نظمیں۔۔۔ اقبال متین

________________________________________________ دن رات ________________________________________________ نیچے سیلن ہے ٹھٹھرتے ہوئے شب گزرے گی کیسی حسرت ہے کوئی دستِ حنائی بڑھ کر مجھ سے پوچھے کے اس آتش کدۂ زیست میں تم راکھ کا ڈھیر بنے ، برف کا تودہ بھی بنے اب میرے سینے سے لگ کر سو جاؤ جسم کا لمس دل و جاں کی Read more about نظمیں۔۔۔ اقبال متین[…]

اقبال متین۔ اردو کے معروف افسانہ نگار۔۔۔ نور الحسنین

اردو افسانہ نگاروں کی وہ نسل جو جوگیندر پال، رام لال، سریندر پرکاش، اقبال متین، رتن سنگھ، اقبال مجید ، جیلانی بانو وغیرہ پر مشتمل ہے۔ان میں اقبال متین کی شناخت قدرے مختلف ہے۔ کیونکہ ان کے افسانے نہ تو محض داخلیت کی بھول بھلیوں میں گردش کرتے ہیں اور نہ ہی تجربات کی بھٹی Read more about اقبال متین۔ اردو کے معروف افسانہ نگار۔۔۔ نور الحسنین[…]

اقبال متین بحیثیت شاعر۔۔۔رؤف خیر

میرا ایسا خیال ہے کہ بنیادی طور پر جو شاعر ہوتا ہے تخلیقی توازن فکر سے آشنا ہوتا ہے اور جس صنف سخن کو بھی اپنا تا ہے اس میں اپنی پہچان قائم کر کے چھوڑ تا ہے احمد ندیم قاسمی نے شعر کے ساتھ ساتھ افسانے کو بھی اپنی تخلیق جہتوں سے مالا مال Read more about اقبال متین بحیثیت شاعر۔۔۔رؤف خیر[…]

کہاں ہو تم؟۔۔۔ محمد یعقوب آسی

اسے اپنا تو کچھ پتہ نہیں تھا کہ وہ کہاں ہے اور کس عالم میں ہے۔ سامنے دو آنکھیں تھیں اور ان سے زندگی گویا امڈ جانے کو بے تاب تھی اور سرمے کی گاڑھی چار دیواری اسے امڈنے سے روک رہی تھی۔ زندگی کہاں رکتی ہے بھلا، اس نے ایک اور روپ دھار لیا، Read more about کہاں ہو تم؟۔۔۔ محمد یعقوب آسی[…]

غزل ۔۔۔۔سید عاطف علی

بجلیوں کا وہی نشانہ ہے وہ شجر جس پہ آشیانہ ہے کیوں بڑھائی گئی سزا میری ؟ کیا مرا جرم مسکرا نا ہے شیخ کی پارسائی کی مانند تیری نظروں کا تازیانہ ہے میں سمجھ ہی نہ پایا آخر تک اس کا انداز دوستانہ ہے مسکرانے سے التفات گیا اس سے بہتر تو روٹھ جانا Read more about غزل ۔۔۔۔سید عاطف علی[…]

غزل ۔۔۔ منیر ارمان نسیمی

اس دل میں ارمان بہت ہیں اک ہے گھر مہمان بہت ہیں میٹھی بولی بول کے دیکھو لٹنے کو انسان بہت ہیں بیکاری، لاچاری، غربت گھر میں تو سامان بہت ہیں باہر جانا ہے تو سو چو رستے کیوں سنسان بہت ہیں بات بڑوں کی کیا کہتے ہو بچے بھی شیطان بہت ہیں باغ کو Read more about غزل ۔۔۔ منیر ارمان نسیمی[…]

غزلیں۔۔۔ سلیم انصاری

۔۔۔۔۔۔ ۱ ۔۔۔۔۔۔۔ چراغِ دل بھی بجھا ، پر دھواں نہیں ہوئے ہم بچھڑ کے تم سے ابھی رائیگاں نہیں ہوئے ہم ابھی تلک ہے ہمیں خواب دیکھنے کا جنوں کہ زندگی سے ابھی بدگماں نہیں ہوئے ہم اس احتیاط سے کی ہم نے درد کی تہذیب کہ اپنے شعر سے بھی کچھ عیاں نہیں Read more about غزلیں۔۔۔ سلیم انصاری[…]

غزل۔۔۔۔ اصغر شمیم

مرے دل میں آہ و فغاں رہ گئی ہے سسکتی ہوئی داستاں رہ گئی ہے نہ جانے کہاں کھو گیا موسمِ گل ہمارے لئے تو خزاں رہ گئی ہے نشانہ لگاؤں میں کیسے بھلا اب کہ ہاتھوں میں ٹوٹی کماں رہ گئی ہے بہت دن ہوئے گھر میں آئی تھی میرے نہ جانے خوشی اب Read more about غزل۔۔۔۔ اصغر شمیم[…]

غزل ۔۔۔ محمد وحید انصاری

رات برفیلی ہواؤں میں سلگتا کون تھا کس نے رکھا ہاتھ پیشانی پہ اس کا کون تھا انجمن آرائیوں سے ہی نہ تھا جس کو فراغ کیا خبر اس کو کہ اُس کے ساتھ تنہا کون تھا کس نے باہر جھانک کر دیکھا نہیں تھا رات بھر رات بھر دستک پہ دستک دینے والا کون Read more about غزل ۔۔۔ محمد وحید انصاری[…]

غزل۔۔۔ فاتح الدین بشیر

پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا تُو نے بھی اپنے ساتھ کچھ کم تو برا نہیں کیا اصلِ نصاب ایک شب، عمر لٹا دی سود میں پھر بھی یہی گلہ رہا، قرض ادا نہیں کیا حالتِ جبر میں عجب وصل کیا ہے اختیار ذکرِ ترا تمام عمر خود سے جدا نہیں کیا Read more about غزل۔۔۔ فاتح الدین بشیر[…]