بِلا تبصرہ؟ یا۔۔ بَلا تبصرہ؟ ۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی

٭السلام علیکم سر

و علیکم السلام

٭سر جی کیسے مزاج ہیں۔ سر ایک ایک دوست کی کتاب پر آرٹیکل لکھوانا تھا کتاب چھپ رہی ہے مضمونوں کی

کتاب بھیج دیں۔ اب یہ کتاب پر منحصر ہے کہ اس پر کیا لکھا جائے اور لکھا بھی جائے یا نہیں۔

٭پی ڈی ایف؟؟

پرنٹ بھیجیں کاغذ پر۔۔

٭یہاں سے کتاب باہر کیسے جائے گی سر۔ کتاب سے چند اشعار بھیجتا ہوں دیکھیے گا ذرا سر

ڈاک میں ڈال کر۔ آپ نے کہا مضامین کی کتاب ہے۔ چند شعروں پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اگر شاعری کی ہے تو 10، 12 غزلیں پوری بھیجیں۔

٭پر شعری مجموعہ ہے دوست کا اس کی کتاب پر ایک سو سے زائد استاد شعراء نے تبصرے فرمائے ہیں اس لیے ان سب تبصروں کو ایک کتاب میں پابند کر رہے ہیں

جب ایک سو سے زیادہ تبصرے فرمائے جا چکے تو پھر کافی ہے۔

٭بھجواتا ہوں سر ابھی غزلیں۔ آپ کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے سر جی

یہ بتائیے کہ شاعری کی کتاب شائع ہو چکی؟ اور تبصرے ظاہر ہے اس کے بعد آئے۔

٭جی سر کتاب شائع ہو چکی ہے

اب آپ ان تبصروں کا مجموعہ چھاپنا چاہ رہے ہیں۔

٭جی جی

پھر مجھے رہنے دیجئے۔ بہت شکریہ

٭پلیز سر جی

بے کار کام ہے یار۔ شاعر نوجوان لڑکا ہو گا، یا لڑکی ہے؟

٭میرے دوست کی خواہش ہے سر جی کہ آپ اس کی شاعری پر تبصرہ فرمائیں۔ شاعر لڑکا ہے۔

100 سے زیادہ تبصرے ہو چکے۔ کافی نہیں کیا؟

پانچ نام رکھتے ہیں جن میں ایک نام آپ کا ہے سر جی

٭نہیں بھائی۔ مجھے یہ کھیل پسند نہیں ہے۔

جی بہتر سر بہت محبت

٭آپ کے دوست کی کتاب آ گئی۔ اس پر تبصرے بھی آ گئے۔ بات پوری ہو گئی۔

تبصروں کی الگ سے کتاب لا رہے ہیں ہم شعری مجموعہ سے ہٹ کر۔

٭عجیب بات ہے؟ خیر، یہ میرا مسئلہ نہیں۔

پلیز سر جی

٭کسی قومی اخبار سے بات کر کے ایک سپلیمنٹ چھپوائیں کتاب پر۔ یا کسی ٹی وی سٹیشن پر ایک گھنٹے کا پروگرام چلوائیں۔

جی بہتر سر

٭آپ کے دوست کی کتاب کا اس سے کم میں حق ادا نہیں ہو سکے گا۔

بہت شکریہ سر بہت بہت دعائیں۔ لو یو

٭٭٭

One thought on “بِلا تبصرہ؟ یا۔۔ بَلا تبصرہ؟ ۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی

  • یہ کس طرح کا فضول مضمون ہے۔ طنز و مزاح سے اس کا کیا علاقہ ہے؟ ایک مکالمہ ہے اور گھسے پٹے موضوع پر جس پر پہلے ہی کئی دفتر سیاہ ہو چکے ہیں۔ فاضل مضمون نگار نے اس تحریر میں کیا نئی بات کی ہے؟ یا کیا جودتِ طبع دکھائی ہے؟ اور محترم مدیر صاحب نے کس برتے پر اس کو اپنی معیاری مجلے کا حصہ بنا ڈالا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے