نروان سے پہلے ۔۔۔ سہیل اختر

کبھی یہ آہیں تمہیں پکاریں

تو کاتے کاتے پلٹ نہ آنا

یہی مرے ساتھ بھی ہوا تھا

اور آج تک میں

پھنسا ہوں اس چکر ویو میں ایسے

کہ جیسے مسدود ہو چکے ہیں تمام رستے

تمہیں تتھا گت کی ہے بشارت

کہ ان سے بچ کر نکل گئے تو

عظیم نروان مٹھیوں میں تمہاری ہو گا

٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے