غزلیں ۔۔۔ راحیل فاروق

  کسے خبر تھی یہ تیور ہنر کے نکلیں گے ہمی پہ قرض ہمارے جگر کے نکلیں گے   مچل رہے ہیں جو ارمان ایک مدت سے ستم ظریف گنہگار کر کے نکلیں گے   گراں ہے نرخ بہت نعرۂ انالحق کا گلی گلی سے خریدار سر کے نکلیں گے   اصولِ عشق میں گویا Read more about غزلیں ۔۔۔ راحیل فاروق[…]

کمال احمد رضوی اور ان کی کتاب "کمال کی باتیں "۔ ۔ ۔ راشد اشرف

آپ کو یاد ہو گا کہ ڈیڑھ ماہ قبل سترہ دسمبر 2015 ء کی رات آٹھ بجے لاکھوں پرستاروں کے ہر دل عزیز کمال احمد رضوی المعروف الن کراچی میں واقع اپنی قیام گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ہم سے رخصت وہ ہو گیا لیکن رہ گئیں بس ’کمال‘ Read more about کمال احمد رضوی اور ان کی کتاب "کمال کی باتیں "۔ ۔ ۔ راشد اشرف[…]

عزیز جبران انصاری کی گُل افشانیِ گفتار: چھیڑ چھاڑ ۔۔۔ غلام ابن سلطان

اردو کی ظریفانہ شاعری کے افق پر ایک اور تابندہ ستارے کی چکا چوند نے قارئینِ ادب کو فرحت اور مسرت کے احساس سے سرشار کر دیا۔ کراچی میں مقیم عالمی شہرت کے حامل ادبیات کے نباض اور مایہ ناز پاکستانی ادیب، دانش ور، ماہر تعلیم، نقاد، محقق، صحافی، مورخ، ماہر علم بشریات، فلسفی اور Read more about عزیز جبران انصاری کی گُل افشانیِ گفتار: چھیڑ چھاڑ ۔۔۔ غلام ابن سلطان[…]

بنگلہ نار ۔۔۔ جمیل الدین عالیؔ

  باتیں بہت سنیں عالیؔ کی، اب سُن لو یہ بانی جس نے بنگلہ نار نہ دیکھی، وہ نہیں پاکستانی   ہولے ہولے نوکا ڈولے، گائے ندی بھٹیالی گیت کِنارے، دوہے لہریں، اب کیا کہوے عالیؔ   پیچھے ناچیں ڈاب کے پیڑ، اور آگے پان سُپاری اِنھی ناچوں کی تھاپ سے اُبھرے سانوری بنگلہ ناری Read more about بنگلہ نار ۔۔۔ جمیل الدین عالیؔ[…]

عالی جی کے دوہے

  دوہے کبت کہہ کہہ کر عالی من کی آگ بجھائے من کی آگ بجھی نہ کسی سے، اسے یہ کون بتائے ——–   لئے پھریں دُکھ اپنے اپنے، راجہ میر فقیر کڑیاں لاکھ ہیں رنگ برنگی، ایک مگر زنجیر ——–   عمر گنوا کر پیت میں ہم کو اتنی ہوئی پہچان چڑھی ندی اور Read more about عالی جی کے دوہے[…]

مچھر ۔۔۔خواجہ حسن نظامی

یہ بھنبھناتا ہوا ننھا سا پرندہ آپ کو بہت ستاتا ہے ۔ رات کو نیند حرام کر دی ہے ۔ ہندو، مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، یہودی سب بالاتفاق اس سے ناراض ہیں ۔ ہر روز اس کے مقابلہ کے لیے مہمیں تیار ہوتی ہیں ، جنگ کے نقشے بنائے جاتے ہیں ۔ مگر Read more about مچھر ۔۔۔خواجہ حسن نظامی[…]

چڑیوں کے ساتھ ۔۔۔ مینا اگروال/ اعجاز عبید

  رسم الخط کی تبدیلی/ترجمہ: اعجاز عبید _______________________________     1 _______________________________   گھر کا سونا آنگن اور اکیلی بیٹھی میں بکھرے ہیں سوال ہی سوال جن میں الجھا میرا من اور تن ! اچانک چھوٹی سی گوریّا پھدکتی ہوئی آئی نہ تو وہ جھجکی، اور نہ شرمائی، آ کر بیٹھ گئی پاس رکھے البم Read more about چڑیوں کے ساتھ ۔۔۔ مینا اگروال/ اعجاز عبید[…]

دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں ۔۔۔ رؤف خیر

  ماہ نامہ ’’الحمرا‘‘ لاہور کے سالنامے جنوری 2013ء تا اپریل 2013ء کے شماروں میں ڈاکٹر جاوید اقبال کی خود نوشت سوانح حیات’’ اپنا گریباں چاک‘‘ کے تعلق سے مختلف اربابِ نظر کی آرا ء نظر سے گزریں تو اس خود نوشت کے مطالعے کا اشتیاق جاگا۔ میرے کرم فرما پروفیسر غازی علم الدین، (میرپور، Read more about دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں ۔۔۔ رؤف خیر[…]

ذوقی کا ناول ’’شہر چپ ہے‘‘ ۔ ۔ ۔ شائستہ تبسم

  ہماری زندگی میں میڈیا کی جو مستحکم شناخت ہے، اس سے ہم بخوبی واقف ہیں ۔ ذہن انسانی سے لے کر بنی نوع انسان کی عملی اور روز مرہ زندگی میں میڈیا اپنی تمام تر آلۂ کار کے ساتھ موجود نظر آتی ہے۔ انسان نے اس سے اپنا رشتہ اس طرح لازم و ملزوم Read more about ذوقی کا ناول ’’شہر چپ ہے‘‘ ۔ ۔ ۔ شائستہ تبسم[…]

غزل ۔۔۔ مسلم نواز

دل کو تڑپایا مرے اُس نے اشارہ کر کے تھا میں تنہائی میں احباب سے پردہ کر کے   میں سمندر تھا تو ندیاں بھی ملا کرتی تھیں اپنی اوقات نظر آئی ہے قطرہ کر کے   حالِ دل کون سنے کس کو یہاں ہے فرصت مل گئی راحتِ دل آنکھ کو دریا کر کے Read more about غزل ۔۔۔ مسلم نواز[…]