غزلیں ۔۔۔ محمد صابر

عجیب پھیر ہے دیوار و در پھرے ہوئے ہیں مرے پڑوس کے آدم نگر پھرے ہوئے ہیں   تمہارے شہر کے لوگوں سے کیسے بات کروں تجھے نکال کے ساروں کے سر پھرے ہوئے ہیں   ہمارے بت بھی پڑے ہیں مراقبے میں یہاں کئی خمار میں ہیں بیشتر پھرے ہوئے ہیں   ڈرے ہوئے Read more about غزلیں ۔۔۔ محمد صابر[…]

نعت رسولؐ ۔۔۔ ثاقب علوی

دکھلا کبھی مدینہ مرا دل اُجال کر اے یادِ شہرِ طیبہ! مُجھے بھی نِہال کر   کچھ دیدنی ہو حال کہ دیکھیں وہ آ کے خود اے کیفِ ہجر! آج مجھے یوں نڈھال کر   وہ زندگی تھی در پہ جو اُن کے بسر ہوئی کیا زندگی ہے طیبہ کے وہ دن نکال کر   Read more about نعت رسولؐ ۔۔۔ ثاقب علوی[…]

غزلیں ۔۔۔ علی تاصف

پیارے نحریر جاوید کی نذر   یوں تو اپنے تئیں تھے بہت با خبر کھلتے کھلتے کھلا اس حقیقت کا در ہائے افسوس ہم بے خبر ہی رہے بے خبر جائیں گے خواب رہ جائیں گے در کھلا تو کھلا فلسفہ زیست کا کوئی کچھ بھی کہے ماجرا ہے یہی جانتے کچھ نہیں اک نہ Read more about غزلیں ۔۔۔ علی تاصف[…]

غزل ۔۔۔ ڈاکٹر فریاد آزرؔ

حسن دیرینہ روایات کا پتلا پھونکا اس نے آتے ہی مساوات کا پتلا پھونکا   گاؤں کی سادہ مزاجی کی خبر لی نہ گئی شہر کیا آ گئے، دیہات کا پتلا پھونکا   غم آفاق کی ورنہ نہ خبر ہوتی کبھی یوں مرے دل نے غم ذات کا پتلا پھونکا   جانے کس بات پہ Read more about غزل ۔۔۔ ڈاکٹر فریاد آزرؔ[…]

حمد ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی

اذنِ ربی سے عنایت ہو گئی حمد کہنے کی ریاضت ہو گئی   جب پکارا سن لیا اللہ نے ملتفت گویا سماعت ہو گئی   جو بھٹکتے رہ گئے الٹے قدم دور ان لوگوں سے جنت ہو گئی   زندگی صرفِ عبادت کیوں نہ ہو بندگی سے پوری حاجت ہو گئی ٭٭٭

غزلیں ۔۔۔ اسلم عمادی

بر سرِ عام ترے عشق کا دعوی کر کے۔۔! ہم بڑے چین سے ہیں سب سے کنارا کر کے   آنکھیں چندھیا گئیں، گم ہو گئے احساس و حواس اس نے لوٹا ہمیں جلووں سے اجالا کر کے   رات دن بن گئی، کیا جان جہاں ہے اپنا؟ زیست کی سمت بدل ڈالی اشارہ کر Read more about غزلیں ۔۔۔ اسلم عمادی[…]

غزلیں ۔۔۔ عرفان ستار

محترم جلیل عالی صاحب کی زمین میں۔   یہی تنہائی کر سکتی ہے غم خواری ہماری جو یوں چپ چاپ سہہ لیتی ہے بے زاری ہماری   تمہارے فیصلے، فتوے یہاں لاگو نہیں ہیں جنوں کی سلطنت میں ہے عمل داری ہماری   ہماری کامیابی ہی ہمارا مسئلہ ہے سمجھ میں کس کی آئے گی Read more about غزلیں ۔۔۔ عرفان ستار[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

لیجئے دیکھتے دیکھتے پھر نئے شمارے کا وقت آ گیا ہے، لیکن فلسطین کے حالات مزید دگردوں ہوتے جا رہے ہیں، اور ادھر وطن عزیز میں بھی سی۔ اے۔ اے کا بگل بجا دیا  گیا ہے!! بس اللہ سے دعا ہے کہ ساری دنیا میں نہ صرف مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، بلکہ ہر انسان Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔[…]

دلی ۔۔۔ اودے پرکاش

(ہندی سے، رسم الخط کی تبدیلی اور برائے نام ترجمہ: اعجاز عبید)   سنو کاریگر سمندر کے کنارے اکیلے ناریل کے پیڑ کی طرح ہے ایک اکیلا آدمی اس شہر میں۔ سمندر کے اوپر اڑتی ایک اکیلی چڑیا کا حلقوم ہے ایک اکیلے آدمی کی آواز کتنی بڑی بڑی عمارتیں ہیں دلی میں ان گنت Read more about دلی ۔۔۔ اودے پرکاش[…]