خوف گنبد میں روشن آنکھیں ۔۔۔ شائستہ فاخری

  ’’سورج طلوع ہوتے ہی اس کی پہلی کرن کے ساتھ اس بد چلن کو سنگسار کر دیا جائے۔ جو جتنے پتھر اس پر پھینکے گا اس انسان کے اتنے ہی گناہ معاف ہوں گے۔‘‘ سرغنہ کے اس فرمان کے جاری ہوتے ہی بھیڑ نے اپنے گناہوں کی معافی کے لئے چھوٹے بڑے پتھروں کو Read more about خوف گنبد میں روشن آنکھیں ۔۔۔ شائستہ فاخری[…]

نرم لہجے کا فسوں ۔۔۔ فیروز عابد

  ’’عجیب سناٹا ہے‘‘ ’’کہاں پھنس گیا‘‘ ’’کیا ہوا۔۔۔۔؟‘‘ ’’یہ کیسی خاموشی ہے، ابھی رات اتری بھی نہیں۔۔ یہ کیسا گاؤں ہے۔۔۔۔؟‘‘ ’’سناٹا ہے۔۔۔۔ تم کیا کہہ رہے ہو۔ کیسا سناٹا، کیسی خاموشی۔۔۔۔۔؟‘‘ دیکھو گھروں کے کواڑ بند ہیں۔۔۔۔ دھول سے اَٹے تنگ راستے ہیں۔۔ ‘‘ ’’تم ابھی سے گھبرا گئے۔۔۔۔ پورے گاؤں کے سروے Read more about نرم لہجے کا فسوں ۔۔۔ فیروز عابد[…]

لذّت ۔۔۔ ایم مبین

  بھولا کے اسٹال پر اس دن معمول سے زیادہ بھیڑ تھی۔ اسے بھولا کے اسٹال پر بھیڑ دیکھ کر الجھن سی ہوئی۔ اس نے اپنے کلائی میں بندھی قیمتی گھڑی دیکھی اور ذہن میں حساب لگانے لگا کہ بھولاسے پاؤ بھاجی لے کر کھانے میں اسے کتنا وقت لگے گا اور اس کے پاس Read more about لذّت ۔۔۔ ایم مبین[…]

ایک چاقو کا فاصلہ ۔۔۔ توصیف بریلوی

  عصمت چغتائی پر صد سالہ عالمی سیمینار کا آخری دن تھا۔ آڈیٹوریم فکشن نگاروں، نقادوں، پروفیسروں، ریسرچ اسکالروں، فیمنسٹوں، کمیونسٹوں، سوشلسٹوں اور صحافیوں کے علاوہ دیگر دیسی اور بدیسی ادیبوں سے بھرا ہوا تھا۔ ایک سے بڑھ کر ایک مضمون اور خاکے پڑھے گئے، تقریریں بھی بڑی پر جوش ہوئیں۔ کچھ فیمنسٹوں نے تو Read more about ایک چاقو کا فاصلہ ۔۔۔ توصیف بریلوی[…]

چالاک تر، بے باک تر ۔۔۔ عمار نعیمی

  وہ اپنے زمانے کا سب سے بڑا عالم تھا۔ اسے تمام فلسفہ اور عقلی علوم کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا تھا۔ اس کے معتقدین کی تعداد لاتعداد تھی۔ اپنے علمی و عقلی علوم کے سبب اس نے اپنے خطے میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔ اس کے مقتدیان نے اپنے اذہان میں اس کا Read more about چالاک تر، بے باک تر ۔۔۔ عمار نعیمی[…]

مسز زمان ۔۔۔ شکیل خورشید

  ’’زمان نہیں رہے‘‘ مسز زمان نے شدتِ جذبات سے لرزتی آواز میں فون پر اسے بتایا۔ اور اس کے ذہن میں بیتے دنوں کی یادیں در آئیں۔ **** زمان کے ساتھ اس کے خاندانی مراسم، دوستی، بے تکلفی اور احترام، ہر طرح کا رشتہ تھا۔ تقریباً دس گیارہ سال قبل ایک دن زمان نے Read more about مسز زمان ۔۔۔ شکیل خورشید[…]

گؤ دان سے پہلے ۔۔۔ اسلم جمشید پوری

’’گائے، اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ جانوروں میں گائے کی اہمیت سے کسے انکار ہے۔ دودھ کے معاملے میں گائے کا جواب نہیں۔ گائے کا دودھ جہاں صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، وہیں بہت سی جسمانی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔‘‘ ’’اچھا اچھا۔۔۔ ٹھیک ہے۔۔۔ یہ تو بتا آج گائے پر Read more about گؤ دان سے پہلے ۔۔۔ اسلم جمشید پوری[…]

عزت واپسی قانون ۔۔۔ کیفی سنبھلی

قصبے کے سب سے بڑے رئیس چودھری منیر کے پاس ایک دور میں بے حساب دولت تھی۔ آدھے قصبے کا مالک وہ اکیلا تھا۔ ہاتھی نشین بھی تھا۔ جتنا بڑا رئیس، اتنا ہی بڑا عیاش اور بد کار۔ جب کوئی شخص بد کاریوں کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کی جاگیر اور دولت خود Read more about عزت واپسی قانون ۔۔۔ کیفی سنبھلی[…]

بلیکِش (Blackish) ۔۔۔ توصیف بریلوی

قہوہ خانے کے سامنے پہنچ کر ہما رک گئی۔ اس نے نظریں اٹھا کر دیکھا سامنے ایک چھوٹی سی حویلی نما عمارت تھی جس کے کنگورے، بلند دروازہ، کھڑکیاں، گنبد اور محرابیں صدیوں پرانی کہانی سنا رہے تھے۔ کچھ سال پہلے تک یہ صرف قہوہ خانہ تھا اب اس میں کئی اضافے ہو گئے تھے۔ Read more about بلیکِش (Blackish) ۔۔۔ توصیف بریلوی[…]

بائیں پہلو کی پسلی ۔۔۔ احمد رشید

اس رنگ منچ پر ایک اور سانحہ رو نما ہوا یہ پہلا ہے نہ آخری۔ میری تخلیق اس بے مانند بے مثل ربّا کی منشا ہے اگر میری مرضی شامل ہوتی تو جسِد خاکی جو اشرف المخلوقات ہے کے بجائے میں زمین پر اُگا ہوا درخت خلق ہوتی جو میرے لئے باعثِ افتخار اس لئے Read more about بائیں پہلو کی پسلی ۔۔۔ احمد رشید[…]