منت کشِ بے رخی ۔۔۔ جلیل حیدر لاشاری

منت کشِ بے رخی                           جلیل حیدر لاشاری   جب بھی وہ کسی ویگن یا بس میں بیٹھتا ایک بات ضرور سوچتا کرتا تھا کہ اگر وہ  اس گاڑی کی اس سیٹ پر نہ بیٹھا ہوتا تو اور کون اس پر بیٹھا ہوتا؟ وہ اس خیال کو بہت فضول سمجھتا تھا لیکن وہ اب Read more about منت کشِ بے رخی ۔۔۔ جلیل حیدر لاشاری[…]

سب کی کہانی ایک ہے ۔۔۔ عامر حسینی

سب کی کہانی ایک ہے                عامر حسینی وہ رات کو دس بجے بس سٹینڈ پر پہنچ گیا تھا۔ اور پھر ایک گھنٹہ وہ بیٹھا رہا۔ تب کہیں جا کر بس آئی۔ وہ ڈیزرٹ رحیم یار خان جانا چاہتا تھا۔ وہاں اس کے دوستوں نے ایک تقریب رکھی تھی۔ وہ اس تقریب میں شرکت کرنے Read more about سب کی کہانی ایک ہے ۔۔۔ عامر حسینی[…]

کنی کا راجکمار ۔۔ قاسم خورشید

کِنّی کا راجکمار                قاسم خورشید  ہاں تو صاحبان… قدردان… مہربان جگر تھام کر بیٹھ جائیے۔ جی چاہے تو اٹھ جائیے اپنے مایوس چہروں پر ہنسی لائیے۔ دنیا سے تھوڑی غشی لائیے بہت رو چکے۔ بے حسی لائیے صاحبان… قدردان… میں کون ہوں۔ کیا ہوں۔ کیوں ہوں یہ سب آپ جانتے ہیں مجھے دل سے Read more about کنی کا راجکمار ۔۔ قاسم خورشید[…]

کوکھ ۔۔ شائستہ فاخری

کوکھ                شائستہ فاخری   کسی جادوگر کے طلسمی تماشے کا کردار بنی وہ جل دھارا کے بیچوں بیچ کھڑی تھی۔ اس کے دونوں گداز سینوں سے ٹپکتی ہوئی دودھ کی ننھی ننھی بوندیں جل کے دھارا میں دودھیا نقطے کی شکل میں پھیل رہی تھیں۔ چند قطرے سوکھی پیاسی زبان کی خوراک بھی بن Read more about کوکھ ۔۔ شائستہ فاخری[…]

محرومِ تماشا ۔۔ محمد احمد

شام ڈھل چکی تھی۔  چائے کی ہوٹل پر حسبِ معمول رونق میں اضافہ ہو چکا تھا۔  لوگ مختلف ٹولیوں کی صورت میں بیٹھے ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف تھے اور دن بھر کی تھکن کے مارے دکھتے بدن پر ذائقہ اور تراوت کے پھائے رکھ رہے تھے۔ یہ شہر کا ایک متوسط علاقہ تھا اور Read more about محرومِ تماشا ۔۔ محمد احمد[…]

مزارِ بے مردہ ۔۔ رؤف خیرؔ

        بشیر بھائی بہت زندہ دل آدمی تھے۔ ہمیشہ رکوع میں دکھائی دیتے تھے۔ کمر نے جواب دے دیا تھا۔ وہ زیادہ تر اپنے گھر کے دروازے کے قریب بنے ہوئے چبوترے پر بیٹھے آنے جانے والوں سے سلام و دعا بھی کر لیتے تھے اور بے تکلف ہم سِن دوستوں سے گالیوں Read more about مزارِ بے مردہ ۔۔ رؤف خیرؔ[…]

سوچ ۔۔ جلیل حیدر لاشاری

 آج سبزی منڈی پہنچتے مجھے دیر ہو گئی۔ راستے میں ٹریفک اتنی بری طرح پھنسی ہوئی تھی کہ پورا گھنٹہ ٹریفک کی نذر ہو گیا۔ اور اوپر سے سڑک پر اتنے بڑے اور گہرے گڑھے کہ آپ پہلے دوسرے گیئر سے آگے گاڑی چلا ہی نہیں سکتے۔ اور مزید ظلم یہ کہ ان ٹوٹی پھوٹی Read more about سوچ ۔۔ جلیل حیدر لاشاری[…]

کیک — اصغر وجاہت (ہندی سے )

کیک اصغر وجاہت (ہندی سے ) اُنہوں نے میز پر ایک زوردار گھُونسا مارا اور میز بہُت دیر تک ہِلتی رہی۔ میں کہتا ہُوں جب تک ایٹ اے ٹائیم پانچ سو لوگوں کو گولی سے نہیں اُڑا دِیا جائے گا، حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ اَپنی خاصی سپیکِنگ پاور برباد کر کے وہ ہانپنے لگے۔ Read more about کیک — اصغر وجاہت (ہندی سے )[…]

دعاء — یٰسین احمد

دعاء یٰسین احمد آج کی شب اجتماعی دعاء کا اہتمام کیا گیا تھا جیسے ہی شام کا ملگجی دھندلکا رات کے اندھیرے میں مدغم ہوا، مختلف عورتیں ایک کے بعد ایک اس ہال میں جمع ہونے لگفی تھیں کو اطراف و اکناف کے گھروں میں رہتی تھیں۔ نہایت ہی خاموشی سے اپنے اپنے گھروں سے Read more about دعاء — یٰسین احمد[…]

پرواز — ظہیر احمد

پرواز تفسیر احمد ماں ، پرندے کیوں اُڑتے ہیں؟” چھ سالہ ساجدہ نے ماں سے سوال کیا۔ ساجدہ کی ماں نے صحن میں جھاڑو دیتے ہو ے جواب دیا”۔ بیٹی مجھ بے پڑھی لکھی کو کیا پتہ ہے ان باتوں کا۔ جب اسکول جاؤ تو استانی جی سے پوچھنا۔” ” اچھا ماں ، میں باہر Read more about پرواز — ظہیر احمد[…]