اداریہ
آپ کے اپنے جریدے ’سَمت‘ کا چونسٹھواں شمارہ پیش خدمت ہے جو اس بار کچھ تاخیر سے شائع ہو رہا ہے، جس کی معذرت۔ اس کا ذکر بعد میں۔ مصنوعی ذہانت دنیا کے پر میدان میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ ادب اور بطور خاص اردو ادب کے میدان میں اس کی فتوحات کس حد Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[...]
عقیدت
نعت کہنے کی جسارت کی ہے۔ قلم کانپتا ہے۔ نعت کی مہک سورہ آل عمران کی آیت 61 یعنی آیت مباہلہ سے کشید کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ نعت آزاد نظم میں ہے۔ ’’تم اپنے مرد لے آؤ ہم اپنے مرد لاتے ہیں تم اپنی عورتیں لاؤ ہم اپنی عورتیں لاتے ہیں اور Read more about نعت ۔۔۔ وحید احمد[...]
عقیدت
سر آنکھوں پہ سب اُن کا کہا میرے لیے ہے کیا کیا نہیں میرے لیے کیا، میرے لیے ہے اندیشہ ہے کوئی نہ بھٹک جانے کا خدشہ بس آپؐ کا نقشِ کفِ پا میرے لیے ہے تھامے ہوئے چلتا ہوں جو اللہ کی رسّی یہ دین یہ دنیا بخدا میرے لیے ہے Read more about نعت پاک ۔۔۔ رؤف خیرؔ[...]
گاہے گاہے باز خواں
وہ مر چکا تھا، اس کی ہڈیاں بھی اب تہہ خاک گل سڑ کر برابر ہو چکی تھیں ، ریحانہ بھی اب اسے بھول چکی تھی حالانکہ وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھی۔ برسات کی تنہا تاریک اور پر شور راتوں میں جب کبھی اس نے اپنے دل کی ہوک کا Read more about تاریک گوشے ۔۔۔ ڈاکٹر محمد حسن[...]
گاہے گاہے باز خواں
تمہاری اُلفت میں ہارمونیم پہ میرؔ کی غزلیں گا رہا ہوں بَہتّر اِن میں چھُپے ہیں نشتر جو سب کے سب آزما رہا ہوں بہت دنوں سے تمہارے جلوے ‘خدیجہ مستور’ ہو گئے ہیں ہے شکرِ باری کہ سامنے اپنے آج پھر تم کو پا رہا ہوں لحاف ‘عصمت’ کا اوڑھ کر تم Read more about غزل ۔۔۔ راجہ مہدی علی خان[...]
یادِ رفتگاں
تالیف و ترجمہ: سلام بن رزاق پیشکش و ٹائپنگ: احمد نعیم آواز ایک زین سادھو کا انتقال ہو گیا۔ اُس کے آشرم کے پاس ایک اندھا بوڑھا رہتا تھا۔ اُس نے مرنے والے کے تعزیتی جلسے میں کہا ’’میں پیدائشی اندھا ہوں اس لیے لوگوں کو جذبات کو اُن کے چہرے سے نہیں Read more about زین کہانیاں ۔۔۔ سلام بن رزاق[...]
یادِ رفتگاں
نا دریافتہ کی دریافت، حمید شاہد کے گھر ۔۔۔ نصیر احمد ناصر
(یہ کالم آفتاب اقبال شمیم کی کلیات کی تقریب اجرا پر 2016ء میں لکھا گیا تھا۔ آج ان کی رحلت پر ان کی یاد میں دوبارہ پیش ہے) افسانہ نگار اور نقاد محمد حمید شاہد کا فون آیا تو میں سمجھ گیا کہ کوئی ہنگامہ ہائے تقریب ہو گا۔ حمید شاہد خلاق ادیب ہیں Read more about نا دریافتہ کی دریافت، حمید شاہد کے گھر ۔۔۔ نصیر احمد ناصر[...]
یادِ رفتگاں
آفتاب اقبال شمیم کی نظم نگاری ۔۔۔ ارشد سعید
اُردو ادب میں ہمہ جہت تخلیق کار انگلیوں پر ہی نہیں بلکہ پوروں پر گنتی کیے جا سکتے ہیں۔ خاص کر وہ شاعرِ اور ادیب جو علمیت کی گہرائی چھاپ اور جدیدیت کا رنگ رکھتے ہیں جن کی شاعرِی سے بصارت اور بصیرت کی علمی کرنیں پھُوٹتی ہیں۔ جن کو پڑھ کر نوجوان شاعرِوں میں Read more about آفتاب اقبال شمیم کی نظم نگاری ۔۔۔ ارشد سعید[...]
یادِ رفتگاں
نظم کے نئے معمار: آفتاب اقبال شمیم
محرک: زیف سید (ظفر سید) فیس بک کے حاشیہ ادبی گروہ کے آن لائن مباحثے کا سکرپٹ مطالعہ نظم: ایک نظم زید کے نام۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم جن کے ہم راہ چلتا ہوں چلتا رہا ہوں، انھی کا وفا دار ہوں دال روٹی کی گردان میں عمر کو جو بسر کرتے Read more about نظم کے نئے معمار: آفتاب اقبال شمیم[...]
یادِ رفتگاں
نظر کے سامنے رہنا نظر نہیں آنا ترے سوا یہ کسی کو ہنر نہیں آنا یہ انتظار مگر اختیار میں بھی نہیں پتہ تو ہے کہ اُسے عمر بھر نہیں آنا یہ ہجرتیں ہیں زمین و زماں سے آگے کی جو جا چکا ہے اُسے لوٹ کر نہیں آنا ذرا سی غیب Read more about غزلیں ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم[...]
یادِ رفتگاں
گرتے ستون کا منظر یہاں سے آگے نشیب ہے اور اس سے آگے غروب کی گھاٹیاں ہیں، جن میں لڑھک کے روپوش ہو گیا ہے سوار دن کا ذرا ذرا سے چراغ لے کر ہتھیلیوں پر چلے ہیں با بالشتیے اندھیرے کے چوبداروں کے پیچھے پیچھے قدم ملاتے ہوئے صدا پر صدا لگاتے Read more about نظمیں ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم[...]
یادِ رفتگاں
آمد: یکم مارچ ۱۹۴۴ء رفت: نام ؛ سلیمان خمار تخلص خمار 1-3-1944 باگلکوٹ (کرناٹک) میں پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیم: ایم۔ اے، اردو، فارسی (فرسٹ ڈویژن) 1970 ان کی تصانیف ہیں ؛ 1۔۔ تیسرا سفر (شعری مجموعہ) 1981، 2۔۔ سمندر جاگتا ہے، (شعری مجموعہ) 2009 3۔۔ پیکرِ نور (حمد و نعت کا مجموعہ) زیرِ Read more about سلیمان خمار[...]
یادِ رفتگاں
چٹکی میں ہر زمیں کو بناتے تھے آسماں خوش فکر اس قدر تھے سلیمان با وقار گویا نکالتے تھے ادب کے لیے زکوٰۃ لیتے تھے ہند و پاک کے پرچے وہ بے شمار وہ صاحب, صحیفۂ ’نورس‘ سے کم نہ تھے جو بیجا پور جاتے تھے، ملتے تھے ان سے یار وہ ہاتھ سو گئے Read more about سلیمان خمار ۔۔۔ رؤف خیر[...]
یادِ رفتگاں
زمین تیری ہے اور آسماں بھی تیرا ہے مکاں بھی تیرا ہے اور لا مکاں بھی تیرا ہے خوشی کے سارے خزانے ہیں بخششیں تیری مصیبتوں کا ہر اک امتحاں بھی تیرا ہے نہ جانے کب یہ بدن پیڑ سوکھ کر گر جائے بہاریں تیری ہیں، دورِ خزاں بھی تیرا ہے قدم Read more about حمد ۔۔۔ سلیمان خمارؔ[...]
یادِ رفتگاں
عشقِ رسول دل میں بسانا بھی نعت ہے اوصافِ مصطفیٰ کا سنانا بھی نعت ہے طیبہ کی بچیوں کا شہِ دیں کی شان میں رستوں پہ آ کے دف کا بجانا بھی نعت ہے میدانِ کربلا میں پئے حرمتِ رسول ابنِ علی کا سر کو کٹانا بھی نعت ہے عشقِ نبی میں Read more about نعت پاک ۔۔۔ سلیمان خمارؔ[...]
یادِ رفتگاں
پہاڑوں کی بلندی پر بیٹھا ہوں زمیں والوں کو چھوٹا لگ رہا ہوں ہر اک رستے پہ خود کو ڈھونڈھتا ہوں میں اپنے آپ سے بچھڑا ہوا ہوں بھرے شہروں میں دل ڈرنے لگا تھا اب آ کر جنگلوں میں بس گیا ہوں تو ہی مرکز ہے میری زندگی کا ترے اطراف Read more about غزلیں ۔۔۔ سلیمان خمار[...]
یادِ رفتگاں
زندگی خوبصورت سی ایک دوشیزہ اپنے کندھوں پہ لے کے غم کی صلیب ٹھوکریں کھاتی اشک برساتی راستوں پر بھٹکتی پھرتی ہے ٭٭ آرزو بھولی بھالی سی اک بچّی نِسدن اپنی بے کس ماں کی گود میں جا کر رنگ برنگی نئی نئی گڑیوں کی خاطر چِلّا چِلّا کر روتی ہے آخر تھک Read more about نظمیں ۔۔۔ سلیمان خمارؔ[...]
نظمیں
میں نے دیکھ لیا تھا وہاں آگ بھڑکنے والی ہے تاریخ کے باب سے کئی صفحات میری آنکھوں کو گرد آلود کر رہے تھے۔ میں آنکھیں بند نہیں کر سکتی تھی کان پر انگلیاں رکھیں تو میرے اندر کی گونج نے کہا بانسری ہے یہ دعائیں مت مانگو اب اس کا وقت نہیں رہا جسے Read more about مجھے خبر تھی ۔۔۔ فاطمہ حسن[...]
نظمیں
لکھنے کی بیماری کسی کو عارضہ دل کا کسی کو دق کی بیماری دمے سے کوئی بے دم ہے کسی کا سر گراں باری سے ہے بھاری کسی کے دانت میں پیڑا کسی کے پیٹ میں کیڑے کسی کے من میں طغیانی کسی پر یاس ہے طاری ۔کسی کو صبح اٹھتے ہی طلب Read more about نظمیں ۔۔۔ غضنفر[...]
نظمیں
نظم نامہ: از وحید احمد ۔۔۔ حمیدہ شاہین
وحید احمد! یہ نامہ کن ہواؤں کو تھمایا تھا جو حفظِ راز کی تہذیب سے نا آشنا نکلیں یہ کھولے پھر رہی ہیں نظم نامہ دھیان کی نیلی فضاؤں میں جہاں یہ پَر کُشا نظمیں کبوتر بن کے اُڑتی ہیں یہ فردوسی پرندے ہیں اتر آتے ہیں جو احساس کی خوش رنگ چھتری پر اور Read more about نظم نامہ: از وحید احمد ۔۔۔ حمیدہ شاہین[...]
نظمیں
آہ اے ارض فلسطین ۔۔۔ اسلم عمادی
ہماری آنکھوں میں اشک پر ہیں ہماری آہیں، ہمارے نالے، ہمارے نوحے فضا میں ماتم بچھا رہے ہیں، سب اہل انصاف و دانش و عدل ہیں غم زدہ، دل گرفتہ، حیراں خبیث جابر کے ظلم، جبر اور بہیمیت بھی عروج پر ہیں، عدو سبھی، امن و حق کے دشمن جٹے ہوئے ہیں، ادھر Read more about آہ اے ارض فلسطین ۔۔۔ اسلم عمادی[...]
نظمیں
دعا بارش کیسی تیز ہوئی ہے آدھی رات کا سناٹا ہے آنکھ اداسی میں ڈوبی ہے خواب بھی چھپ چھپ کر تکتے ہیں خوشبو کچھ مانوس سی ہے دل کچھ بکھرا بکھرا ہے شیشے کی ان دیواروں کے پار افق ہے اور دعا۔۔۔ جب تک لوٹ کر آئے گی شاید میں ہو جاؤں، راکھ۔۔۔!!! Read more about نظمیں ۔۔۔ فرزانہ نیناں[...]
نظمیں
نظم کا کچھ بھی نام نہیں شہزادے! اے ملک سخن کے شہزادے! دیکھو میں نے نظم لکھی ہے نظم کہ جیسے دل کا شہر۔۔۔۔۔ شہر کہ جس میں تم رہتے ہو آدھے ہنس ہنس باتیں کرتے اور آدھے گم سم رہتے ہو تمہیں ادھوری باتیں اور ادھوری نظمیں اچھی لگتی ہیں نا۔۔۔۔۔ تم کہتے Read more about نظمیں ۔۔۔ جاناں ملک[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
مصنوعی ذہانت بہ مقابلہ انسانی تخیل ۔۔۔ ناصر عباس نیر
نوٹ: پاکستان اکادمی ادبیات، اسلام آباد کی قومی تقریبِ اعزازات کی اختتامی نشست میں، ۱۱ جون ۲۰۲۴ء کو کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس خطبے سے چند اقتباسات ٭٭ جنریٹو مصنوعی ذہانت کے پاس تخلیق، تفہیم اور ابلاغ کی غیر معمولی صلاحیت ہے۔ وہ موسیقی ترتیب دے سکتی ہے، شاعری لکھ سکتی ہے، فکشن لکھ Read more about مصنوعی ذہانت بہ مقابلہ انسانی تخیل ۔۔۔ ناصر عباس نیر[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب: امکانات و مسائل کے آئینے میں ۔۔۔ محمد خرم یاسین
سن 2004ء میں جن دنوں انٹرنیٹ عام نہیں تھا اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹیلی فون کی تار کمپیوٹر میں لگا کر چند کلو بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار (ایک MB ایک ہزار کلو بائٹس کے برابر ہے) سے انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا تھا، تمام سافٹ وئیرز، فلموں اور دائرۃ المعارف (انسائیکلو پیڈیا) وغیرہ Read more about مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب: امکانات و مسائل کے آئینے میں ۔۔۔ محمد خرم یاسین[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ۔۔۔ نعمان علی خان
آج کے انسان نے خاص طور پر انجینئیرنگ اور ٹکنولوجی سلوشنز کے لئے محدود فنکشنز والی ایسی مشینیں اور پروگرامز تو تیار کر لیئے ہیں جو مخصوص دائرہ کار میں اِنّوویٹ کر سکتے ہیں لیکن پھر بھی خیال آتا ہے کہ کیا کوئی مشین ایسی ہو سکتی ہے جو اختر شیرانی کی طرح، کیٹس کی Read more about ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ۔۔۔ نعمان علی خان[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیا ہے ۔۔۔ سید حسن
Artificial Intelligence ایک ایسا علم اور عمل ہے جس کی مدد سے کمپیوٹر یا کمپیوٹر بیسڈ رو بوٹس کو انسانوں کی طرح کام کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے یعنی یہ انسانوں کی طرح سن سکتے ہیں بول سکتے ہیں اور ذہن استعمال کر سکتے ہیں۔ Artificial Intelligence میں آئے دن تجربات کیے جا رہے Read more about آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیا ہے ۔۔۔ سید حسن[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
چیٹ جی پی ٹی (CHAT GPT):خدشات و امکانات ۔۔۔ ندیم اقبال
چیٹ جی پی ٹی کیا ہے؟ 2023ء سے اب تک بہت سے نئے سوفٹ وئیر متعارف کروائے گئے لیکن ایک ایسا سوفٹ وئیر جس نے دنوں میں مقبولیت حاصل کی، وہ سوفٹ وئیر ’’چیٹ جی پی ٹی‘‘ ہے جسے دنیا کا ہر شخص اپنے کاروباری، علمی، عملی، فن، ڈویلپنگ، ڈیزائننگ، میوزک اور شعبے کی Read more about چیٹ جی پی ٹی (CHAT GPT):خدشات و امکانات ۔۔۔ ندیم اقبال[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
چیٹ جی پی ٹی اور اردو ۔۔۔ محمد اسامہ سرسری
اگر آپ کے پاس ایک ماہر ڈاکٹر، ایک تجربہ کار انجینئر، ایک ماہر نفسیات، ایک زبردست حساب دان، ایک ممتاز وکیل، ایک نامور محقق اور ایک ماہر مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہو، جو چوبیس گھنٹے آپ کی مدد کے لیے تیار رہیں تو یقیناً آپ اپنے مہینوں کے کام منٹوں میں مکمل کر سکتے ہیں۔ آپ انھیں Read more about چیٹ جی پی ٹی اور اردو ۔۔۔ محمد اسامہ سرسری[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
کچھ چیٹ جی پی ٹی ChatGPT کے بارے میں ۔۔۔ جاوید رسول
عجیب تماشا ہے کہ اب ایک روبوٹ ہم سے انسانوں کی طرح مکالمہ کرتا ہے ہمارے مسائل سنتا ہے، حل بتاتا ہے اور جہاں ممکن ہو بحث بھی کرتا ہے۔ خواہ وہ علمی مسئلہ ہو یا غیر علمی، ادبی ہو یا غیر ادبی حتی کہ سیاسی مسائل کے حوالے سے بھی ہماری رائے جان کر Read more about کچھ چیٹ جی پی ٹی ChatGPT کے بارے میں ۔۔۔ جاوید رسول[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
ChatGPT کچھ اپنے، کچھ دوستوں کے تجربات ۔۔۔ اعجاز عبید
سوچا تھا کہ ان تجربات کا ذکر اداریے میں ہی کر دوں مگر اتنا مواد ہو گیا کہ علیحدہ مضمون ہی شامل کر رہا ہوں، بغیر کسی تمہید اور نتائج کے سلسلے میں حتمی فیصلے کے۔ میں نے مصنوعی ذہانت کے ’چیٹ بوٹ‘ کا استعمال مفت والا ہی کیا جو ہر کس و ناکس کو Read more about ChatGPT کچھ اپنے، کچھ دوستوں کے تجربات ۔۔۔ اعجاز عبید[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
مصنوعی ذہانت سے لکھا گیا کالم ۔۔۔ یاسر پیرزادہ
آج میں نے سوچا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تقریر لکھی جا سکتی ہے تو کالم کیوں نہیں لکھا جا سکتا؟ یہی بات ذہن میں رکھ کر چیٹ جی پی ٹی کو حکم دیا کہ ایک عدد ہلکا پھلکا کالم تو لکھ کر دکھاؤ۔ لیکن وہ جو آتشؔ نے کہا ہے نا Read more about مصنوعی ذہانت سے لکھا گیا کالم ۔۔۔ یاسر پیرزادہ[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
ایک نظم اور اس کا مشینی تجزیہ ۔۔۔ محمد خرم یاسین
ٹوٹتی کشتیاں! ۔۔۔ محمد خرم یاسین فیلِ علم پہ سوار جوں ہی میں سلطنت ادراک و حکمت پہنچا آخری صفوں میں کھڑاک اجنبی کاندھوں سے مجھے بڑے اشتیاق سے تاکتا دل میں آن بیٹھا فکر۔۔۔ چائے کی کیتلی میں جا چھپی اور کرب۔۔۔ پیالی میں اُنڈل گیا جہاں سے اس نے دل کی Read more about ایک نظم اور اس کا مشینی تجزیہ ۔۔۔ محمد خرم یاسین[...]
گوشہ: مصنوعی ذہانت
فیس بک پر ادریس آزاد نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے لکھی جانے والی نظموں کا ایک مقابلہ منعقد کیا تھا، اس میں اول، دوم اور سوم آنے والی نظمیں اول انعام: اسد رضا عنوان: نقل مکانی نقل مکانی ۔۔۔ اسد رضا مجھے نئے گھر میں کیا لے کر جانا چاہیے؟ یہ میز؟ Read more about مشینی نظمیں[...]
غزلیں
میں خاک نشینوں سے کہوں کیا کہ فلک ہوں اندھوں کو بھلا کیسے بتاؤں کہ دھنک ہوں بہروں سے کہوں کیسے کہ نغمہ ہوں دھمک ہوں بے شامّہ ناکوں کے لیے عطر، مہک ہوں میں حامیِ ایقان ہوں، میں ماحیِ شک ہوں جو منزل ِ مقصود کو جائے وہ سڑک ہوں کرتا Read more about غزلیں ۔۔۔ رؤف خیرؔ[...]
غزلیں
اِس دن کے منتظر تھے جو، وہ یار کیا ہوئے مر بھی چکا میں، میرے عزا دار کیا ہوئے سوئے ہوؤں کو کرتے تھے بیدار، کیا ہوئے بستی میں تھے جو سر پھرے دو چار، کیا ہوئے اُس پار سے میں آیا ہوں دریا میں ڈوب کر مجھ کو بلا رہے تھے جو Read more about غزلیں ۔۔۔ راجیش ریڈی[...]
غزلیں
تیری محفل میں ملے ایسے بھی چہرے ہم کو جن کے اطوار مناسب نہیں لگتے ہم کو جو تری بزم میں سجدے میں پڑے رہتے ہیں بغض کی بو ہی ملی ان کی ادا سے ہم کو اس دریچہ سے اٹھا چاند ، تو موسم جاگا پھول روشن نظر آنے لگے پھر Read more about غزل ۔۔۔ اسلم عمادی[...]
غزلیں
ایک بدلی جو مرے دشت پہ چھائی ہوئی ہے اس نے بس پیاس کی شدت ہی بڑھائی ہوئی ہے ہمسفر تیز نہ چلنا کہ سرِ راہ وفا میں نے احساس کی گٹھڑی بھی اٹھائی ہوئی ہے تیرے ہونٹوں کا تکلم، مرے سازینہ فروش دل کی دھڑکن بھی اسی دھن پہ بنائی ہوئی ہے Read more about غزلیں ۔۔۔ خاور حسین[...]
غزلیں
چاہت سے کسی کو تری انکار نہیں ہے ہر دل میں مگر جرات اظہار نہیں ہے صحرا کا سفر کاٹ کے لوٹا تو یہ دیکھا شہروں میں بھی اب سایہ دیوار نہیں ہے دیکھا نہ کرو سب کو مروت کی نظر سے ہر شخص عنایت کا طلبگار نہیں ہے آنے میں جھجک Read more about غزلیں ۔۔۔ ڈاکٹر ثمیر کبیر[...]
غزلیں
گماں بجا ہے مگر اعتبار مت کرنا چمکتی ریت کو پانی شمار مت کرنا کوئی جو اچھا ملے مجھ سے اس کے ہو جانا تجھے قسم ہے دکھاوے کا پیار مت کرنا تمام جھیل کے پانی کو پی گیا سورج پرندے پیاسے ہیں ان کا شکار مت کرنا میں روشنی کی بلندی Read more about غزلیں ۔۔۔ خورشید بھارتی[...]
غزلیں
ان بْجھی پیاس، روح کی ہے غزل خشک ہونٹوں کی تشنگی ہے غزل نرم احساس مجھ کو دیتی ہے دھوپ میں چاندنی لگی ہے غزل اک عبادت سے کم نہِیں ہرگز بندگی سی مجھے لگی ہے غزل بولتا ہے ہر ایک لفظ اس کا گفتگو یوں بھی کر رہی ہے غزل Read more about غزلیں ۔۔۔ دیوی ناگرانی[...]
افسانے
آفس سے بری ہو کر، گردن جھکائے یہاں وہاں دن گزار لینے کے بعد وہ گھر پہنچا، پھر جب سورج نے آنکھیں موند لیں اور آسمان تاروں کی چادر اوڑھ کر گہری نیند سو گیا، تو وہ اپنے ہالے کی روشنی میں تنہا جاگتا رہا صبح کو اس سوال سے اس کی آنکھ کھلی کہ، Read more about صبح نو ۔۔۔ وسیم عقیل شاہ[...]
افسانے
سمانہ گاؤں ریاست پٹیالہ انڈیا سے آج سے کئی سال پہلے ایک خاتون جس کا نام اوشا تھا اس نے پوسٹ آفس خوشاب کے پتے پر ایک خط بھیجا تھا۔ معلوم نہیں وہ خط اب کہاں ہو گا ؟ مجھے ایک دوست کی وساطت سے اس خط کا مضمون معلوم ہوا تو اپنے الفاظ میں Read more about ایک خط ۔۔۔ گل اسلام[...]
افسانے
’’یہ مرغی صبح تک بچنے والی نہیں، مولوی صاحب سے چھری پھروا لو‘‘ پڑوس والے قاضی صاحب نے بیمار مرغی کی حالت دیکھتے ہوئے کہا تو کُکو کو بیک وقت مرغی کی ممکنہ فوتگی پر افسوس اور گھر میں مرغی کا سالن پکنے کی امید پر ایک گونہ خوشی بھی محسوس ہوئی۔ لاہور کے مضافاتی Read more about ٹانگ کی بوٹی ۔۔۔ شکیل خورشید[...]
مضامین
مرزا خلیل احمد بیگ کا شمار اردو زبان و ادب کے ان معدودے چند اسلوبیاتی نقادوں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی مسلسل کاوشوں کی بدولت اسلوب (ادبی حوالے سے) اور اسلوبیات (لسانی صفات کے اعتبار سے) کے مابین واضح حد فاصل قائم کرتے ہوئے ’اسلوبیاتی دبستان تنقید‘ کے خد و خال متعین کیے۔ مرزا Read more about مرزا خلیل احمد بیگ کا اسلوبیاتی نظریۂ تنقید (’’اسلوبیاتی تنقید: نظری بنیادیں اور تجزیے‘‘ کے حوالے سے) ۔۔۔ ڈاکٹر عامر سہیل[...]
مضامین
رشید افروز ’نصاب‘ کے آئینے میں ۔۔۔ محمد اسد اللہ
شاعری انسانی احساسات و جذبات کی فنکارانہ صورت گری کا ایک اہم، انوکھا اور موثر ذریعہ ہے۔ ہمارے احساسات پر وارد ہونے والے خوشگوار یا ناگوار لمحوں کو شاعری خوبصورت الفاظ کی شکل عطا کرتی ہے اس طرح کہ ہماری ذات کا لمس بھی اس میں شامل ہوتا ہے۔ غیر معمولی انداز میں بدلتی ہوئی Read more about رشید افروز ’نصاب‘ کے آئینے میں ۔۔۔ محمد اسد اللہ[...]
مضامین
مرسلہ غضنفر (ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی نے اپنی حیات میں مضمون بھیجا تھا پڑھنے کے لیے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی رسالے میں ان کی موجودگی میں شائع ہوا یا نہیں۔ ایک دن میری ایک فائل میں یہ مضمون اچانک نظر آ گیا۔ پڑھا تو مجھے اچھا لگا۔ اچھی چیز یا اچھی خبر Read more about خواب اور حقیقت کے تصادم کا استعارہ: کہانی انکل ۔۔۔ ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلیخواب اور حقیقت کے تصادم کا استعارہ: کہانی انکل ۔۔۔ ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی[...]
اردو ہے جس کا نام......
رومن اردو کیا ہے؟ ۔۔۔ سہیل احمد صدیقی
ممکن ہے کہ یہ عنوان جدید دور میں خصوصاً نوجوان قارئین کو عجیب لگے کہ بھئی سب کو پتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم میں اکثریت اس بنیادی نکتے سے آگاہ نہیں کہ دنیا بھر میں لسانی مسائل ایک زبان سے دوسری زبان تک مختلف ہو سکتے ہیں، مگر Read more about رومن اردو کیا ہے؟ ۔۔۔ سہیل احمد صدیقی[...]
طنز و مزاح
پکڑے جاتے ہیں ہم اس کے لکھے پر ناحق ۔۔۔ احمد صفی
مرزا نوشہ کے زمانے میں یہ کمبخت موبائیل فون ایجاد ہو گیا ہوتا تو یقیناً وہ اپنا مشہور مصرع ایسے ہی بدل دیتے جیسے ہم نے بدلا اور شاید اس ناحق پکڑے جانے پر ایسا نالہ ان کے لب پر آتا کہ دوسرا مصرع شعر ہی کو دیوان سے خارج کروا دیتا۔۔۔ اب بھلا بتائیے Read more about پکڑے جاتے ہیں ہم اس کے لکھے پر ناحق ۔۔۔ احمد صفی[...]