غزل ذکی بلگرامی (وفات 24 اکتوبر 2005)

غزل ذکی بلگرامی (وفات 24 اکتوبر 2005) دۓ کو چاند کبھی کبھی چاند کو دیا لکھنا ہمیں کبھی نہیں آیا الا بلا لکھنا سخن غریب سہی پھر بھی میرے مسلک میں روا نہیں ہے کسی کا لکھا ہوا لکھنا مرے عدو سے تمھارے بڑے روابط ہیں اسے جو خط کبھی لکھنا مری دعا لکھنا ہماری Read more about غزل ذکی بلگرامی (وفات 24 اکتوبر 2005)[…]

غزل فہیم احمد فہیم میئو

غزل فہیم احمد فہیم میئو یہ حقیقت بھلے شکارہ نہیں پر محبت کے بن اب گزارہ نہیں آؤ مل بیٹھ کر حل کریں مسئلہ دُشمنی نے تو کچھ بھی سنوارہ نہیں اب نکالو کوئی راہ چاہت بھری اور اسکےسوا کوئی چارہ نہیں دوستی میں الٰہی جتا دے انہیں یوں لڑائی میں تو کوئی ہارا نہیں Read more about غزل فہیم احمد فہیم میئو[…]

غزل شمبھو ناتھ تواری

غزل شمبھو ناتھ تواری نہیں کچھ بھی بتانا چاہتا ہے وہ آخر کیا چھپانا چاہتا ہے رلایا ہے زمانے بھر کو اس نے مگر خود مسکرانا چاہتا ہے لگا کر آگ گلشن میں بھلا وہ مکمل آشیانہ چاہتا ہے بہا کر بےگناہوں کا لہو وہ مسیحا کہلوانا چاہتا ہے ذرا سی بات ہے بس روشنی Read more about غزل شمبھو ناتھ تواری[…]

غزل اعجاز عبید

غزل اعجاز عبید وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں جاگنے کی ہے شب کچھ دعا مانگ لوں اس مرض کی تو شاید دوا ہی نہیں دے رہا ہے وہ، دل کی شفا مانگ لوں عفو ہوتے ہوں آزار سے گر گناہ میں بھی رسوائی کی کچھ جزا مانگ لوں شاید اس بار اس Read more about غزل اعجاز عبید[…]

غزل سرور عالم راز

غزل سرور عالم راز کوئی تم سا ہو کج ادا نہ کبھو ایک وعدہ کیا وفا نہ کبھو! زخمِ دل، زخمِ جان ، زخم جگر لوہو ایسا کہیں بہا نہ کبھو ایک دریائے دردِ بے پایاں “عشق کی پائی انتہا نہ کبھو“ کوچہ کوچہ ، گلی گلی دیکھا آہ! اپنا پتا ملا نہ کبھو! سوچتا Read more about غزل سرور عالم راز[…]

غزلیں– مصحف اقبال توصیفی

غزلیں مصحف اقبال توصیفی ۔۱۔ ہمیں دنیا سے کچھ لینا نہیں تھا ہمارے ہاتھ میں کاسہ نہیں تھا سُنا تھا تو حسیں ہے ، بے وفا بھی تجھے اے زندگی دیکھا نہیں تھا یہی انعام۔ اس کے کام آئیں نہ لیں احساں اگر لیتا نہیں تھا نئے کچھ خواب لے کر رات آئی ابھی بستر Read more about غزلیں– مصحف اقبال توصیفی[…]

دو غزلیں — مدحت الاختر

دو غزلیں مدحت الاختر مدت ہوئی ملے بھی نہیں بات بھی نہ کی اس ے سوا کسی سے ملاقات بھی نہ کی ہم اپنے گوشۂ غمِ دل کے رہے اسیر چشمِ طلب سے سیرِمضافات بھی نہ کی ساری دعائیں صرف ہوئیں ان کے واسطے اپنے لۓ تو ہم نے منا جات بھی نہ کی پر Read more about دو غزلیں — مدحت الاختر[…]