نظمیں ۔۔۔ عبد الاحد ساز

  معمول   میری موت جھیل میں پھینکے جانے والے کنکر جیسی ہی تو ہو گی کچھ یاروں پیاروں کے دل میں ہوک کی لہر ابھرتی ہے کچھ لمحوں کو غم کے دائرے پھیلتے ہیں پھر پانی پانی سے مل جاتا ہے دائمی فرقت کا ہر زخم ۔۔۔۔۔۔ چار دنوں میں سل جاتا ہے ٭٭ Read more about نظمیں ۔۔۔ عبد الاحد ساز[…]

خواب سے سانجھ تک ۔۔۔ محمد یعقوب آسیؔ

  کچی اینٹوں اور گارے سے بنی چوڑی چوڑی دیواروں والے بغیر پھاٹک کے کھلے کھلے بڑے بڑے احاطے کے اندر چار چار پانچ پانچ گھروں کے کچے کوٹھے اور کچے صحن، گرد سے اٹی کھلی کھلی گلیاں اور سڑکیں، دور تک بکھرے درخت اور کھیت، اور ان سب کے اوپر لمحہ بہ لمحہ رنگ Read more about خواب سے سانجھ تک ۔۔۔ محمد یعقوب آسیؔ[…]

نظمیں ۔۔۔ ظفر گورکھپوری

  مرے چراغوں کو دفن کر دو   اصول، اونچے وِچار حق گوئی کہ جس میں کھولی تھیں تم نے آنکھیں تو میرے بچو!   چراغ کیا کیا دیے تھے دادا نے باپ کو باپ نے یہ ورثہ مجھے تھمایا اور اب بڑھاپے میں میں نے چاہا کہ سارا ورثہ، چراغ سارے میں اپنے بچوں Read more about نظمیں ۔۔۔ ظفر گورکھپوری[…]

کیا ادب سماج پر اثر ڈالتا ہے؟ ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

  شاعری، یا فکشن، یا کسی بھی صنف ادب کا اثر سماج پر پڑتا ہے، یہ معاملہ بہت مشکوک ہے۔ اور اگر مشکوک نہیں تو متنازعہ فیہ ضرور ہے۔ ارباب اقتدار، اور خاص کر مستبد اور آمر ارباب اختیار (جیسا کہ سوویٹ روس کا معاملہ تھا) ہر اس شے سے خوف کھاتے ہیں جو کسی Read more about کیا ادب سماج پر اثر ڈالتا ہے؟ ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی[…]

محمد علی جوہر کی شاعری اور جذبۂ حریت ۔۔۔ پرو فیسر گوپی چند نارنگ

  رئیس الاحرار مولانا محمد علی جوہر ایک شیر دل قائد تھے۔ ان کے عزم میں ہمالہ کی سی عظمت، جذبے میں آتش فشاں لاوے کی سی گرمی اور ولولے میں سیل بے پناہ کی سی تندی و تیزی تھی۔ وہ کردار اور گفتار دونوں کے غازی تھے۔ بیسویں صدی کے دور اول میں انہوں Read more about محمد علی جوہر کی شاعری اور جذبۂ حریت ۔۔۔ پرو فیسر گوپی چند نارنگ[…]

غزلیں ۔۔۔ نصیر ترابی

  زندگی خاک نہ تھی خاک اُڑاتے گُزری تجھ سے کیا کہتے تِرے پاس جو آتے گُزری   دن جو گُذرا، تو کسی یاد کی رَو میں گُذرا شام آئی، تو کوئی خواب دِکھا تے گُزری   اچھے وقتوں کی تمنّا میں رہی عُمرِ رَواں وقت ایساتھا کہ بس ناز اُٹھاتے گُزری   زندگی جس Read more about غزلیں ۔۔۔ نصیر ترابی[…]

نظمیں ۔۔۔ جاوید احمد

  علاقہ ممنوعہ   وہ آدھی رات کی پیاسی اندھیروں میں بھٹکتی لڑکھڑاتی، ہانپتی، گرتی ہوئی پتھر کی دیواروں تک آتی ہے وہ خود کو نیند کی گہرائیوں سے موڑتی خواب آئینوں کو توڑتی اپنا بدن جھنجھوڑتی اپنی زباں کا لمس لمبے اور نکیلے پتھروں پر چھوڑتی اپنا لہو اپنی رگوں سے کھینچ کر اُس Read more about نظمیں ۔۔۔ جاوید احمد[…]

شہناز نبی کی نظمیں ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

  شہناز نبی کی یہ نظمیں ایک بہت پیچیدہ ذہن اور با شعور شخصیت کا پتہ دیتی ہیں۔ ابہام اور استعارہ ان نظموں کا بنیادی وصف ہے۔ لیکن یہ بات بھی ظاہر ہے کہ شاعر کو ہم سے توقع ہے کہ ہم اس کی بات سمجھ سکیں گے، یا سمجھنے کی سنجیدہ کوشش ضرور کریں Read more about شہناز نبی کی نظمیں ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی[…]

گیند (نظمیں) ۔۔۔ جینت پرمار

  گیند۔ ۱   لکڑی کی الماری سے بنا کر دہ تھی   اک گیند ملی تھی پھٹے پرانے کپڑوں کی   اپنے جنم دن پر ماں نے بنا کر دی تھی رنگ برنگی گیند بہت ہی پیاری ایک اک دھاگے میں اب بھی ہے اس کے لمس کی خوشبو باقی پھٹے ہوئے مرے بچپن Read more about گیند (نظمیں) ۔۔۔ جینت پرمار[…]