تک ’سمت‘ نے گیارہ سال سے زائد سفر کر لیا ہے۔ کسی بھی اردو جریدے کے لیے یہ بات اہمیت رکھتی ہے، وہ چاہے قرطاسی جریدہ ہو یا برقیاتی اور آن لائن۔  اور برقیاتی جریدہ بھی ایسا جو اپنے پہلے شمارے سے Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[…]

بولتی ناگن۔ ۔ ۔ ڈاکٹر سلیم خان

  جھمرو کا خیمہ شاد باد تھا۔ لوگ اس سے بے سر پیر کے سوالات کر رہے تھے اور  وہ ان کے اوٹ پٹانگ جوابات دے رہا تھا پھر بھی ہر کوئی خوش تھا۔ وقفے وقفے سے ہنسی کے فوارے چھوٹتے اور  قہقہے بلند ہوتے۔ بازار کی گہما گہمی سے تھک کرسستانے کے لیے لوگ Read more about بولتی ناگن۔ ۔ ۔ ڈاکٹر سلیم خان[…]

حرف و سخن: جمیلؔ نظام آبادی ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

  غزل کو اردو شاعری کی آبرو کہا گیا ہے۔ اور اس آبرو کو بڑھانے اور غزل کے گیسو سنوارنے کا کام ہر دور میں اردو شعرا نے کیا ہے۔ اردو غزل کا سفر آج بھی جوش و خروش سے جاری ہے اور بلا لحاظ مذہب و ملت ،  زبان اور تہذیب اردو غزل نے Read more about حرف و سخن: جمیلؔ نظام آبادی ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی[…]

مین را ۔۔۔ تصنیف حیدر

(بلراج مینرا ایک اچھے ادیب اور  افسانہ نگار تھے۔ مگر ان کا مدیرانہ ذہن بھی کمال کا تھا، انہوں نے اپنی زندگی میں شعور، مینرا جنرل اور  سرخ و سیاہ نام کے جریدے اپنے زیر ادارت شائع کیے۔ ان تمام پرچوں کے ذریعے ان کا خاص متحرک ذہن اس کام پر زور دیتا تھا کہ Read more about مین را ۔۔۔ تصنیف حیدر[…]

نظم ۔۔۔ سعود عثمانی

اور کچھ دیر میں یہ سرخ گلاب اپنی خوشبو میں نیم خوابیدہ چاند کے رس میں ڈوب جائے گا   اور کچھ دیر میں ہوائے شمال نرم سرگوشیوں کی خلوت میں پھول سے وصل کرنے آئے گی   اور کچھ دیر میں دھڑکتا سمے ترک کر دے گا یہ پرانا لباس اور نیا پیرہن پہن Read more about نظم ۔۔۔ سعود عثمانی[…]

غزل۔ ۔ ۔ رؤف خیر

  ایک لمحہ کو بھی لگتا نہیں مہمان سے ہو اس خرابے میں جو آباد بڑی شان سے ہو   شہ سواروں کا یہ انداز کہاں ہوتا ہے کبھی گھوڑے سے خفا ہو کبھی میدان سے ہو   اپنے پتّے ابھی کھولے ہی کہاں ہیں میں نے تو بہت خوش نہ کسی جیت کے امکان Read more about غزل۔ ۔ ۔ رؤف خیر[…]

کوائف بانو قدسیہ

پیدائش ۔ بانو قدسیہ 28 نومبر 1928ءفیروزپور، پنجاب، برطانوی راج، موجودہ پنجاب، بھارت قلمی نام ۔ بانو قدسیہ پیشہ۔ مصنف، ڈراما نویس، دانشور، روحانی زبان ۔ اردو، پنجابی قومیت ۔ پاکستانی نسلٍ۔ مہاجر تعلیم ۔ ایم اے (اردو) صنف ۔ افسانہ نگاری، فلسفہ، تصوف مضمون ۔ ادب، فلسفہ، نفسیات، اشتراکیت ادبی تحریک ۔ صوفی ادب Read more about کوائف بانو قدسیہ[…]