چبوترہ۔۔۔ افتخار حیدر

ریحانہ نے کلو دودھ کا شاپر لیا اور دکان دار کی گرم نظروں سے بچانے کے لئے اپنے ڈھکے ہوئے سینے کو مزید ڈھانپتی ہوئی چبوترے سے نیچے اتر آئی۔ ابھی گھر تک جاتے ہوئے بہت سی نظروں کے آگے بند باندھنا تھا۔ اور عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنی زینت کو چھپائے ہر Read more about چبوترہ۔۔۔ افتخار حیدر[…]

وہ دن، کہ جس کا وعدہ ہے۔۔۔ ظفر عمران

حمید جان بس اسٹینڈ پر اترا تو ہر طرف سے کیچڑ نے اس کا استقبال کیا، پہاڑی علاقوں میں پانی نشیب میں اتر جاتا ہے، لیکن اس چھوٹے سے سے حصے کو بس اسٹینڈ کے لیے ہم وار کیا گیا تھا، اطراف میں بے ڈھب دکانوں نے نکاسی آب کا رستہ روک رکھا تھا۔ طویل Read more about وہ دن، کہ جس کا وعدہ ہے۔۔۔ ظفر عمران[…]

کردار۔۔۔ سکندر حیات

غیر ارادی طور پر میری انگلیوں کی گرفت پین پر اتنی سخت ہو گئی تھی کہ اب باقاعدہ ان میں درد محسوس ہو رہا تھا۔کردار اتنا پیچیدہ تھا کہ میں اس کی شخصیت میں الجھ گیا تھا۔ بات کچھ عجیب سی ہے لیکن سچ ہے کبھی کبھی لکھتے ہوئے کوئی کردار مجھ پر اسقدر حاوی Read more about کردار۔۔۔ سکندر حیات[…]

بد ترین جیت ۔۔۔ ناصر صدیقی

میں آپ سے زیادہ غریب ہوں "، "اس کا ثبوت کیا ہے؟”، "میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں "، "میں بھی رہتا ہوں "، "میں سولہ ہزار کا ادھار لے چکا ہوں "، "میرے ادھار کیا کم ہیں ؟”، "مان جایئے کہ میں آپ سے زیادہ غریب ہوں "، "اس طرح نہیں مانوں گا۔۔اچھا!۔۔ Read more about بد ترین جیت ۔۔۔ ناصر صدیقی[…]

مماثلت ۔۔۔معراج رسول رانا

"اُس کا اسٹار بھی ثور ہے”، آئیزک نے یہ سوچتے ہوئے کمرے کے اطراف نظر دوڑائی، کمرے کی ہر چیز سُرخ یا سفید تھی، جو کہ اُس کے اور اُس کی بیوی، ماریہ، کے پسندیدہ رنگ تھے۔ اُس نے الماری کھولی۔ ایک طرف اُس کی شرٹیں ٹنگی ہوئی تھیں ، جن میں زیادہ تر سرخ Read more about مماثلت ۔۔۔معراج رسول رانا[…]

کرتوت ۔۔۔ منیر احمد فردوس

رشید نے پورا محلہ سر پر اٹھا رکھا تھا۔شور شرابہ سن کر بہت سارے محلے دار اس کے اردگرد جمع ہو گئے تھے جو اپنے پڑوسی شوکت کی بیٹھک کو دھڑا دھڑ پیٹے جا رہا تھا۔ "باہر نکلو لوفر انسان! میں کافی دنوں سے موقع کی تلاش میں تھا۔آج تیرا بچ نہیں ہے۔ نکل باہر۔” Read more about کرتوت ۔۔۔ منیر احمد فردوس[…]

تھپڑ ۔۔۔ سدرہ سحر عمران

ہاجرہ سا منے والے ڈپا رٹمنٹل اسٹو ر سے کا سمیٹکس کا کچھ سامان لینے گئی تھی۔ اسے اندر گئے پیتیس منٹ سے زا ئد وقت گزر چکا تھا اور ابھی تک واپسی کے آ ثار دکھا ئی نہ دے رہے تھے۔وہ اس کی بے حد لا ڈلی بیٹی نہ ہوتی تو وہ اب تک Read more about تھپڑ ۔۔۔ سدرہ سحر عمران[…]

برہنہ خیال ۔۔۔ عامر ابراہیم

کوئی ضرور ہے جو رات کے پچھلے پہر گھر کی چھت پہ بھاری قدموں سے چلتا رہتا ہے۔ چاہنے کے باوجود میں چھت پہ جا کے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکا ہوں۔ ایک دن قدموں کی آواز لاؤنج کی سیڑھیاں اترتے ہوئے میرے کمرے کے باہر آ کے رک جاتی ہے۔ میں پسینے میں شرابور Read more about برہنہ خیال ۔۔۔ عامر ابراہیم[…]

پہاڑی اور برتقال ۔۔۔ شاہد جمیل احمد

سرگودھا کے آٹھ چک جنوبی براستہ چار چک جاتے ہوئے کچی نما پکی سڑک پر بکھرے گول ، بیضوی اور نوکیلے پتھر اور دونوں اطراف موٹے کانٹوں والے پہاڑی کیکروں کی سے یعنی( (Parcopine کے تکلوں جیسی طوطا ہری شاخیں پہلی یاد کے طور پر میرے ذہن کے نہاں خانوں میں بے سمت پنگرتی ہیں۔ Read more about پہاڑی اور برتقال ۔۔۔ شاہد جمیل احمد[…]

خوشی ۔۔۔ محمد اظہر نذیر

ننھا جُگنو جیسے زندگی سے تنگ آ چکا ہو، کیا نہیں کیا تھا اُس نے ایک چھوٹی سی خوشی پانے کو؟ پر خوشی جیسے اُس کے نصیبوں سے حرف غلط کی طرح مٹا دی گئی ہو۔ آپ زیادہ دور کیوں جائیے؟ ابھی کل کی ہی بات لیجئے پڑوس کے باغ والی مادہ جُگنو سے دوستی Read more about خوشی ۔۔۔ محمد اظہر نذیر[…]