مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔۔

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔۔

سمت کا پہلا شمارہ پیش خدمت ہے ۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اسے ہر بار زیادہ سے زیادہ سنوار سکیں ، اور ظاہر ہے کہ اس کی تزئین و آرائش آپ کے تعاون پرہی منحصر ہے ۔
خیال یہ ہے کہ اس کی ترتیب بالترتیب میرے دوسرے بلاگ پر قرار پاۓ گی اور پھر اسے ایک بہتر ترتیب میں یہاں پوسٹ کر دیا جاۓ گا۔
میں بہتر تو یہ سمجھوں گا کہ مجھے ٹیکسٹ یا ورڈ ڈاکیومنٹ کی شکل میں تحریر ارسال کی جاۓ، اور اگر آپ نے ان پیج میں ٹائپ کر رکھی ہے یا کروا رکھی ہے تو ایسی سائٹس بھی ہیں جہاں یہ یونی کوڈ اردو میں تبدیل کی جا سکتی ہیں ، جیسے اقبال سائبر لائبریری اور قرن۔
یہاں ہم نے آراء ‘ڈس ایبل’ کر دۓ ہیں مگر امید ہے کہ آپ اپنی بیش قیمت آراء سے نوازیں گے ۔ ای میل پتہ یہ ہے :
aijazubaid@gawabcom
aijazakhtar@gmail.com
نستعلیق فانٹ میں اس جریدے کو دیکھنا چاہیں تو نفیس نستعلیق فانٹ کرلپ کی سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔
اعجاز عبید
مدیر

One thought on “مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔۔

  • یہ شمارہ پی ڈی ایف میں موجود نہیں ہے۔ میں نے باقی چند شمارے ڈاونلوڈ کر دیے ہیں لیکن یہاں پی ڈی ایف ڈاونلوڈ کی جگہ موجود نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے