37 thoughts on “آپ کے تاثرات

  • محترمی عبید صاحب،
    السلام علیکم، اکتوبر تا دسمبر 2023 ابھی تک تفصیل سے نہیں پڑھا لیکن چند ایک چیزیں پڑھ کر مزا آیا۔ ان میں فرحت عباس کا مضمون "غلام محمد قاصر اور ظفر اقبال کا متوازی مطالعہ ” خاصے کی چیز ہے۔ Milan Kundera پر مضامین خاصے معلوماتی ہیں۔ جس مستقل مزاجی کے ساتھ آپ ” سمت ” شائع کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ اللہ باری تعالٰی آپ کی صحت و ہمت بر قرار رکھے، آمین

  • بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب میں نے "سمت” کو دیکھ بھی لیا اور پڑھ بھی لیا – مثبت اور تعمیری ادب کی سمت آپ کا یہ قدم قابل تحسین ہے –
    مجھے تو اچانک آپ کی میل آنے سے معلوم ہوا کہ ‘سمت” بھی آن لائن جریدہ ہے اگر آپ کی میل نہ آتی تو میں اس اچھے رسالے سے محروم رہتا –
    میں تفصیلا تو سردست اظہار خیال نہیں کر سکتا مگر پورا رسالہ پڑھ لوں تو ضرور کچھ عرض کروں گا – سردست تو آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں-
    سمت کے لیے ایک ظریفانہ تحریر حاضر ہے – یہ تحریر کتاب "نام میں کیا رکھا ہے ” کی تقریب رونمائی میں پڑھی تھی- امید ہے کہ آپ اسے پسند فرمائیں گے –
    بار دگر شکریہ
    جامی

  • محترمی عبید صاحب،
    اسلام علیکم، بہت خوب جناب۔ شمارہ بھر پور ہے۔ کلاسک افسانوں کا انتخاب قابل تعریف ہے۔ مضامین بھی شمارے کے موضوع سے مطابقت رکھنے والے ہیں۔ شمارے کی ترتیب و تزئین میں آپ کی محنت جھلکتی ہے۔ سلامت رہیں۔
    شمارے کی پی ڈی ایف کا شدت سے انتظار ہے۔

    • ڈاکڑ نگہت نسیم کا افسانہ ۔ابو پاری ، بہت ہی پیارا افسانہ ہے ، سادہ ،روان بیانیہ اور ایک معزور بچے اور جانور سے اس کی دوستی کا اور ایک باپ کے جذبات کی بہت موثر عکاسی ہے۔ حالانکہ عموما ماءیں اسیے بچوں کی طرف بہت توجہ اور محبت نچھاور کرتی آتی ہیں۔لیکن یہ کوءی کلیہ نہین ہے۔ میں نے ایسے بچوں کےساتھ بہت کام کیا ہے ۔قریب سے دیکھا ہے ایسے بچون کو اور ان کے ماں باپ کےرویوں سےبھی واقف ہوں۔ لیکن یہ افسانہ بہت خوب ہے ۔عذرا نقوی

  • السلام علیکم۔۔ سر میرا نام امان اللہ ہے میرا تعلق پاکستان کے صو بہ پنجاب سے ہے میں افسانچہ کی روایت پر کام کر رہا ہوں مجھے پاکستان میں افسانچہ نگاروں کے نام اور کتا بیں درکار ہیں یا ان کے افسانچے پی ڈی ایف میں مل جائیں۔ میں اس فیور کے لیے آپ کا انتہائی مشکور رہوں گا، میرا ای میل ایڈریس نیچے تحریر ہے۔۔۔ amannadir@gmail.com

  • "سمت” بہت زبردست قدم ہے جو ایک عرصے سے اردو کے فروغ کے لیے آپ اٹھا رہے ہیں۔آن لائن دنیا میں اردو کو ایک الگ سے شناخت دینے پر آپ دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔زبان و ادب سے محبت کرنے والے ہمیشہ آپ کے شکرگزار رہیں گے۔

    • امید ہے بعافیت ہوں گے ۔ نیا شمارہ بہت پسند آیا۔ یاد رفتگاں ایک خوبصورت خراج عقیدت ہے ۔ شعر و شاعری کے کالم میں ہر شعر جدا ہونا چاہئے ورنہ نثر جیسا محسوس ہوتا ہے اور پڑھنے میں دقت ہوتی ہے ۔ دعا ہے کہ آپ کا یہ سلسلہ دن بہ دن ترقی کرتا رہے ۔ خیر اندیش ۔ سید ابوبکر مالکی

  • جناب اعجاز عبید صاحب ! اسلام علیکم !
    سمت کے مطالعے سے خوشی ہوتی ہے . کیوں کہ ادبی ذوق کی آبیاری کا پورا اہتمام موجود ہے.آپنے جو ای میل ایڈریس ویب سائیٹ پر دیا ہے اس پر میں نے کئی بار اپنی تحریر بھیجنے کی کوشش کی لیکن ایرر آ جاتا ہے . آپ بتائیں میں کس طرح آپکو اپنا افسانہ بھیجوں .

  • سمت کا تازہ شمارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ! انتہائی معیاری اور عمدہ مواد کی فراہمی کے باعث حسن دوبالا ہوگیا ہے ۔ اللہ آپ کی خدمات کو شرفِ قبول عطا کرے اور آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے ! آمین
    جس طرح یہ آخری اور اس سے پہلے کے کچھ شماروں کی پی ڈی ایف فائل دستیاب ہے ، اسی طرح ابتدائی شماروں کی بھی اگر پی ڈی اپلوڈ کردی جائے تو بہت بہتر ہوگا ؟

  • بہت عُمدہ شمارہ ہے۔ آپ کی محنت نے کیا خوب بُنت کی ہے۔ خوش رنگ کشیدہ کاری ہو جیسے۔ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو صحت،ایمان کے ساتھ عمرِ دراز عطا کرے۔ آمین!
    ابھی کچھ تحریریں پڑھی ہیں ۔

  • کئی دنوں سے تازہ شمارے کے مطالعے میں غرق ہوں۔ ابھی صرف اپنے ایک پسندیدہ شاعر رفیق سندیلوی صاحب کا گوشہ ہی پڑھ سکا ہوں ۔ کیا عمدہ گوشہ ترتیب دیا ہے آپ نے! رفتہ رفتہ تمام تخلیقات کا لطف اٹھاؤں گا۔ مشمولات کی فہرست دیکھ کر حیرت بھری خوشی سے دو چار ہوں کہ بغیرشور شرابا کئے خاموشی سے اور اتنی عمدگی سے اتنا اچھا کام بھی کیا جا سکتا ہے ۔ میری جانب سے دلی مبارکباد قبول کریں۔
    اللہ آپ صحت کے ساتھ طویل عمر عطا کرے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے۔ آمین!
    اپنے سلسلے میں آپ کی محبتوں کے لئے بیحد ممنون ہوں

  • I am using InPage Urdu Professional for my writing. However, I am interested in getting a software, with which I can write on MS Word, as one would write English. I have Windows 7. Kindly te ll me where to get the Unicode software for my purpose.
    Thanking you.
    I remain,
    Ather Siddiqi

  • سمت کا تازہ شمارہ لے کے آ ۓ ہیں عبید
    ہے زباں پر پھول کی ، اعجاز کا اعجاز ہے
    ارتقا اردو ادب کا اس سے ہو گا بالیقیں
    طائر اردو کی رفعت کی طرف پرواز ہے
    تنویرپھول ، نیویارک

اعجاذ عبید کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے