اے مِرے کوزہ گر ۔۔ ارشد خالد

اے مِرے کوزہ گر گیلی مٹی ہوں میں چاک پر تیرے رکھی ہوئی آشنا ہوں تری انگلیوں کے ہر انداز سے مجھ کو بے کارسانچوں میں مت ڈھال اب اپنے اَ ن دیکھے خوابوں کی دنیا میں جا اور وہاں کے کسی ایسے پیکر کو تصویر کر جو جہانِ ہنر میں ترے اور مٹی کے Read more about اے مِرے کوزہ گر ۔۔ ارشد خالد[…]

الوداع ۔۔ ارشد خالدؔ

شہرِ سلامتی میں تو سب ہی امیرِ شہر تھے پھر جب امیر الامراء باہر سے منگوایا گیا شہر میں اک فقیر تھا وہ بھی کہیں چلا گیا ٭٭٭

ایک سر پھری نظم ۔۔ ارشد خالد

گردشِ دوراں نے اس کو ایک ہی تھپڑ جڑا چھن گئی پھر ہنسی ساری اس کے لب و رخسار سے  عشق کا سارا نشہ اتر گیا یکبارگی دل کو لے کے بیٹھ گیا تھا اور عقل ٹھکانے آ گئی ٭٭٭

مولانا آزاد کی معرکۃ الآرا تصنیف۔۔ تذکرہ۔۔۔ سہیل انجم

مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت ایسی پرکشش اور جاذبِ نظر ہے کہ کوئی بھی اہلِ ذوق اس کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اس شخصیت کے اندر جانے کتنے پہلو پوشیدہ ہیں کہ ایک پر نظر ڈالو تو دوسرا دعوت نظارہ دینے لگتا ہے اور کوئی بھی پہلو ایسا نہیں ہے جس میں زبردست چارمنگ Read more about مولانا آزاد کی معرکۃ الآرا تصنیف۔۔ تذکرہ۔۔۔ سہیل انجم[…]

اسد قریشی

محبتوں میں تمھارا شعار تابندہ وفائیں اپنی کریں گے شمار آئندہ بقا کی منزلیں قائم فنا کے دار پہ ہیں کہ ریزہ ریزہ نصیب از شکیب یابندہ خشوع قلب ہے لازم کہ جستجو ہی نہیں ہما شما کے خدا راز ایں نہ بخشندہ رکھی ہے میری جبلت میں جب خطا بھی ضرور یہی سبب کہ Read more about اسد قریشی[…]

جلیل حیدر لاشاری

تم دھوپ سے نہ دھوپ کی یلغار سے بچو دیوار گرنے والی ہے دیوار سے بچو  رکھ دے نہ کاٹ کر کہیں سارے وجود کو خود ساختہ اناؤں کی تلوار سے بچو وہ دل کا ٹوٹنا تو کوئی واقعہ نہ تھا اب ٹوٹے دل کی کرچیوں کی دھار سے بچو یہ ڈھنڈی چھاؤں شوقِ سفر Read more about جلیل حیدر لاشاری[…]

شہزاد شاکر

لکیر عشق کی دل سے مٹا نہیں کرتی مگر وہ آنکھ کہ اس کو پڑھا نہیں کرتی   کدورتوں سے بھری سے صراحی دنیا کی کسی کا جامِ محبت بھرا نہیں کرتی   تمہاری خوشبو ہوا میں بکھر گئی ہو گی ہمارے دستِ طلب پر رکا نہیں کرتی   مرا ہی یار یہ کہتا ہے Read more about شہزاد شاکر[…]

خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ

پھر بادلوں کو زخم لگا ہے ہواؤں سے پھر خوں برس رہا ہے زمیں پر گھٹاؤں سے   طوفان کے اسیر بھی ہیں کتنے بے وقوف ساحل کی بھیک مانگتے ہیں ناخداؤں سے   کچھ مشورے بھی روح شکن تھے طبیب کے کم عمر ہو گیا ہے بدن بھی دواؤں سے   گل عدل کا Read more about خلیل احمد خلیل ایڈووکیٹ[…]

غزل مبشر سعید

کام مُشکل تھا مگر چھوڑ آیا  مَیں محبت کا نگر چھوڑ آیا   خواب تو زادِ سفر ہوتے ہیں اور مَیں زادِ سفر چھوڑ آیا   خود کو لے آیا مَیں اُس منظر سے اور وہاں دیدۂ تر چھوڑ آیا   لُو بچاتا تو یہ دن کب آتے رات کی تیغ پہ سَر چھوڑ آیا Read more about غزل مبشر سعید[…]