نعتِ رسول (صلی اللہ علیہ و سلم)۔۔ ۔ عبید الرحمٰن نیازی

  زندگی در در پھری ہر سمت اور ہر جا گئی آخرش رازِ سعادت ایک در سے پا گئی   کس قدر عالی مراتب ہستیاں آئیں مگر ایک ہستی اوّلیں اور آخریں پر چھا گئی   ایک ایسی روشنی نکلی تھی کوہِ نور سے جو اندھیروں کو ہمیشہ کیلئے دفنا گئی   تا قیامت سبز Read more about نعتِ رسول (صلی اللہ علیہ و سلم)۔۔ ۔ عبید الرحمٰن نیازی[…]

نوکِ قلم سے حدِ نگاہ تک ۔۔۔ پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی

    ایک صاحب وقفے وقفے سے ہم نشیں کو پان پیش کر رہے تھے اور بے تکان باتیں کیے جا رہے تھے۔ محفل کے اختتام پر کسی نے دریافت کیا۔ آپ غوری صاحب کو اس قدر اِصرار کے ساتھ بار بار پان کیوں کھلا رہے تھے ؟ ’’بات یہ ہے کہ سامع کے منہ Read more about نوکِ قلم سے حدِ نگاہ تک ۔۔۔ پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

  دیکھتے دیکھتے پھر جولائی آ گیا اور نیا شمارہ پیش کرنے کا وقت۔ اچانک سیماب اکبر آبادی کا شعر یاد آ گیا۔  اگرچہ زبان کا شعر ہے لیکن دنیا کی بے ثباتی پر پر تاثیر تبصرہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا سے میں اٹھ جاؤں گا دیکھتی کی دیکھتی رہ جائے گی دنیا مجھے اس Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[…]

حمد و مناجات ۔۔۔ محمد مسلم خان

  تیری حمد و ثنا ہو خدایا! ما سوا اس کے چارہ نہیں ہے تجھ سے بڑھ کر یہاں بے کسوں کا اور کوئی سہارا نہیں ہے   کتنی بےبس ہے امت نبی کی، ہو رہے ہیں ستم آج ہر سو نام بس ایک تیرا ہے لب پر، اور کسی کو پکارا نہیں ہے   Read more about حمد و مناجات ۔۔۔ محمد مسلم خان[…]

طوائف۔۔۔ ریاض شاہد

  وہ سب اس کمرے میں صبح سے یوں بیٹھے تھے جیسے پولیس کی جیل گاڑی میں قیدی بیٹھے ہوئے اپنے اپنے سنگین مقدمات کی عدالت میں پیشی کا انتظار کر رہے ہوں۔ گاہے گاہے ایک دبلے پتلے جسم اور سالخوردہ شلوار قمیض میں ملبوس چپراسی نما ہرکارہ آ کر کسی امیدوار کا نام پکارتا Read more about طوائف۔۔۔ ریاض شاہد[…]

حمدیہ / مناجاتی غزل ۔۔۔اعجاز عبید

(نذرِ شاذؔ تمکنت۔ ان کی مناجات کا مصرع ہے ’اک حرف تمنا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں)   کچھ سوچ کے آیا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں در پر ترے بیٹھا ہوں، بڑی دیر سے چپ ہوں   کیا جانئے کیا جی میں ہے، لب پر نہیں آتا بس ’حرف تمنا ہوں، بڑی Read more about حمدیہ / مناجاتی غزل ۔۔۔اعجاز عبید[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

لیجیے نیا شمارہ حاضر ہے۔ یہ چونتیسواں شمارہ ہے۔ دسمبر ۲۰۰۵ء سے اب تک ’سمت‘ نے گیارہ سال سے زائد سفر کر لیا ہے۔ کسی بھی اردو جریدے کے لیے یہ بات اہمیت رکھتی ہے، وہ چاہے قرطاسی جریدہ ہو یا برقیاتی اور آن لائن۔  اور برقیاتی جریدہ بھی ایسا جو اپنے پہلے شمارے سے Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[…]

بولتی ناگن۔ ۔ ۔ ڈاکٹر سلیم خان

  جھمرو کا خیمہ شاد باد تھا۔ لوگ اس سے بے سر پیر کے سوالات کر رہے تھے اور  وہ ان کے اوٹ پٹانگ جوابات دے رہا تھا پھر بھی ہر کوئی خوش تھا۔ وقفے وقفے سے ہنسی کے فوارے چھوٹتے اور  قہقہے بلند ہوتے۔ بازار کی گہما گہمی سے تھک کرسستانے کے لیے لوگ Read more about بولتی ناگن۔ ۔ ۔ ڈاکٹر سلیم خان[…]

حرف و سخن: جمیلؔ نظام آبادی ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

  غزل کو اردو شاعری کی آبرو کہا گیا ہے۔ اور اس آبرو کو بڑھانے اور غزل کے گیسو سنوارنے کا کام ہر دور میں اردو شعرا نے کیا ہے۔ اردو غزل کا سفر آج بھی جوش و خروش سے جاری ہے اور بلا لحاظ مذہب و ملت ،  زبان اور تہذیب اردو غزل نے Read more about حرف و سخن: جمیلؔ نظام آبادی ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی[…]

نظم ۔۔۔ سعود عثمانی

اور کچھ دیر میں یہ سرخ گلاب اپنی خوشبو میں نیم خوابیدہ چاند کے رس میں ڈوب جائے گا   اور کچھ دیر میں ہوائے شمال نرم سرگوشیوں کی خلوت میں پھول سے وصل کرنے آئے گی   اور کچھ دیر میں دھڑکتا سمے ترک کر دے گا یہ پرانا لباس اور نیا پیرہن پہن Read more about نظم ۔۔۔ سعود عثمانی[…]