کلام ۔۔۔ سرفراز شاہد

جہاں سلطانہ پڑھتی تھی   (اختر شیرانی کی رو ح سے معذرت کے ساتھ) وہ اِس کالج کی شہزادی تھی اَور شاہانہ پڑھتی تھی وہ بے باکانہ آتی تھی اور بے باکانہ پڑھتی تھی بڑے مشکل سبق تھے جن کو وہ روزانہ پڑھتی تھی وہ لڑکی تھی مگر مضمون سب مردانہ پڑھتی تھی یہی کالج Read more about کلام ۔۔۔ سرفراز شاہد[…]

رباعیاں ۔۔۔ ابراہیم اشکؔ

نظر میں ہوں تو منظر بھی نظر آتا ہے جوہر ہو تو گوہر بھی نظر آتا ہے ہو اشک اگر دیکھنے والا کوئی کوزہ میں سمندر بھی نظر آتا ہے   ہر ایک ورق پر ہیں نرالے گوہر گنجینۂ معنی ہے ادب کا دفتر دراصل ہیں تسکین دل و جاں کا سبب اے اشک مرے Read more about رباعیاں ۔۔۔ ابراہیم اشکؔ[…]

حمد ۔۔۔ ابراہیم اشکؔ

(2022-1951) تری ذات ذاتِ صفات ہے، ترے دم سے نظم حیات ہے، تری حمد سب کی نجات ہے ترا ذکر کر نہ سکے زباں، تری فکر کر نہ سکے جہاں، تری عظمتوں میں وہ بات ہے   مرا سجدہ ہے تری بندگی، تری بندگی مری زندگی، کہ یہ زندگی ہے کمال کی مری سانس ہے Read more about حمد ۔۔۔ ابراہیم اشکؔ[…]

حمد ۔۔۔ محمد اسامہ سرسری

مجلس میں ٹٹولوں تجھے تنہائی میں ڈھونڈوں بتلا، تجھے کس چیز کی گہرائی میں ڈھونڈوں   سچا ہے، تجھے بات کی سچائی میں ڈھونڈوں اچھا ہے، تجھے ذات کی اچھائی میں ڈھونڈوں   اے حسن کے خالق! تجھے زیبائی میں ڈھونڈوں یا صبر کے خلّاق! شکیبائی میں ڈھونڈوں   سمجھوں تجھے، داناؤں کی دانائی میں Read more about حمد ۔۔۔ محمد اسامہ سرسری[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔

نئے سال کے دوسرے شمارے اور ’سمت‘ کی تاریخ کے ۵۴ ویں شمارے کے ساتھ حاضر ہوں۔ اس بار وطنِ عزیز  کم از کم وائرس کے مظالم سے آزادی کی طرف بڑھ چلا ہے۔ اور نئے فعال کیسیز ہزار کے آس پاس رہ گئے ہیں، خدائے عز و جل کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ ان Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔[…]

گرے ایریا (Gray Area) ۔۔۔ مجید اختر

وہ جو ہمیں دھوکہ دیتے ہیں کوئی جواز تو رکھتے ہوں گے اپنے من میں کھوٹ چھپائے ہم انجان سے بن جاتے ہیں وہ بھی سچے، ہم بھی برحق اپنے تئیں ہم سب سچے ہیں، خالص بھی ہیں گرد ہمارے جتنے سنگی، ساتھی ہیں یا رشتہ دار، محلّہ والے، مولوی، مُلّا، سَنت، پروہت سب سچے Read more about گرے ایریا (Gray Area) ۔۔۔ مجید اختر[…]

غضنفر علی تہلکہ ۔۔۔ سلیمان ابراہیم

کہتے ہیں سکندر اعظم نے اپنے دور حکومت میں ہر شعبہ فکر کیلئے وظائف مقرر کیے سوائے شعراء حضرات کے۔ اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ یا تو مورخین جانیں یا وہ جنہیں شاعروں سے للہی محبت ہے۔ البتہ اس خبر سے شعراء حضرات کے تنقیص کا پہلو برآمد کرنا نری جہالت ہے۔ ہاں Read more about غضنفر علی تہلکہ ۔۔۔ سلیمان ابراہیم[…]

سیانی بوا ۔۔۔ منو بھنڈاری/ اعجاز عبید

سب پر جیسے بوا جی کی شخصیت حاوی ہے۔ سارا کام وہاں اتنے منظم طریقے سے ہوتا جیسے سب مشینیں ہوں، جو قاعدے میں بندھیں، بنا رکاوٹ اپنا کام کئے چلی جا رہی ہیں۔ ٹھیک پانچ بجے سب لوگ اٹھ جاتے، پھر ایک گھنٹہ باہر میدان میں ٹہلنا ہوتا، اس کے بعد چائے دودھ ہوتا۔ Read more about سیانی بوا ۔۔۔ منو بھنڈاری/ اعجاز عبید[…]