آسیب ۔۔۔ مسعود مفتی

وہ محض ایک شہری تھا۔ آپ جانتے ہیں نا۔ پاکستانی شہری کیا ہوتا ہے؟۔۔۔ وہی!۔۔۔ بہت شریف اور سیدھا سادا۔ جس سے کسی کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ بالکل بے ضر ر۔۔۔ جھینگر جیسی لگاتار آواز بھی نہیں لگا سکتا کہ رات کاسناٹا ہی توڑ سکے۔ اسی لیے ہر طبقہ اس کی خاموشی سے Read more about آسیب ۔۔۔ مسعود مفتی[…]

غزلیں ۔۔۔ مظفر حنفی

(کلیات ’چنیدہ‘ سے) یہ چمک زخم سر سے آئی ہے یا ترے سنگِ در سے آئی ہے رنگ جتنے ہیں اس گلی کے ہیں ساری خوشبُو ادھر سے آئی ہے سانس لینے دو کچھ ہَوا کو بھی تھکی ماندی سفر سے آئی ہے دینا ہو گا خراجِ ظلمت کو روشنی سب کے گھر سے آئی Read more about غزلیں ۔۔۔ مظفر حنفی[…]

بجیا تم کیوں روتی ہو؟ ۔۔۔ مظفّرؔ حنفی

چنانچہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ للّی بابا سمجھا کر ہار گئے۔ مولانا قادر کی عمر بھر منہ نہ دیکھنے والی دھمکی بھی کارگر نہ ہوئی۔ آپا نے جو فیصلہ کر لیا تھا اس سے ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ ان دنوں گھر میں آئے دن ایک ہنگامہ برپا رہتا تھا۔ ’’ بی بی۔!‘‘ Read more about بجیا تم کیوں روتی ہو؟ ۔۔۔ مظفّرؔ حنفی[…]

شیطان کی خالہ ۔۔۔ مظفر حنفی

دودھ نمک میں گھولا اس نے میرا پرس ٹٹولا اس نے کمپیوٹر تک کھولا اس نے ٹیلی فون کا تار اُکھاڑا قلم دان آٹے میں گاڑا پاسپورٹ ابّو کا پھاڑا صوفے پر سیاہی لڑھکا دی ٹی۔ وی۔ پر تصویر بنا دی بریانی میں کھیر ملا دی صابن دانی پان پہ رکھی جوتی دسترخوان پہ رکھی Read more about شیطان کی خالہ ۔۔۔ مظفر حنفی[…]

فراقؔ و جوشؔ: تضادات اور مماثلتیں ۔۔۔ مظفّرؔ حنفی

تنقید کا ایک دبستان بطور خاص اصرار کرتا ہے کہ فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کا تجزیہ اور ان کی ادبی حیثیتوں کا تعین ان کے ادوار کے تناظر میں کیا جائے۔ بات اپنی جگہ جی کو لگتی ہے اور اکثر و بیشتر اوسط یا کمتر درجہ کی استعداد رکھنے والے فنکاروں کے بارے میں اس Read more about فراقؔ و جوشؔ: تضادات اور مماثلتیں ۔۔۔ مظفّرؔ حنفی[…]

مظفر حنفی، ایک صاحبِ طرز فنکار ۔۔۔ کلیم حاذق

کسی فنکار کو بڑا بننے کے لئے صرف اتنا ہی کافی نہیں ہے کہ اس کے یہاں تخلیقی توانائی ہو یا تخلیق کرنے کا اپنا رنگ ڈھنگ اور اپنا اسلوب ہو۔ یہ سب باتیں تو ہر اس فنکار کے یہاں مل ہی جائیں گی جو فن کو ہنر مندی کے ساتھ استعمال کرنے کا گُر Read more about مظفر حنفی، ایک صاحبِ طرز فنکار ۔۔۔ کلیم حاذق[…]

غزلیں۔۔۔ راحتؔ اندوری

دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیں سب اپنے چہروں پہ دہری نقاب رکھتے ہیں   ہمیں چراغ سمجھ کر بجھا نہ پاؤ گے ہم اپنے گھر میں کئی آفتاب رکھتے ہیں   بہت سے لوگ کہ جو حرف آشنا بھی نہیں اسی میں خوش ہیں کہ تیری کتاب رکھتے ہیں   یہ میکدہ Read more about غزلیں۔۔۔ راحتؔ اندوری[…]

اکرام باگ: گم ہوتا ہوا کارواں … مشرف عالم ذوقی

اکرام باگ، قمر احسن مجھ سے کافی سینیر تھے۔ ایک زمانہ وہ بھی تھا جب یہ نام افسانے کی دنیا میں عزت و احترام سے لئے جاتے تھے۔ مجھے قمر احسن بھی پسند تھے اور اکرام باگ بھی۔ اس کے باوجود کہ یہ دور فکشن کی بھول بھلیوں کا دور تھا۔ بے سر پیر کی Read more about اکرام باگ: گم ہوتا ہوا کارواں … مشرف عالم ذوقی[…]

چشمِ بینا ۔۔۔ سلطان جمیل نسیم

(ڈاکٹر الیاس عشقی کے بارے میں چند باتیں اور کچھ یادیں)   جوانی جس کو شاعروں نے زندگانی کہا ہے جب منہ پھیر کر چل دیتی ہے تو پھر ہر حیلے ہر بہانے گزرے دن گزار نے اچھے لگتے ہیں۔یہی حال آج میرا ہے مجھے 1955ء کے وہ دن یاد آ رہے ہیں جب میں Read more about چشمِ بینا ۔۔۔ سلطان جمیل نسیم[…]

گور کن ۔۔۔ سلطان جمیل نسیم

گورکن کی مصروفیت میں اضافہ تو اُس وقت سے ہی ہو گیا تھاجب قبرستان شہر کے ایک کنارے سے سمٹ سمٹا کے شہر کی بیچ آغوش میں آن سمایا تھا۔ اب لوگوں نے اسی قبرستان میں عزیز اقارب کی تدفین کو اسٹیٹس سمبل بنا لیا تھا۔ جوں جوں آبادی بڑھ رہی تھی قبرستان کی زمین Read more about گور کن ۔۔۔ سلطان جمیل نسیم[…]