پتھر کی زیان ۔۔۔ شاہ محمد مری

  میں نے حساب لگایا تو اندازہ ہوا کہ میں آٹھویں نویں جماعت میں ہوں گا جب پتھر کی زبان (1966) میں شائع ہوئی تھی۔ اور وہ (فہمیدہ ریاض) تو اس قدر کم سن تھی۔ جی ہاں فہمیدہ ریاض نو خیز عمر میں صاحب دیوان ہو گئی۔ میوز مہربان تو اس پر شروع سے رہا۔ Read more about پتھر کی زیان ۔۔۔ شاہ محمد مری[…]

نظمیں۔۔۔ عارفہ شہزاد

  گیت ہوا کا ­__________   تیری دھوپ کی نرمی اوڑھوں اور بھی کھلتی جاؤں دن اور رات مہکتے جائیں پہروں یوں مسکاؤں ساگر ایک اشارہ کر دے لہروں میں لہراؤں ہر اک بوند سے ایسے لپٹوں میں بارش ہو جاؤں اے رے دور مسافر! کیسے من تیرا بہلاؤں؟ ٭٭٭         کون Read more about نظمیں۔۔۔ عارفہ شہزاد[…]

طیراً ابابیل ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

  نئے ہفتے کا پہلا دن سب سے مشکل تھا۔ دفتر میں چھ افراد پر مشتمل ایک پوری ٹیم اس کی منتظر تھی۔ نئی ڈکشنری کا پراجیکٹ شروع ہو چکا تھا۔ افسر خاتون سے فرمائش کی گئی تھی کہ پہلے وہ نئی ڈکشنری کے ’’اصولیات تالیف‘‘ بتائے۔ ’’اصولیات تالیف، یا خدا!‘‘ اس نے دل ہی Read more about طیراً ابابیل ۔۔۔ فہمیدہ ریاض[…]

نصف صدی کی ہم سفری: قاضی عبد الستار ۔۔۔ مظفر حسین سید

  ع۔ عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، تو مگر کہاں قاضی عبد الستار صاحب کی مراجعت جہان دگر صرف ایک قد آور ادیب وو قلم کار کی رحلت نہیں، بلکہ ایک عہد کا اختتام ہے، ایک دور کا انجام بے خیر ہے اور ایک مخصوص و منفرد نثری اسلوب کی وفات حسرت آیات ہے۔ Read more about نصف صدی کی ہم سفری: قاضی عبد الستار ۔۔۔ مظفر حسین سید[…]

الطاف فاطمہ سے ماہ پارہ صفدر کی گفتگو

اگست 2017 میں ہوئی گفتگو   تاریخی شہر لاہور کے ایک قدیمی علاقے میں الطاف فاطمہ کی رہائش گاہ ’کنج گلی‘ میں بیٹھے ہوئے میں سوچ رہی تھی، کہ اس گلی کے مکینوں کو یہ علم ہی نہیں کہ ان کے درمیان دنیائے ادب کی وہ ہستی مقیم ہیں ساٹھ کے عشرے میں جن کے Read more about الطاف فاطمہ سے ماہ پارہ صفدر کی گفتگو[…]

اس کا دل تو اچھا دل تھا

ایک ہے ایسی لڑکی جس سے تم نے ہنس کر بات نہ کی کبھی نہ دیکھا اس کی آنکھوں میں چمکے کیسے موتی کبھی نہ سوچا تم نے ایسی باتیں وہ کیوں کہتی ہے کبھی نہ سوچا ملتے ہو تو گھبرائی کیوں رہتی ہے کیسے اس رخسار کی رنگت سرسوں جیسی زرد ہوئی جب تک Read more about اس کا دل تو اچھا دل تھا[…]

فہمیدہ ریاض سے گفتگو ۔۔۔ خرم سہیل

فہمیدہ ریاض: ترقی پسند، صوفی، فیمینسٹ شاعرہ   فہمیدہ ریاض نے ایم اے کے بعد لندن سے فلم ٹیکنک میں ڈپلوما بھی حاصل کیا۔ طالب علمی کے زمانے میں پہلی نظم لکھی، جو ’’فنون‘‘ میں شایع ہوئی، جب انہوں نے ریڈیو پاکستان کے لیے خبریں پڑھنے کی ابتدا کی، اس وقت ان کا پہلا شعری Read more about فہمیدہ ریاض سے گفتگو ۔۔۔ خرم سہیل[…]

غزل ۔۔۔ بھارت بھوشن پنت

کسے دیکھا ہے جو یہ آئینہ حیران لگتا ہے بظاہر تو یہاں ہر آدمی انسان لگتا ہے   بہت دیکھا ہوا سجھا ہوا جانا ہوا چہرہ اسے بھی غور سے دیکھو تو کچھ انجان لگتا ہے   کبھی اس راستے پر بھیڑ کم ہوتی نہیں لیکن نہ جانے کیوں ہمیں یہ راستہ سنسان لگتا ہے Read more about غزل ۔۔۔ بھارت بھوشن پنت[…]

ایک رات کی کہانی

بڑی سہانی سی رات تھی وہ ہوا میں انجانی کھوئی کھوئی مہک رچی تھی بہار کی خوشگوار حدت سے رات گلنار ہو رہی تھی رو پہلے سپنے سے، آسمان پر سحاب بنکر بکھر گئے تھے اور ایسی اک رات ایک آنگن میں کوئی لڑکی کھڑی ہوئی تھی خموش۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ تنہا Read more about ایک رات کی کہانی[…]