اکتوبر 3, 2013

تازہ شمارہ

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔

نئے شمارے کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ پچھلے سہ ماہی کے دوران جہاں بر صغیر میں چاند کی دوسری ’ان چھوئی‘ طرف انسانی پہنچ کا خوش گوار واقعہ کامیابی کے ساتھ چندریان ۳ کی شکل میں وقوع پذیر ہوا تو دوسری طرف عالمی ادب میں ملان کنڈیرا کے انتقال  کا سانحہ بھی Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔[...]

نعت ۔۔۔ شبّیر نازشؔ

جسم و جاں میں گھر بساتی آرزو ہو جاؤں مَیں انؐ لبوں سے ہونے والی گفتگو ہو جاؤں مَیں   وہ ہمیشہ کے لیے ہیں رحمت اللعالمیںؐ اِک نظر وہؐ دیکھ لیں تو سرخرو ہو جاؤں مَیں   دشت و صحرا کے سفر میں وہؐ کریں پانی طلب ایک لمحے سے بھی پہلے آب جو Read more about نعت ۔۔۔ شبّیر نازشؔ[...]

اسمِ اعظم ۔۔۔ م م مغل

زندگی سوختہ تارِ آزار پر رقص کرتی ہوئی ایک مرد قلندر کی درگاہ پر ٹوٹ کر گر پڑی آنسوؤں نے صداقت کے نوحے پڑھے روشنی کی قطار میں اماوس شبی دف بجاتے ہوئے شور کرنے لگیں شور سناہٹوں کے جگر چیرنے پر کمر بستہ ہونے لگا رسم راز و نیازِ مزار اک بلند احمریں چیخ Read more about اسمِ اعظم ۔۔۔ م م مغل[...]

غزلیں ۔۔۔ آشفتہ چنگیزی

عجب رنگ آنکھوں میں آنے لگے ہمیں راستے پھر بلانے لگے   اک افواہ گردش میں ہے ان دنوں کہ دریا کناروں کو کھانے لگے   یہ کیا یک بہ یک ہو گیا قصہ گو ہمیں آپ بیتی سنانے لگے   شگن دیکھیں اب کے نکلتا ہے کیا وہ پھر خواب میں بڑبڑانے لگے   Read more about غزلیں ۔۔۔ آشفتہ چنگیزی[...]

ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ۔۔۔ ابن انشا

(سَمت کے پچھلے شمارے  (شمارہ ۵۹) میں ظہیر احمد کا مزاحیہ  ’ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز‘ شامل تھا، قارئین نے اسے پسند کرتے ہوئے مدیر کو اس دلچسپ مضمون کی طرف توجہ دلائی۔ ان قارئین کے شکریے کے ساتھ)   پاکستان ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ہونہار مصنفین اور یکہ تاز ناشرین کے لیے اپنی خدمات Read more about ناول مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ۔۔۔ ابن انشا[...]

کچھ تذکرہ میلان کنڈیرا کا ۔۔۔ خالد جاوید

میلان کنڈیرا کی پیدائش یکم اپریل 1929 میں چیکوسلوواکیہ کے ایک شہر برنو میں ہوئی۔ یہ ایک درمیانی طبقے کا خاندان تھا اور میلان کنڈیرا کے والد لڈوک کنڈیرا ایک موسیقار تھے۔ پیانو بجانے میں انہیں خاص مہارت حاصل تھی، وہ مشہور چیک موسیقار لیوجینک کے شاگرد رہے تھے۔ میلان کنڈیرا نے خود بھی اپنے Read more about کچھ تذکرہ میلان کنڈیرا کا ۔۔۔ خالد جاوید[...]

میلان کنڈیرا: چیکوسلواکیہ کے فکشن نگار ۔۔۔ احمد سہیل

مجھے میلان کنڈیرا کے یہ دو اقوال بہت اچھے لگتے ہیں: 1۔ خاموشی محبت کی جان نکال دیتی ہے 2۔ ہماری زندگی کی سب سے بڑی مہم جوئی، ہماری زندگی کی مہم جوئی سے تہی ہونا ہے   ابدی بازگشت کا تصور خاصہ پر اسرار ہے اور نیچے نطشے نے فلسفیوں کو اس کے ذریعے Read more about میلان کنڈیرا: چیکوسلواکیہ کے فکشن نگار ۔۔۔ احمد سہیل[...]

میلان کنڈیرا کا ناول ’’دی جوک‘‘ (ایک مطالعہ) ۔۔۔ فیصل عظیم

ناول کی رفیقِ مطالعہ کتاب ۔ مصنّف: عبداللہ جاوید   Reader’s Companion، یعنی ’’رفیقِ مطالعہ کتاب‘‘ ایک ایسی کتاب ہوتی ہے جس میں کسی ناول کا تجزیہ کیا جاتا ہے (ممکن ہے اس کے احاطے میں ناول کے علاوہ بھی اور تصانیف آتی ہوں)۔ ناول کے واقعات اور کرداروں کا یہ تجزیہ اس ترتیب میں Read more about میلان کنڈیرا کا ناول ’’دی جوک‘‘ (ایک مطالعہ) ۔۔۔ فیصل عظیم[...]

کوئی نہیں ہنسے گا ۔۔۔ میلان کنڈیرا/ اجمل کمال

  ۱ ’’مجھے تھوڑی اور وائن دینا،‘‘ کلارا نے کہا، اور میں بھی اس خیال سے غیر متفق نہ تھا۔ ہم دونوں کے لیے سلیوووِتس وائن کی نئی بوتل کھولنا یوں بھی کوئی غیر معمولی بات نہ تھی، اور اِس بار تو اس کا معقول جواز بھی موجود تھا۔اس روز مجھے اپنے ایک تحقیقی مقالے Read more about کوئی نہیں ہنسے گا ۔۔۔ میلان کنڈیرا/ اجمل کمال[...]

گم شدہ خطوط ۔۔۔ ترجمہ: محمد عمر میمن

ذیل میں میلان کنڈیرا کے ناول ’’خندہ اور فراموشی کی کتاب‘‘ (The Book of Laughter and Forgetting) کے چوتھے حصے کا ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں تمینہ نامی عورت کی کہانی بیان کی گئی ہے ؛ تمینہ جو بیوہ ہے، بے وطنی میں اپنے دن گزار رہی ہے، جسے اپنے شوہر سے Read more about گم شدہ خطوط ۔۔۔ ترجمہ: محمد عمر میمن[...]

خندہ اور فراموشی کی کتاب ۔۔۔ انگریزی سے ترجمہ: آصف فرخی

1   فروری 1948 میں کمیونسٹ رہنما کلیمنٹ گوٹ والڈ، پراگ کے باروک طرز تعمیر کے ایک محل کی بالکنی پر نمودار ہوا تاکہ ان ہزاروں لاکھوں شہریوں سے خطاب کرے جو پرانے شہر کے چوک میں بھیڑ لگائے کھڑے تھے۔ یہ چیکوسلوواکیہ کی تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ تھا—ان تقدیر ساز لمحوں میں سے Read more about خندہ اور فراموشی کی کتاب ۔۔۔ انگریزی سے ترجمہ: آصف فرخی[...]

دوسری لڑکی ۔۔۔ سیسیلیا اونگ (ملائیشیا) / حمزہ حسن شیخ

پچاسیویں دہائی کے لگ بھگ کی بات ہے، لیونگ چن اُس وقت پانچ برس کی تھی۔ اُس کا ایک بڑا بھائی تھا جس کی عمر آٹھ برس اور بڑی بہن کی عمر چھ سال تھی۔ اسی ترتیب میں، اُس کا تیسرا نمبر تھا اور دادی کی نظر میں، وہ صرف ایک دوسری ناپسندیدہ لڑکی تھی۔ Read more about دوسری لڑکی ۔۔۔ سیسیلیا اونگ (ملائیشیا) / حمزہ حسن شیخ[...]

ماں کے لئے دو نظمیں ۔۔۔ عامر حمزہ

اردو روپ: اعجاز عبید   ایک الم نصیب بیٹے کی نظم   (اپنی مرحوم ماں کے نام جس کی مٹی میں شریک نہ ہو سکنے کا ملال ہمیشہ مجھے ستاتا ہے)   ایک شاعر جس نے دھرتی پر ہل نما قلم سے نظم لکھی روشنی نما قلم سے چاند کو گٹار میں بدلا سمندر کو Read more about ماں کے لئے دو نظمیں ۔۔۔ عامر حمزہ[...]

نظمیں ۔۔۔ ستیہ پال آنند

وِش کنیا وِش کنیاـ بمعنی زہریلی لڑکی (وش یا ـ بِس ـ بمعنی   زہر ۔۔۔کنیا بمعنی لڑکی)۔۔قدیم ہندو لوک کہانیوں اور کلاسیکی ہندو ادب میں اس روایت کا ذکر ملتا ہے  کہ راجا کے حکم سے زہریلی خوراک سے پرورش کی ہوئی خوبصورت لڑکیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے یعنی حریف راجاؤں، سپہ سالاروں کو Read more about نظمیں ۔۔۔ ستیہ پال آنند[...]

نظمیں ۔۔۔ غضنفر

سنگ ساری   یہ سچ ہے ہاتھ کوئی اب نہیں اٹھتا کوئی پتھر نہیں چلتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم پر سنگ ساری ہے ہماری زیست بھاری ہے مسلسل ضرب سے سر پھٹتا جاتا ہے لہو کا دم رگوں میں گھٹتا جاتا ہے رگ؍ جاں کٹتی جاتی ہے بدن سے زندگانی چھٹتی جاتی Read more about نظمیں ۔۔۔ غضنفر[...]

جھانپڑ ۔۔۔ نجمہ ثاقب

رات ہوئی اور نیل گگن سے اندھیاروں کے بادل اترے کھن سے ’چاند پلنگڑی‘ ٹوٹی بادل کی ’جل گگری‘ پھوٹی آنگن پار کھلے چھجوں سے سن، سن، سن، سن پچھوا گزری جھر جھر جھر جھر بارش برسی زینے نے بھی ٹانگ بھگوئی کمرے کی چھت پھوٹ کے روئی دیواروں سے اترا گارا آناً فاناً بھیگ Read more about جھانپڑ ۔۔۔ نجمہ ثاقب[...]

نظمیں ۔۔۔ اسنیٰ بدر

نئی نظم ________ جب میں نظم لکھ رہی تھی آواز آئی.. واشنگ پاؤڈر کتنا پڑے گا؟ نظم نے مجھے جھنجھلا کر دیکھا میں نے دھیرے سے کہا، ایک کپ۔ جب میں نظم لکھ رہی تھی آواز آئی… دس کپڑے یا بارہ؟ نظم نے مجھے غصے سے دیکھا میں نے ہاتھ جوڑ کے معافی مانگی جلدی Read more about نظمیں ۔۔۔ اسنیٰ بدر[...]

گیان چند جین کی مکتوب نگاری ۔۔۔ پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ

مکتوباتی ادب غیر افسانوی ادب میں ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔  ہندوستان میں فارسی کے زوال کے بعد اردو میں خطوط لکھنے کا رواج عام ہوا، اور مشاہیرِ ادب کے خطوط کے مجموعے بھی شائع ہونا شروع ہوئے۔ اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ اردو میں مکتوباتی ادب کی تاریخ تقریباً دو سو سال پرانی Read more about گیان چند جین کی مکتوب نگاری ۔۔۔ پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ[...]

غلام محمد قاصر اور ظفر اقبال کا متوازی مطالعہ ۔۔۔ فرحت عباس شاہ

اردو زبان میں جتنا اعلیٰ و ارفع ادب گزشتہ پچاس ساٹھ سالوں میں تخلیق کیا گیا ہے اور اب تک کیا جا رہا ہے شاید ہی کسی عہد میں کیا گیا ہو لیکن المیہ یہ ہے کہ اچھے ادب کو بے توقیر کر کے رکھنے والے لوگ اور فورسز بھی پہلے سے کہیں زیادہ سفاکی Read more about غلام محمد قاصر اور ظفر اقبال کا متوازی مطالعہ ۔۔۔ فرحت عباس شاہ[...]

دکن کی مایہ ناز محقق ڈاکٹر ثمینہ شوکت ۔۔۔ ڈاکٹر رؤف خیر

تاریخ شاہد ہے کہ کئی شخصیتیں پسِ پردہ رہ کر کارنامے انجام دیتی رہی ہیں۔ نظام سادس میر محبوب علی خان نہایت کم سنی میں تخت پر بٹھائے گئے تھے اور امور سلطنت سالار جنگ اول بہ حیثیت مختار الملک انجام دیا کرتے تھے۔  نظام سادس کے ہوش سنبھالنے کے باوجود ان کی رہنمائی سالار Read more about دکن کی مایہ ناز محقق ڈاکٹر ثمینہ شوکت ۔۔۔ ڈاکٹر رؤف خیر[...]

خلیل الرحمن اعظمی کی نادر شاعری ۔۔۔ اسلم عمادی

کھلے گا تم پہ بھی رازِ حیات صد آہنگ سنو سنو مری بکھری ہوئی صداؤں کو ۱۹۶۶ کے اطراف جب ہم شاعری کے بحر میں نئے نئے شاعری کے جزیروں سے شناسا ہو رہے تھے، یکایک ہماری کھوج کا سفینہ خلیل الرحمن اعظمی مرحوم کی شاعری کے ساحل پر آ رکا تھا۔  یہ ان دنوں Read more about خلیل الرحمن اعظمی کی نادر شاعری ۔۔۔ اسلم عمادی[...]

غزل مسلسل ۔۔۔ سعود عثمانی

  مبالغہ نہیں یہ، واقعی زیادہ تھی شروعِ عشق میں دیوانگی زیادہ تھی   میں اس کو پہلے پہل اپنا وہم سمجھا تھا وہ لڑکی چھپ کے مجھے دیکھتی زیادہ تھی   نظر بچا کے وہ تکتی تھی مجھ کو، میں اس کو یہ دل لگی تھی تو اس وقت بھی زیادہ تھی   نہ Read more about غزل مسلسل ۔۔۔ سعود عثمانی[...]

غزلیں ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی

چھپا کر آنسوؤں میں پیش کر دیتے تبسم کیا ہمیں تو ایک لگتے ہیں خموشی کیا تکلم کیا   بہت دن ہو گئے وہ آئینہ صورت نہیں آیا بکھر کر عکس اس کا آئینے میں ہو گیا گم کیا!   کسی نظارا سازی کی تمنا مٹ گئی دل سے نگاہوں سے ہوئے اوجھل فلک، خورشید Read more about غزلیں ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی[...]

غزلیں ۔۔۔ فیصل عجمی

یہ واقعہ ہے میری غذا کھا گئی مجھے میں کھا گیا ہوا کو، ہوا کھا گئی مجھے   کیسی بلائیں تھیں مرے پیچھے لگی ہوئی خاموشی پی گئی ہے، صدا کھا گئی مجھے   رُو پوش تھا میں کب سے خدا کی تلاش میں آیا نظر تو خلقِ خدا کھا گئی مجھے   دیکھا قریب Read more about غزلیں ۔۔۔ فیصل عجمی[...]

غزلیں ۔۔۔ فریاد آزرؔ

ضرورتاً خواص سے بھی کام لے لیا کرو مگر سدا حمایتِ عوام لے لیا کرو   خطا تمہیں معاف کر سکے تو ٹھیک ہے مگر خودا پنے آپ سے ہی انتقام لے لیا کرو   یہ کائناتِ دل بہت حسین ہی سہی مگر کبھی کبھی دماغ سے بھی کام لے لیا کرو   خدا سے Read more about غزلیں ۔۔۔ فریاد آزرؔ[...]

غزلیں ۔۔۔ قمر صدیقی

وہ اک مکان جو خستہ دکھائی دیتا ہے وہیں سے شہر کا چہرہ دکھائی دیتا ہے   کھلی ہیں آنکھیں تو بے رنگ ہیں سبھی منظر ہوں بند آنکھیں تو کیا کیا دکھائی دیتا ہے   یہ موج موج بکھرنا ہے چند لمحوں کا وہ دیکھو دور کنارہ دکھائی دیتا ہے   دیارِ شب میں Read more about غزلیں ۔۔۔ قمر صدیقی[...]

غزلیں ۔۔۔ سید صبا واسطی

باتیں بناتا ہے وہ مرے دل کو توڑ کے لفظوں کے مونہہ چھپاتا ہے کاغذ مروڑ کے   اک ملتفت نگاہ کے دھوکے میں لٹ گئی رکھّی تھی ہم نے دل میں خوشی جوڑ جوڑ کے   اک بے زباں خلش کوئی چونکی ہے اس طرح جیسے اٹھا دے نیند سے کوئی جھنجھوڑ کے   Read more about غزلیں ۔۔۔ سید صبا واسطی[...]

غزل ۔۔۔ جواد شیخ

ہجر کی راہ کسی کے لیے آسان نہیں منع کرتا ہوں تو ہو جایا کرو، جان نہیں   اب میں چپ چاپ یہی دیکھ رہا ہوتا ہوں کون اِس بزم میں کس بات پہ حیران نہیں   اُس کو چھوڑا ہے بہت سوچ سمجھ کر میں نے سو پریشان تو رہتا ہوں، پشیمان نہیں   Read more about غزل ۔۔۔ جواد شیخ[...]

غزل ۔۔۔ یاسر شاہ راشدی

کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے رنگ جو چیری کے پیڑوں کا بادِ بہاری کرتی ہے   خزاں کی رت میں ہو جاتا ہے حَسیں چناروں کا جو رنگ تیری جدائی یوں بھی ہماری خاطر داری کرتی ہے   آتا ہے جب رنگ گلوں پر تیرا خیال آ جاتا ہے مدھر سروں Read more about غزل ۔۔۔ یاسر شاہ راشدی[...]

غزلیں ۔۔۔ صابرہ امین

  دوستی جب بھی دل دکھاتی ہے دشمنی ہم کو راس آتی ہے   پیار آتا ہے پھر عدو پر بھی دوستی وہ ستم بھی ڈھاتی ہے   سر پہ پڑتی ہے جب مرے افتاد مجھے قسمت بھی آزماتی ہے   زندگی کچھ نہیں بجز اس کے سانس آتی ہے سانس جاتی ہے   کیا Read more about غزلیں ۔۔۔ صابرہ امین[...]

غزلیں ۔۔۔ فرحان محمد خان

ناصر کاظمی کے لیے   یہ ضروری نہیں تب ہو کوئی جب یہ خواہش ہو کہ اب ہو کوئی   زندگی یوں بھی گزر جاتی ہے کیوں تقاضا ہے کہ ڈھب ہو کوئی   ایک ترتیب ضروری ہے بہت کب میسر نہ ہو، کب ہو کوئی   خوب ہے حضرتِ شاعر کا نسب شعر کا Read more about غزلیں ۔۔۔ فرحان محمد خان[...]

پکا مکان ۔۔۔ طارق محمود مرزا

زینب نے آٹا گوندھ کر رکھا۔ صحن کے ایک کونے میں چار فٹ کی کچی دیواروں کے مختصر احاطے میں بنے مٹی کے چولہے میں اُپلے توڑ کر رکھے۔ ان کے بیچ میں چند سوکھے تنکے رکھ کر آگ لگائی تو اُپلوں میں سے دھُواں اٹھ کر پہلے زینب کی سانسوں میں سمایا اور پھر Read more about پکا مکان ۔۔۔ طارق محمود مرزا[...]

چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

شہر سدا رنگ جھنگ بھی عجیب ہو رہا ہے جو سیل زماں کے تھپیڑوں کی زد میں آنے کے بعد رفتہ رفتہ کُوفے کے قریب ہو رہا ہے۔ اس شہر کی کچھ عمارات تو ایسی ہیں جنھیں طوفان نوح ؑ کی باقیات قرار یا جاتا ہے۔ نوآبادیاتی دور میں جھنگ سے ملتان جانے والی سڑک Read more about چُونے والی بھٹیاں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[...]

جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ

جنرل صاحب کی پوتی اغوا ہو چکی تھی اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔  ملک کی نہایت طاقتور آرمی کے ریٹائرڈ جنرل جو گزشتہ پانچ سالوں سے مغرب میں آسودہ حال تھے واپس اپنے ملک پہنچ چکے تھے۔  ان کی پندرہ سالہ پوتی کو اغوا ہوئے ابھی اڑتالیس گھنٹے ہی Read more about جنرل کی پوتی ۔۔۔ داؤد کاکڑ[...]

ریٹائرمنٹ ۔۔۔ محمد اسد اللہ

یہ وہ دلخراش واقعہ ہے جس کا مزہ ہر اس شخص کو چکھنا ہے جس نے کبھی ملازمت کے شعبے میں قدم رکھا ہو۔  ریٹائرمنٹ کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ وہ عورت دیکھتا ہے نہ مرد، بے جھجھک انسانی عمر کی پول کھول کر رکھ دیتا ہے۔ دور حاضر میں بے شمار Read more about ریٹائرمنٹ ۔۔۔ محمد اسد اللہ[...]

نکاح خواں ۔۔۔ مومنہ ادریس

نکاح خواں اور خیر خواہ میرے نزدیک کبھی مترادف نہیں ہو سکتے۔ اس کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ میرے مشاہدات ہیں اور میں مشاہدات کے بغیر کوئی بات کرنے کی قائل نہیں ہوں۔ یہ بات لکھتے لکھتے ایک اور بات ذہن میں آئی کہ جس طرح یہ یقینی بات ہے قیامت آنی  ہی Read more about نکاح خواں ۔۔۔ مومنہ ادریس[...]

’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر

زندگی سے چند دنوں کی فُرصت زبردستی چھین کر لینی پڑی ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں کتنی دنیائیں میری اس چھوٹی سی دنیا میں جمع ہوتی رہی تھیں ان کی دریافت دوستوں کا حق ہے اور میرا فرض اور شاید انہی بھول بھلیوں میں کہیں میں خود کو بھی کھوجنے کے قابل ہو سکوں۔ Read more about ’تیلی بھر آگ‘ کی نظمیں۔۔ گلناز کوثر[...]

خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید

1   پتے کی بات سیدھی سچی ہوتی ہے۔ اسے بتانے کے لیے نہ تو زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ سو طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ سیدھی سچی بات دل کو لگتی ہے اور اپنا اثر کرتی ہے۔ میں یہاں ان اوراق میں آپ کے سامنے کچھ سچی باتیں رکھنے جا Read more about خاک دل ۔۔۔ اصغر وجاہت / اعجاز عبید[...]