جائداد ۔۔۔ کوثر صدیقی

میرے کمرے میں ایک چڑیا کے جوڑے نے گھونسلہ بنا رکھا تھا۔۔ میں دیکھتا ہوں ہر چھٹویں مہینے چڑیا انڈے دیتی تھی۔۔ بچے نکلتے تھے۔ پھر دونوں مل کر دن رات محنت کر کے انھیں پالتے تھے۔۔ پھر اڑنا سکھاتے تھے۔۔ پر آنے کے بعد ایک دن پھر سے اڑ جاتے۔ اور ماں باپ کو Read more about جائداد ۔۔۔ کوثر صدیقی[…]

علاج۔۔۔ سکندر عرفان

وزیر صحت اپنے معائنہ کے دوران مریضوں سے ان کی خیریت پوچھ رہے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا پورا عملہ، ڈاکٹر اور نرسیز بھی تھے۔ مریض از راہ اثر اثبات میں سر ہلا کر اپنی کیفیات کا اظہار کر رہے تھے۔ ایک مریض نے بہ مشکل تمام بستر سے اٹھ کر وزیر موصوف کے Read more about علاج۔۔۔ سکندر عرفان[…]

دھوپ کا موسم۔۔۔ خالد عبادی

کچھ دنوں سے اس بستی میں گھاسلیٹ کی افراط ہو گئی تھی۔۔ جھونپڑیوں میں دیوالی اتر آئی تھی۔ لاش کی مٹھی کھل گئی تھی۔ نلوں سے تیز دھار میں پانی آنے لگا تھا۔ ۔۔زندگی کی تعریف بدل گئی تھی۔۔ شاید ان بستیوں میں خدا اتر آیا تھا۔۔ اور دیواریں الیکشن کے پوسٹر پہنے ہوئے تھیں۔ Read more about دھوپ کا موسم۔۔۔ خالد عبادی[…]

ریت کا چشمہ۔۔۔ آنند لہر

جس برتن میں تم نے سورج کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس سے اندھیروں کا ایک ایسا دریا بہہ نکلا ہے جو اپنے سمندر کی تلاش میں پہاڑوں کے معصوم بچوں کو بہا کر لے جائے گا۔۔ اندھی صدی بچھڑے ہوئے لمحوں کو پکڑنے کی جب بھی کوشش کرے گی اس کے ہاتھوں Read more about ریت کا چشمہ۔۔۔ آنند لہر[…]

غلطی کا احساس۔۔۔ سالک جمیل

دیکھتے ہی دیکھتے عارف اور عمران کی بیس سال پرانی دوستی دشمنی میں بدل گئی۔۔ ’’آخر اس کی کیا وجہ تھی۔۔!‘‘ عارف نے کسی سے پوچھا۔ ’’یار۔۔ مجھ سے ایک غلطی ہو گئی تھی؟!‘‘۔۔ عارف نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا۔۔ ’’غلطی۔۔ کیسی غلطی؟!‘‘۔۔ پوچھنے والے نے وضاحت چاہی۔ تقریباً ایک سال پہلے کی بات Read more about غلطی کا احساس۔۔۔ سالک جمیل[…]

افسانچہ۔۔۔ شبیر شاکر

تگرد اور کھجور سے بَنی ایک خوبصورت جھونپڑی جس کی چھوٹی سی پنجرہ نما کھڑکی سے ایک خوبصورت اور معصوم چہرے والی لڑکی حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی تھی۔ بغیر دروازہ والی جھونپڑی میں نہ جانے اُس نے اپنے آپ کو کیوں تنِ تنہا قید کیا حالانکہ نہ دور دراز رکاوٹ تھا اور نہ Read more about افسانچہ۔۔۔ شبیر شاکر[…]

دھند میں لپٹا جنگل۔۔۔ عمر بنگش

یہ ایک خنک صبح کا واقعہ ہے۔ سانے گلیشیر سے رو میں بہہ کر آتی ہوئی یخ بستہ ہوائیں نالتر کے پہاڑوں کے بیچ قدرتی کھائیوں ، گلوں سے یوں بے چین، سنسنا کر پیالہ نما وادی میں داخل ہو تی ہیں گویا آسمان کی وسعتوں میں کوئی امان نہیں ہے۔ پہاڑوں کی چوٹیاں جو Read more about دھند میں لپٹا جنگل۔۔۔ عمر بنگش[…]

دروازے۔۔۔ نیلم احمد بشیر

درخت پہ بیٹھی چڑیا بہت خوش تھی، پیٹ دانے سے بھرا تھا۔ ہر ی ہری گھاس دیکھنے میں بہت بھلی معلوم ہو رہی تھی۔ مظاہرِ قدرت کے حُسن سے وادی جگمگا رہی تھی۔ گنگناتی ہوئی ہوا اتنی ٹھنڈی تھی جیسے اللہ میاں نے انسان کی کسی بات پر خوش ہو کر جنت کے سارے دروازے Read more about دروازے۔۔۔ نیلم احمد بشیر[…]

ایک کہانی۔۔۔ عابدہ رحمانی

بیوی باورچی خانے سے چلا رہی ہے ،میاں کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ پر کانو ں میں ائیر پلگ لگائے بیٹھا ہے "ارے سنتے ہو شام کو راشدہ کے سسرال والے آ رہے ہیں ذرا بازار جا کر یہ سامان تو لے آؤ۔ خدا کی پناہ کیا منہ میں گھنگنیاں ڈال کر بیٹھے ہو بولتے کیوں نہیں Read more about ایک کہانی۔۔۔ عابدہ رحمانی[…]

کافی مگ۔۔۔ سبین علی

رات گئے کچن صاف کرنے کے بعد وہ باہر کچرا پھینکنے گئی تو انواع و اقسام کے کھانے، ادھ کھائے روسٹ اور بچے ہوئے کیک وہاں دیکھ کر اس کا دل کانپ اٹھا۔ پتا نہیں آج بھی پیچھے وطن میں موجود اس کے بچوں نے کچھ کھایا ہو گا یا نہیں ؟ پھر ایک لبمی Read more about کافی مگ۔۔۔ سبین علی[…]