نعت رسول پاک ۔۔۔ ابرارؔ کرتپوری

(ابرار کرتپوری اپنی حمدیہ اور نعتیہ شاعری کے لئے مقبول تھے۔ یہاں ان کی ایک نعت ان کی کتاب ’مدحت‘ سے منتخب کی جا رہی ہے۔ اس مجموعے کی اہم ترین بات یہ تھی کہ انہوں نے ساری نعتیں غالب کی زمینوں میں کہی ہوئی شامل کی تھیں)   جب مدینے کا سفر یاد آیا Read more about نعت رسول پاک ۔۔۔ ابرارؔ کرتپوری[…]

نعت پاک ۔۔۔ ثناء اللہ ظہیرؔ

تھی اُن کے در پہ لُٹانی، سنبھال کر رکھی متاعِ اشک پرانی سنبھال کر رکھی   کہ ایک دن اسے آقا کی نعت ہونا تھا غزل نے اپنی جوانی سنبھال کر رکھی   وہ نعت جس سے مہکتی ہے شب کی تنہائی وہ نعت رات کی رانی سنبھال کر رکھی   حضور آپ کی مِدحت Read more about نعت پاک ۔۔۔ ثناء اللہ ظہیرؔ[…]

حمد ۔۔۔ محمد اسامہ سرسری

مجلس میں ٹٹولوں تجھے تنہائی میں ڈھونڈوں بتلا، تجھے کس چیز کی گہرائی میں ڈھونڈوں   سچا ہے، تجھے بات کی سچائی میں ڈھونڈوں اچھا ہے، تجھے ذات کی اچھائی میں ڈھونڈوں   اے حسن کے خالق! تجھے زیبائی میں ڈھونڈوں یا صبر کے خلّاق! شکیبائی میں ڈھونڈوں   سمجھوں تجھے، داناؤں کی دانائی میں Read more about حمد ۔۔۔ محمد اسامہ سرسری[…]

نعت شریف ۔۔۔ الیاس بابر اعوان

دھُوپ بھی سایہِ دیوار نظر آتی ہے نسبتِ احمدِ مختار، نظر آتی ہے   آپ کا فیض بدل دیتا ہے ترتیب و صفات اونٹنی اونٹوں کی سردار نظر آتی ہے   اُن کو معلوم نہیں نقشِ کفِ پا کا جلو زندگی جن کو بھی دُشوار نظر آتی ہے   اِنہماک ایسا تھا سرکار کے روضے Read more about نعت شریف ۔۔۔ الیاس بابر اعوان[…]

حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ سید اقبال رضوی شارب

تیرا ممدوح بھی دنیا میں ترا مرسل بھی حمد کرتا ہے جو کل نبیوں میں ہے افضل بھی   رحمتوں سے تری کافر بھی اٹھاتے ہیں فیوض رحمتیں تیری ہیں انساں کے لئے مشعل بھی   دو عدد پاؤں نے جینا مرا با معنی کیا دیکھا مکّہ بھی، مدینہ بھی، نجف، کربل بھی   نعمتِ Read more about حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ سید اقبال رضوی شارب[…]

دو نعتیں ۔۔۔ سعود عثمانی

  ہے تصور میں عہدِ نبی سامنے، اس زمانے کے پل جگمگاتے ہوئے آنکھ کے سامنے ہیں مناظر بہت، چلتے پھرتے ہوئے، آتے جاتے ہوئے   ایک چادر کو تھامے ہوئے ہیں سبھی،چاہتے ہیں سبھی آپ سے منصفی آپ کے دستِ فیصل میں سنگِ سیہ سب قبیلوں کا جھگڑا مٹاتے ہوئے   عتبہ ابن ربیعہ Read more about دو نعتیں ۔۔۔ سعود عثمانی[…]