نظمیں ۔۔۔ سنیل گنگوپادھیائے / اعجاز عبید

(بنگلا)   صرف نظم کے لیے ___________________   صرف نظم کے لیے ہوا یہ جنم صرف نظم کے لیے ہوئے کچھ کھیل   صرف نظم کے لیے تمہارے چہرے پر شانتی کی ایک جھلک صرف نظم کے لیے تم عورت ہو   صرف نظم کے لیے زیادہ زیادہ بڑھتا خون کا دباؤ صرف نظم کے Read more about نظمیں ۔۔۔ سنیل گنگوپادھیائے / اعجاز عبید[…]

اسمعیل شیخ کی تلاش میں ۔۔۔ ہومین برگوہاتری/ اعجاز عبید

(اسمیا(آسامی))   میں شاید زمان و مکاں سب کچھ بھول کر شہر کے مصروف ترین راج پتھ کے بیچوں بیچ کھڑا آس پاس کے لوگوں کو اچرج میں ڈال کر جسم کی پوری قوت کے ساتھ پکار اٹھا تھا — ’اسمعیل!‘ پکار ختم ہوئی نہیں کہ میں نے دوڑنا شروع کر دیا تھا۔ زندگی میں Read more about اسمعیل شیخ کی تلاش میں ۔۔۔ ہومین برگوہاتری/ اعجاز عبید[…]

نظمیں ۔۔۔ شنکھ گھوش / اعجاز عبید

(بنگلا)   بادل جیسا آدمی ___________________   میرے سامنے سے ٹہلتے ہوئے جاتا ہے وہ ایک بادل جیسا آدمی اس کے جسم کے اندر داخل کرنے پر معلوم پڑتا ہے کہ سارا پانی دھرتی پر جھڑ جائے گا۔   میرے سامنے سے ٹہلتے ہوئے جاتا ہے وہ ایک بادل جیسا آدمی اس کے سامنے جا Read more about نظمیں ۔۔۔ شنکھ گھوش / اعجاز عبید[…]

ٹھنڈی دیواریں ۔۔۔ گرمکھ سنگھ جیت/ اعجاز عبید

(پنجابی)   ایشور داس نے ایک گھٹن سی محسوس کی۔ مئی کا مہینہ ، بیحد تیز گرمی اور لو۔ اس کا دل گھبرا گیا ۔ اس نے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے ماتھے پر بہتا ہوا پسینہ پونچھا۔ پھر ہاتھ سے پیٹھ کھجلانے لگا۔ جب اس طرح بھی چین نہ ملا تو بنیان اتار کر Read more about ٹھنڈی دیواریں ۔۔۔ گرمکھ سنگھ جیت/ اعجاز عبید[…]

نیرو کا روم ۔۔۔ وشنو ناگر/ اسنیٰ بدر

(ہندی)   جب روم جل رہا تھا نیرو کے ہاتھ میں تھی اک بانسری سریلی   میں نے بھی تان دی تھی، ’’کیا بات میرے آقا!‘‘   جب روم جل رہا تھا   نیرو جلا رہا  تھا چُن کر غریب رومن جسموں کی مشعلوں سے کرتا تھا شہر روشن آہ و فغاں  بھلا کر اور Read more about نیرو کا روم ۔۔۔ وشنو ناگر/ اسنیٰ بدر[…]

آخری جھوٹ ۔۔۔ گلاب داس بروکر/ اعجاز عبید

(گجراتی)     کتنی حسین ہے وہ؟ بات کرنے کا موقع مل جائے تو مزہ آ جائے۔ نریش گھیا نے اپنے آپ سے کہا۔ اور بات کرنے کے ارادے سے اس نے اپنی طرف بڑھتی ہوئی لڑکی کی طرف مسکرا کر دیکھا۔ اس کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔ وہ کہہ رہی تھی ’’میں آپ Read more about آخری جھوٹ ۔۔۔ گلاب داس بروکر/ اعجاز عبید[…]

جنگل ۔۔۔ سچدانند راؤترائے/ اعجاز عبید

(اڑیا)   اس جنگل کا کوئی خاص نام نہیں۔ پورا علاقہ ہی کرمل کہلاتا ہے۔ پھر بھی مقامی لوگ پاس والے حصہ کو بیرینا لتا کہتے ہیں۔ نٹ ور فارسٹ گارڈ بن کر ادھر آیا ہے۔ دو سال میں ہی یہاں اچھی طرح جم کر بیٹھ گیا ہے۔ جنگل کے ٹھیکیدار کے ساتھ اس کی Read more about جنگل ۔۔۔ سچدانند راؤترائے/ اعجاز عبید[…]

نظمیں ۔۔۔ آغا شاہد علی / اعجاز عبید

(کشمیری)   اردو سیکھتے ہوئے ___________________   جموں کے پاس کے ایک ضلعے سے آیا تھا وہ (اس کی اردو میں ڈوگری لڑکھڑا رہی تھی) انیس سو سینتالیس میں ایک بر صغیر کے دو حصوں میں ٹوٹنے کا شکار اس نے بتایا ٹکڑوں میں تقسیم ہَوا کھانے کے بارے میں جب کہ لوگ لہو کے Read more about نظمیں ۔۔۔ آغا شاہد علی / اعجاز عبید[…]

نظمیں ۔۔۔ آساوری کاکڑے / اعجاز عبید

(مراٹھی)   دکھ ہوتا ہے سیانا ___________________   جب دہکتا رہتا ہے اندر باہر دکھ طوفان کا روپ دھارے ہوا بن کر آتا ہے   تھرتھرانے لگتی ہے اندر کی روشنی اس اندھیرے میں جب تب دکھ لالٹین کا شیشہ بن کر آتا ہے   کتنا بھی چوکنے رہیے جب طے ہوتا ہے دھرتی پر Read more about نظمیں ۔۔۔ آساوری کاکڑے / اعجاز عبید[…]

نظمیںٕ ۔۔۔۔ سریش جوشی / اعجاز عبید

(گجراتی)   تمہارا اندھیرا ___________________   آج میں تمہارے اندھیرے سے بات کروں گا تمہارے ہونٹ کی نرم پنکھڑیوں کے بیچ کا ہلکا نرم اندھیرا اور گھنی زلفوں کا معطر اندھیرا   تمہارے رخسار پر ابھرے تل میں اندھیرے کا فل سٹاپ تمہاری نسوں کے جنگل میں چھپے اندھیرے کو میں مست سیار کی ہنکار Read more about نظمیںٕ ۔۔۔۔ سریش جوشی / اعجاز عبید[…]