ڈاکٹر اسلم فرخی: اردو ادب کا ایک تابناک باب ۔۔۔ڈاکٹر تہمینہ عباس

  ڈاکٹر اسلم فرخی دنیائے ادب کی ایک ایسی مایہ ناز شخصیت تھے جنھیں ادب سے تعلق رکھنے والے بحیثیت، خاکہ نگار، محقق اور نقاد جانتے تھے۔ فرخی صاحب ایک ہمہ گیر شخصیت کے حامل تھے انھوں نے بچوں کے لیے کہانیاں بھی تحریر کیں۔ بچوں کی کہانی ’’قلفی والی سائیکل‘‘ کے دیباچے میں تحریر Read more about ڈاکٹر اسلم فرخی: اردو ادب کا ایک تابناک باب ۔۔۔ڈاکٹر تہمینہ عباس[…]

غزل ۔۔۔ پروفیسر ملک زادہ منظور احمد

شمع کی طرح شبِ غم میں پِگھلتے رہیے صُبح ہو جائے گی جلتے ہیں تو جلتے رہیے   وقت چلتا ہے اُڑاتا ہُوا لمحات کی گرد پیرہن فکر کا ہے، روز بدلتے رہیے   آئینہ سامنے آئے گا تو سچ بولے گا آپ چہرے جو بدلتے ہیں، بدلتے رہیے   آئی منزِل تو قدم آپ Read more about غزل ۔۔۔ پروفیسر ملک زادہ منظور احمد[…]

وراثت ۔۔۔ احسن سلیم

  آسمان زمین پر کھونٹی تانے سویا ہوا ہے دروازوں کی پستی میرے اندر آ گری ہے ! اندھیروں اور اجالوں میں خوش آمدید کہنے والی ہر ایک آنکھ فریب کے پہلو سے اُٹھ کر آتی ہے خواہش خیالوں میں آگ لگاتی ہے یہ میرے اندر کی سرکشی ہے میں کسی بستی کو آزمائش میں Read more about وراثت ۔۔۔ احسن سلیم[…]

بُدھ کا دوسرا چیلا (ایک ذاتی تاثر)۔ ۔ ۔ ستیہ پال آنند

  گذشتہ صدی کے آخری برس میں میرے لاہور کے ایک ہفتے کے قیام کے دوران انتظار حسین صاحب نے میری تتھا گت نظموں کے حوالے سے مجھے کہا : "اگر آپ کا یہ دعوے ٰ ہے کہ آپ مہاتما بدھ کے پہلے چیلے آنند کی نسل سے ہیں تو میرا یہ کلیم بھی نوٹ Read more about بُدھ کا دوسرا چیلا (ایک ذاتی تاثر)۔ ۔ ۔ ستیہ پال آنند[…]

خدا حافظ۔ اِنتظار حسین۔ ۔ ۔ محمد حمید شاہد

  آخر وہ سناؤنی بھی آ گئی جو ہم سننا ہی نہیں چاہتے تھے، ہمیں انتظار حسین کو خدا حافظ کہنا پڑ رہا ہے اور وہ بھی یوں کہ ہمارے دل دکھ سے بوجھل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے بھی انتظار حسین کی بیماری کی خبر آئی تھی، اور اس سے پہلے ان کے کولہے کی Read more about خدا حافظ۔ اِنتظار حسین۔ ۔ ۔ محمد حمید شاہد[…]

گُم شدہ پرندے کی آواز– انتظار حسین۔ ۔ ۔ مسعود منور

  انتظار حسین کے بارے میں لکھنا، برِ صغیر پاک و ہند کی نو دہائیوں کی شاہراہ پر پیدل چلنے کا عمل ہے جو مجھ سے ممکن نہیں اور نہ ہی یہ میرے بس کی بات ہے۔ میں کوئی ادبی مفتی ہوں اور نہ ہی میرے پاس حکومتِ پاکستان کا جاری کر دی ادبی لائسنس Read more about گُم شدہ پرندے کی آواز– انتظار حسین۔ ۔ ۔ مسعود منور[…]

انتظار حسین: تمام مرحلے صوت و بیاں کے ختم ہوئے ۔۔۔ غلام شبیر رانا

    عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز پاکستانی افسانہ نگار، ناول نگار، شاعر، اردو اور انگریزی زبانوں کے کالم نگار اور مترجم انتظار حسین نے عدم کی بے کراں وادیوں کی جانب رخت سفر باندھ لیا۔ ان کا شمار تاریخ ادب کے ان عظیم ترین مصنفین میں ہوتا تھا جنھیں کلاسیک کا درجہ ملا Read more about انتظار حسین: تمام مرحلے صوت و بیاں کے ختم ہوئے ۔۔۔ غلام شبیر رانا[…]

کہانی سے داستان تک …انتظار حسین۔ ۔ ۔ حسنین جمیل

  جیل روڈ سے ملحقہ گلی کے اندر میں بے شمار دفعہ گیا ہوں مگر جانے کیوں اس شام کو اس گلی میں داخل ہوتے وقت افسردگی کا احساس جنوری کی سرد شام سے بھی زیادہ تھا۔ جب میں اس گھر کی چوکھٹ میں داخل ہوا۔ گھر کا سیاہ دروازہ خلاف توقع کھلا ہوا تھا۔ Read more about کہانی سے داستان تک …انتظار حسین۔ ۔ ۔ حسنین جمیل[…]

شاما چڑیا کو پکارتا آخری آدمی۔ ۔ ۔ حسنین جمال

    شاما چڑیا، تمہیں پکارنے والا آخری آدمی اب تمہاری تلاش میں بہت دور جا چکا۔ بیر بہوٹیوں کو بھی جا کر یہ سناﺅنی تمہیں نے دینی ہے۔ دیکھو، حوصلہ رکھنا شاما، جتنے جگنو وہ آدمی بکھیر گیا، وہ اس جنگل میں اس کی یاد مناتے رہیں گے، ٹمٹماتے رہیں گے۔ ڈبائی سے اگر Read more about شاما چڑیا کو پکارتا آخری آدمی۔ ۔ ۔ حسنین جمال[…]

بستی، ایک باب۔ ۔ ۔ انتظار حسین

  بندر جانے کس کس بستی سے کس کس جنگل سے چل کر آئے تھے۔ ایک قافلہ، دوسرا قافلہ، قافلہ کے بعد قافلہ۔ ایک منڈیر سے دوسری منڈیر پر، دوسری منڈیر سے تیسری منڈیر پر۔ بھرے آنگنوں میں لپک جھپک اُترتا، چیزوں کو اچک یہ جا وہ جا۔ ننوا تیلی نے چندہ جمع کر کے Read more about بستی، ایک باب۔ ۔ ۔ انتظار حسین[…]