فلسطین تجھے سلام ۔۔۔ سردار سلیمؔ

اے فلسطین! تری خاک کے ذروں کو سلام تیرے جلتے ہوئے زخموں کی شعاعوں کو سلام   تیرے بچوں، ترے بوڑھوں کو جوانوں کو سلام ان کی رگ رگ میں مچلتے ہوئے جذبوں کو سلام   تو مقدس ہے، مرا قبلہ اول ہے تو تیری دیواروں کو محرابوں کو طاقوں کو سلام   تو شہادت Read more about فلسطین تجھے سلام ۔۔۔ سردار سلیمؔ[…]

تازہ نعتِ حضورؐ ۔۔۔ جلیل عالی

دل جو یادِ حرا جِیا ہی نہیں آشنائے خدا ہوا ہی نہیں   جس کی خاطر یہ کائنات بنی کون سی شے پہ اُسؐ کی شاہی نہیں   دیکھ لہجہ لبِ رسالت کا مامتائی ہے انتباہی نہیں   اُن لبوں نے نہ جس پہ جُنبش کی وہ سمجھ مرضیِ خدا ہی نہیں   جانے کیا Read more about تازہ نعتِ حضورؐ ۔۔۔ جلیل عالی[…]

عرب کا بہادر بیٹا ۔۔۔ انتظار حسین

’’عرب کا بہادر بیٹا کہاں ہے؟‘‘ چلانے والے نے چلا کر پوچھا۔ عرب کا بہادر بیٹا؟ سب ٹھٹک گئے، متعجب ہوئے، ہاں عرب کا بہادر بیٹا کہاں ہے، پھر ایک آواز ہو کر چلائے، ’’عرب کا بہادر بیٹا کہاں ہے؟ عرب کے بہادر بیٹے کو باہر لاؤ۔‘‘ تب جھلسے چہرے خونم خوں وردی والا سپاہی Read more about عرب کا بہادر بیٹا ۔۔۔ انتظار حسین[…]

ابابیلیں نہیں آتیں ۔۔۔ عمر عزیز

مقدس سرزمیں پر سینکڑوں بدمست ہاتھی آن پہنچے ہیں زبان ابرہہ فرمان جاری کرنے والی ہے ’حرم کو ڈھا دیا جائے‘ شکست بے اماں کے خوف سے ایمان بھی شل ہو چکے ہیں۔ کوئی اندر سے یہ کہتا ہے یقیں سے دل ہوں خالی تو ابابیلیں نہیں آتیں ٭٭٭

خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید

1   پتے کی بات سیدھی سچی ہوتی ہے۔ اسے بتانے کے لیے نہ تو زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ سو طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ سیدھی سچی بات دل کو لگتی ہے اور اپنا اثر کرتی ہے۔ میں یہاں ان اوراق میں آپ کے سامنے کچھ سچی باتیں رکھنے جا Read more about خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید[…]

’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر

زندگی سے چند دنوں کی فُرصت زبردستی چھین کر لینی پڑی ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں کتنی دنیائیں میری اس چھوٹی سی دنیا میں جمع ہوتی رہی تھیں ان کی دریافت دوستوں کا حق ہے اور میرا فرض اور شاید انہی بھول بھلیوں میں کہیں میں خود کو بھی کھوجنے کے قابل ہو سکوں۔ Read more about ’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر[…]

نکاح خواں ۔۔۔ مومنہ ادریس

نکاح خواں اور خیر خواہ میرے نزدیک کبھی مترادف نہیں ہو سکتے۔ اس کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ میرے مشاہدات ہیں اور میں مشاہدات کے بغیر کوئی بات کرنے کی قائل نہیں ہوں۔ یہ بات لکھتے لکھتے ایک اور بات ذہن میں آئی کہ جس طرح یہ یقینی بات ہے قیامت آنی  ہی Read more about نکاح خواں ۔۔۔ مومنہ ادریس[…]

ریٹائرمنٹ ۔۔۔ محمد اسد اللہ

یہ وہ دلخراش واقعہ ہے جس کا مزہ ہر اس شخص کو چکھنا ہے جس نے کبھی ملازمت کے شعبے میں قدم رکھا ہو۔  ریٹائرمنٹ کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ وہ عورت دیکھتا ہے نہ مرد، بے جھجھک انسانی عمر کی پول کھول کر رکھ دیتا ہے۔ دور حاضر میں بے شمار Read more about ریٹائرمنٹ ۔۔۔ محمد اسد اللہ[…]

جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ

جنرل صاحب کی پوتی اغوا ہو چکی تھی اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔  ملک کی نہایت طاقتور آرمی کے ریٹائرڈ جنرل جو گزشتہ پانچ سالوں سے مغرب میں آسودہ حال تھے واپس اپنے ملک پہنچ چکے تھے۔  ان کی پندرہ سالہ پوتی کو اغوا ہوئے ابھی اڑتالیس گھنٹے ہی Read more about جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ[…]

چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

شہر سدا رنگ جھنگ بھی عجیب ہو رہا ہے جو سیل زماں کے تھپیڑوں کی زد میں آنے کے بعد رفتہ رفتہ کُوفے کے قریب ہو رہا ہے۔ اس شہر کی کچھ عمارات تو ایسی ہیں جنھیں طوفان نوح ؑ کی باقیات قرار یا جاتا ہے۔ نوآبادیاتی دور میں جھنگ سے ملتان جانے والی سڑک Read more about چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]