غزل ۔۔۔ اصغر شمیم

وقت ایسا بھی ایک آتا ہے

ساتھ سایہ بھی چھوڑ جاتا ہے

 

ساری دنیا کو جیتنے والا

اپنے بچوں سے ہار جاتا ہے

 

اپنا کہنے کو ہیں سبھی لیکن

کون رشتہ یہاں نبھاتا ہے

 

دینے والے نے تو دیا سب کچھ

دینے والا بھی یاد آتا ہے

 

میرا بچہ ہے ہوشیار بہت

وہ مرا شعر گنگناتا ہے

 

خوف و دہشت کے سائے میں اصغرؔ

امن کے گیت کون گاتا ہے

٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے