ڈاکٹر محمد ریاض انجم: حکایتوں کی روایت کے پاسباں ہم ہیں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

علم ہے نافع مگر قاری ہیں اکثر بے خبر قصور میں کھولا دبستاں ریاض نے سب سے جدا بابا بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں مقیم ادیان عالم، فلسفہ، ادب، فنون لطیفہ، تاریخ، نفسیات، علم بشریات اور لسانیات کا یگانۂ روزگار فاضل پروفیسر ڈاکٹر سید مقصود حسنی کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ علم و ادب Read more about ڈاکٹر محمد ریاض انجم: حکایتوں کی روایت کے پاسباں ہم ہیں ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

مایوسی یوں بھی کفر ہے، لیکن حال کے دنوں میں کچھ ایسی امید افزا حالات بھی پیدا ہوئے ہیں جن سے یہ ایقان ہوتا ہے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔نیوزی لینڈ، ایک ایسا ملک جس کا نام کبھی اتفاق سے ہی خبروں میں آتا ہے، جہاں کے وزیر اعظم کا نام بھی شاید برِ صغیر Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔[…]

غزل ۔۔۔ عبید الرحمٰن نیازی

میں دیکھتا نہیں، گرچہ دکھائی دیتا ہے بچاؤ کا یہی رستہ سجھائی دیتا ہے   اگر تجھے تری شرکت ذرا نہیں بھاتی تو پھر تُو خلق کو کیونکر خدائی دیتا ہے   میں جب بھی شام کی خاموشیوں کو سنتا ہوں تھکے پرندوں کا نوحہ سنائی دیتا ہے   تُو روکتا ہے اُسے! جب کہ Read more about غزل ۔۔۔ عبید الرحمٰن نیازی[…]

غزل ۔۔۔ مہتاب حیدر نقوی

لفظ اس کے ہیں مگر ان میں روانی میری قصہ گو کوئی سہی، ہے تو کہانی میری   لوگ راوی کے کہے کو ہی حقیقت سمجھے مجھ سے سنتا کوئی آشفتہ بیانی میری   زخم بھرنے کے لیے، داغ ہیں مٹنے کے لیے نقش بر آب ہے ہر ایک نشانی میری   دست تائید پہ Read more about غزل ۔۔۔ مہتاب حیدر نقوی[…]

پینگ ۔۔۔ عمّار نعیمی

ضمیر اس کا بہت اچھا دوست تھا۔ وہ ہر معاملے میں بڑے بھائیوں کی طرح اس کی اصلاح کرتا تھا۔ ضمیر کی عقابی نظروں سے وہ کبھی بھی اوجھل نہ ہوا۔ ایک وقت آیا کہ ضمیر سے وہ یوں تنگ آ گیا جیسے غریب شوہر سے بیوی۔ لہذا، اس نے اپنے لیے ایک نیا پُل Read more about پینگ ۔۔۔ عمّار نعیمی[…]

پرندہ ۔۔۔ خالدہ حسین

ہاں! میں انہیں خوب پہچانتا ہوں۔ یہ اسی کے قدموں کی چاپ ہے۔ زینے پر پوری گیارہ سیڑھیاں۔ پھر دروازے کی ہلکی سی آہٹ اور وہ قدم، نرم رواں بادلوں کے سے تیرتے قدم۔ ادھر اس دہلیز سے اندر ہوں گے اور اس کمرے کا وجود بدل جائے گا۔ میں بدل جاؤں گا۔ ایک ان Read more about پرندہ ۔۔۔ خالدہ حسین[…]

غزلیں ۔۔۔ سوہن راہی

شہر میں ہر سمت قتل عام ہے خون میں ڈوبی سحر اور شام ہے   جا بجا انسانیت کی دھجیاں ہر جگہ کہرام ہی کہرام ہے   آنکھ کی محراب،  اشکوں کے چراغ اب یہی منظر ہمارے نام ہے   چھوڑئیے رنگ چمن کی داستاں اب قفس میں ہی مجھے آرام ہے   حسن ہے Read more about غزلیں ۔۔۔ سوہن راہی[…]

میرے عہد کا ابتدائی دور ۔۔۔۔ اقبال مجید

میں نے نصف صدی پیشتر ادب کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھا تھا۔ میرے ساتھیوں میں کچھ تو مر کھپ گئے، کچھ تھک چکے اور بعض اب بھی تواتر سے نہ سہی، کبھی نہ کبھی لکھ رہے ہیں۔ اپنے دور کے آغاز میں ہم نے تخلیق کے لیے ایک بے لوث اور مشفقانہ فضا پائی Read more about میرے عہد کا ابتدائی دور ۔۔۔۔ اقبال مجید[…]

اشعارِ غالبؔ میں سائنس کے تابندہ ذرّات ۔۔۔ افتخار راغبؔ

زبان و بیان کی نعمت قدرت کے بہترین عطیات میں سے ایک ہے۔ جس کی بدولت نہ صرف انسانوں کے درمیان رابطہ قائم ہوتا ہے بلکہ یہ ما فی الضمیر کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اپنی بات دوسروں تک پہچانے میں عام طور سے ہر مخاطِب کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی زبان Read more about اشعارِ غالبؔ میں سائنس کے تابندہ ذرّات ۔۔۔ افتخار راغبؔ[…]

دھوپ کی شاخ ۔۔۔ اسد قریشی/ اعجاز عبید

۲۰۰۵ء میں مشہور ویب سائٹ اردو محفل کا اجراء ہوا اور اس کے ابتدائی زمانے سے سے ہی میں اس کے اصلاحِ سخن فورم میں فعال کردار نبھانے لگا۔ اسی سائٹ پر اب تک بھی اردو محفل کے بہت سے ارکان اپنی شاعری بغرض اصلاح پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اگرچہ میں خود کو عروض دان Read more about دھوپ کی شاخ ۔۔۔ اسد قریشی/ اعجاز عبید[…]