بنگلہ نار ۔۔۔ جمیل الدین عالیؔ

  باتیں بہت سنیں عالیؔ کی، اب سُن لو یہ بانی جس نے بنگلہ نار نہ دیکھی، وہ نہیں پاکستانی   ہولے ہولے نوکا ڈولے، گائے ندی بھٹیالی گیت کِنارے، دوہے لہریں، اب کیا کہوے عالیؔ   پیچھے ناچیں ڈاب کے پیڑ، اور آگے پان سُپاری اِنھی ناچوں کی تھاپ سے اُبھرے سانوری بنگلہ ناری Read more about بنگلہ نار ۔۔۔ جمیل الدین عالیؔ[…]

عالی جی کے دوہے

  دوہے کبت کہہ کہہ کر عالی من کی آگ بجھائے من کی آگ بجھی نہ کسی سے، اسے یہ کون بتائے ——–   لئے پھریں دُکھ اپنے اپنے، راجہ میر فقیر کڑیاں لاکھ ہیں رنگ برنگی، ایک مگر زنجیر ——–   عمر گنوا کر پیت میں ہم کو اتنی ہوئی پہچان چڑھی ندی اور Read more about عالی جی کے دوہے[…]

زندگی نامہ ۔۔۔ بیگم رعنا اقبال

  نام: نواب زادہ مرزا جمیل الدین احمد خان، تخلص: عالی، پیدائش:20جنوری 1925ء، دہلی والد کا نام: ہز ہائی نس نواب سر امید الدین المعروف بہ فرخ مرزا تخلص، فرخی (گو باقاعدہ شاعر نہ تھے) والی ریاست لوہارو (مرزا اسد اللہ خاں غالب کا تحریر کردہ خط ’’ دادا اور دلدادہ‘‘ انہی کے نام ہے) Read more about زندگی نامہ ۔۔۔ بیگم رعنا اقبال[…]

جمیل الدین عالی ۔۔اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے ۔۔۔ اعجاز فرخ

  عالی کے مطابق انہوں نے دوہا ستمبر 1944ء میں کہا ہے۔ وہ ہندی نہیں جانتے تھے مگر لوہارو میں قریبی گاؤں میں جو جئے پور کی حدود میں واقع ہے کچھ بھاٹ فقیر آ جاتے تھے اور میرا بائی کے دوہے سناتے تھے اور عالی کو اس سے بڑا لطف آتا تھا۔ لیکن جب Read more about جمیل الدین عالی ۔۔اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے ۔۔۔ اعجاز فرخ[…]

جمیل الدین عالی۔۔۔ محمد طارق غازی

چھوٹا شاعر مشاعروں میں شرکت کے سبب سے اور بڑا شاعر اپنے فکر کی بنا پر معروف ہوتا ہے۔ جمیل، الدین عالی مشاعروں میں شرکت کرتے ہیں، مگر ان کا تعارف مشاعرہ نہیں ان کا شعری فکر ہے۔ میں نے انہیں کبھی کسی مشاعرہ میں نہیں سنا تھا۔ مگر میں ان سے واقف ضرور تھا۔ Read more about جمیل الدین عالی۔۔۔ محمد طارق غازی[…]

جمیل الدین عالی :ایک روشن دماغ تھا نہ رہا۔۔۔ غلام شبیر رانا

   ایک بے خوف صدا خاموش ہو گئی۔ حریتِ فکر کے ایک مجاہد نے ترکِ رفاقت کی۔ ہماری بزمِ وفا اور محفلِ ادب میں موجود عالمی شہرت کے حامل ما یہ ناز پا کستانی ادیب۔ نابغۂ روزگار دانش ور۔ صحافی۔ ڈرامہ نگار۔ ما ہر لسانیات۔ نقاد۔ مورخ۔ محقق۔ لغت نویس۔ معمارِ علم و ادب۔ مضمون Read more about جمیل الدین عالی :ایک روشن دماغ تھا نہ رہا۔۔۔ غلام شبیر رانا[…]

غزلیں ۔۔۔ جمیل الدین عالی

  خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیں پکارنا ہی پڑے گا تو کیا کہوں گا تمھیں   مری پسند مرے نام پر نہ حرف آئے بہت حسین بہت با وفا کہوں گا تمھیں   ہزار دوست ہیں، وجہِ ملال پوچھیں گے سبب تو صرف تمھی ہو، میں کیا کہوں گا تمھیں   ابھی Read more about غزلیں ۔۔۔ جمیل الدین عالی[…]

عبداللہ حسین:قدح قدح تری یادیں ، سبو سبو ترا غم ۔۔۔ غلام ابن سلطان

چار جولائی 2015 ہفتہ کے دن اجل کے ہاتھ میں کاتبِ تقدیر نے جو پروانہ دیا تھا اس میں عبداللہ حسین کا نام بھی رقم تھا۔ عبداللہ حسین کے نہ ہونے کی ہونی پر بزمِ ادب سے وابستہ ہر دل سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ خون کے سرطان کے عارضہ میں مبتلا اس Read more about عبداللہ حسین:قدح قدح تری یادیں ، سبو سبو ترا غم ۔۔۔ غلام ابن سلطان[…]

دانیال طریر : کوئی کہاں سے تمھارا جواب لائے گا ۔۔۔ غلام ابن سلطان

یکم اگست2015کو پروفیسر غلام قاسم خان نے ٹیلی فون پر گلو گیر لہجے میں مجھے اس اندوہ ناک خبر سے مطلع کیا کہ پروفیسر مسعود دانیا ل طریر اس دھوپ بھری دنیا سے رختِ سفر باندھ کر ملکِ عدم کی جانب کُوچ کر گیا ہے۔ وہ یگانۂ روزگار فاضل اور عالمی ادبیات کا وہ نیّرِ Read more about دانیال طریر : کوئی کہاں سے تمھارا جواب لائے گا ۔۔۔ غلام ابن سلطان[…]

غزلیں ۔۔۔ دانیال طریر (مرحوم)

ہوا کیا سانس بھی میری نہیں تھی تری تھی زندگی میری نہیں تھی کسی کی تھیں وہ آنکھیں اور پلکیں کسی کی تھی نمی میری نہیں تھی مرے تو کھیت تھے، سپنے تھے، گھر تھے زمیں چیخوں بھری میری نہیں تھی پرستاں خواب تھا میرا ہی لیکن وہاں کوئی پری میری نہیں تھی مری تھیں Read more about غزلیں ۔۔۔ دانیال طریر (مرحوم)[…]