غزلیں۔ ۔ ۔ کاوش عباسی

شرار دل کو تا چشم آنے کی مہلت نہیں ملتی مَیں رونا چاہتا ہوں، رونے کی فرصت نہیں ملتی   مِری اُن سوختہ تنہائیوں میں کتنے سورج تھے چمکتی جلوتوں میں بھی یہ  کیفیّت نہیں ملتی   محبّت، سر خوشی، تسکیں، مجھے بھی اچھے لگتے ہیں پَر اِن روشن ستاروں سے مِری قسمت نہیں ملتی Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ کاوش عباسی[…]

غزلیں۔ ۔ ۔ حمیدہ شاہین

  کھیل میں کچھ تو گڑ بڑ تھی جو آدھے ہو کر ہارے لوگ آدھے لوگ نِری مٹی تھے، آدھے چاند ستارے لوگ   اُس ترتیب میں کوئی جانی بُوجھی بے ترتیبی تھی آدھے ایک کنارے پر تھے، آدھے ایک کنارے لوگ   اُس کے نظم و ضبط سے باہر ہونا کیسے ممکن تھا آدھے Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ حمیدہ شاہین[…]

غزل ۔۔۔ جمیل الرحمٰن

  شاعری واعری نہیں کرتے ہم یہ دھندا کبھی نہیں کرتے   گم شدہ آسماں کہاں ہے تُو خواب کیوں مخبری نہیں کرتے   نام کرنے کی آرزو کیا ہو جب کوئی کام ہی نہیں کرتے   خاک افتادگان کے آنسو کیا کہیں روشنی نہیں کرتے   سب سے کرتے ہیں دل لگی لیکن درد Read more about غزل ۔۔۔ جمیل الرحمٰن[…]

بانو قدسیہ کے حوالہ سے دو باتیں ۔۔۔ مشرّف عالم ذوقی

  کچھ لمحے بڑے فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اس وقت یہ طے ہوتا ہے کہ کون کس شخص کا سیارہ بنایا جائے گا۔ جس طرح کسی خاص درجہ حرارت پر پہنچ کر ٹھوس مائع اور مائع گیس میں بدل جاتا ہے ‘ اسی طرح کوئی خاص گھڑی بڑی نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے، اس وقت Read more about بانو قدسیہ کے حوالہ سے دو باتیں ۔۔۔ مشرّف عالم ذوقی[…]

غزلیں۔ ۔ ۔ عرفان ستار

  زباں پہ حرف ملائم بھی، دل میں کینہ بھی عجیب شخص ہے، اچھا بھی ہے، کمینہ بھی   لہو تو خیر کہاں کا،  یہ  جاں نثار ترے بہائیں گے نہ کبھی بوند بھر پسینا بھی   وہاں گزار دیے زندگی کے اتنے برس جہاں نہ مجھ کو ٹھہرنا تھا اک مہینا بھی   جلا Read more about غزلیں۔ ۔ ۔ عرفان ستار[…]

نظمیں ۔۔۔ شبانہ یوسف

مجرم __________________________   وہ مجرم ہیں جن کے دلوں میں ہر اک پل دہکتے تخیّل کے شعلے سے جلتے ہیں جیون کی سچائیوں کو اُگلنے کی خاطر  یہ  لاوے مچلتے ہیں آتش فشاں جیسے پلتے ہیں۔ ۔ ۔ اگر چہ خیالوں کی ان چمپئی تتلیوں کے پروں پر جمی راکھ۔ ۔ ۔ ہوا کی نڈر Read more about نظمیں ۔۔۔ شبانہ یوسف[…]

بلراج مین را : ایک زندگی ۔۔۔ سرورالہدیٰ

  بلراج مین را کی کہانی وہ میں نے 1996میں پڑھی تھی۔ میرے چند دوستوں نے بھی اس کہانی کا مطالعہ کیا۔ مجھے یاد ہے کہ جے این یو کے کاویری ہاسٹل کے ایک کمرے میں اس کہانی کے معنی اور مفہوم کے سلسلے میں ہر شخص کی رائے ایک دوسرے سے مختلف تھی۔ جاڑے Read more about بلراج مین را : ایک زندگی ۔۔۔ سرورالہدیٰ[…]

نیرنگ خیال، فروری ۱۷ء ۔۔۔۔ تبصرہ: ڈاکٹر غلام شبیر رانا

  ادبی مجلہ :ماہ نامہ نیرنگ خیال راول پنڈی جلد۹۳، شمارہ۲، فروری ۲۰۱۷، تبصرہ نگار:ڈاکٹر غلام شبیر رانا   بر صغیر میں نو آبادیاتی دور میں عالمی سامراج کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں جن ممتاز علمی و ادبی مجلات نے گراں قدر خدمات انجام دیں ، ان میں ادبی مجلہ ’’نیرنگِ خیال ‘‘بھی Read more about نیرنگ خیال، فروری ۱۷ء ۔۔۔۔ تبصرہ: ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

ماخذ : ایک اسلوبیاتی مطالعہ ۔۔۔ الیاس بابر اعوان

  Stylistics یا اسلوبیات ایک ایسا تنقیدی زاویہ ہے جو کسی متن میں لسانی سائنسی اصولوں کی دریافت اور ان کے تجزیے کا نام ہے۔ یہاں لسانیات سے مراد زبان کی ساخت اور اس کا سائنسی طریقہ کار ہے نہ کہ اس کا انفرادی استعمال۔ اسلوبیات کی ترویج بیسیویں صدی میں ہوئی اور اس کا Read more about ماخذ : ایک اسلوبیاتی مطالعہ ۔۔۔ الیاس بابر اعوان[…]

شہرِ خوش بخت میں ۔۔۔ اقتدار جاوید

شہرِ خوش بخت میں جب تو گھر سے نکلتی ہے گلیاں دمکتی ہیں رستہ چمکتا ہے مہکار اڑتی ہے بازار سجتے ہیں سینوں میں لذت اُترتی ہے لوگوں میں جذبے ہمکتے ہیں جب بھاری پلکیں اٹھاتی ہے ماتم کی مجلس بپا کر کے صدیوں کو بھوبل بناتی ہے ملاح کشتی کو کھیتے ہیں دریا کا Read more about شہرِ خوش بخت میں ۔۔۔ اقتدار جاوید[…]