ایک سوال ۔۔۔ نسترن احسن فتیحی

  کل میری لڑائی ہو گئی، لڑائی بھی کس سے دودھ والے سے۔ یہ سن کر آپ لوگ یہ مت سوچئے گا کہ میں ایک لڑاکا قسم کی گھریلو عورت ہوں ۔ قصہ دراصل یہ ہے کہ یہ شخص جو اپنے گاؤں ( جو یہاں سے دس بارہ کیلو میٹر دور ہے )سے آ کر Read more about ایک سوال ۔۔۔ نسترن احسن فتیحی[…]

ادب برائے ریڈیو ۔۔۔ محمد اسد اللہ

  ادب اور ریڈیو کا تعلق ریڈیو سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ یہاں ریڈیو سے مراد ہمارا وہ پرانا ریڈیو ہرگز نہیں جو جنگلو ریڈیو میکینک کی دکان میں جلاوطنی کے پانچ سال گزار کر لوٹا ہے اور اب حشرات الارض کا بسیرا ہے۔ جس میں ایک ہی مقام پر دوسٹیشنوں کی جدید و قدیم Read more about ادب برائے ریڈیو ۔۔۔ محمد اسد اللہ[…]

ہمارے دفتر کی کرسیاں ۔ ۔ ۔ عمیر محمود

  شاید آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو، ہمارے دفتر میں کرسی کو رسی کے ساتھ میز سے باندھا جانے لگا ہے۔ اور جب سے یہ چلن نکلا ہے، ہمیں کرسی اور کتے میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ لیکن نوبت یہاں تک پہنچی کیوں ؟ یہ کہانی آٹھ سال پہلے شروع ہوتی ہے۔ Read more about ہمارے دفتر کی کرسیاں ۔ ۔ ۔ عمیر محمود[…]

نظمیں۔۔۔ ستیہ پال آنند

…………………………………………… پاؤں پاؤں چلتے آؤ …………………………………………… پرسوں نرسوں سوچتا تھا بطنِ فردا میں کوئی دن اُخروی ایسا بھی ہو گا جس میں ما معنیٰ مرا ماضی پلٹ کر ساعتِ امروز ہو گا؟ اب پس ِپردہ بالآخر حال، ماضی اور مستقبل اکٹھے ہو گئے ہیں تو مجھے کہنے میں قطعاً کوئی پیش و پس نہیں ہے Read more about نظمیں۔۔۔ ستیہ پال آنند[…]

کرائے کے لئے خالی ہے ۔۔۔ جاوید نہال حشمی

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ادبی تخلیق کے لئے اشتہاری عنوان کی کیا ضرورت تھی(حالانکہ ادب میں اشتہار بازی کوئی نئی بات نہیں!)۔ لیکن جب تخلیقی عمل کاروباری صورت اختیار کر لے تو اشتہار فطری طور پر لازمی ہو جاتا ہے۔میری مراد ادبی تخلیق سے بالکل نہیں ہے جیسا کہ آپ سوچ رہے ہیں۔میرا Read more about کرائے کے لئے خالی ہے ۔۔۔ جاوید نہال حشمی[…]

دیکھ چاکھ کے!۔ ۔ ۔ محمد یعقوب آسیؔ

ورثہ روایات کا ہو، افکار کا ہو، فن کا ہو، فکر کا ہو، اظہار کا ہو، زبان کا ہو، رسوم و رواج کا ہو، اقدار کا ہو، ۔ ۔ ۔ ہم میں سے ہر شخص موجود ورثے میں سے اپنی پسند اور ترجیحات کے مطابق ایک چیز لے لیتا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ Read more about دیکھ چاکھ کے!۔ ۔ ۔ محمد یعقوب آسیؔ[…]

مرغ کی ایک ہی ٹانگ۔ ۔ ۔ ابو نبیلؔ خواجہ مسیح الدین

موجودہ عالمی اقتصادی بحران کا اُوس ہماری جیب پر بھی ایسی پڑی کہ خرچ کے کئی مدات کو منجمد کرنا پڑا۔ گرانی آسمان کو چھو رہی ہے تو ہماری قوتِ خرید زمین بوس ہونے لگی ہے۔ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ اس عید پر ہمارے گھر کی مدیرۂ مالیہ اور Read more about مرغ کی ایک ہی ٹانگ۔ ۔ ۔ ابو نبیلؔ خواجہ مسیح الدین[…]

صوفی ۔۔۔ زرقا مفتی

صوفی                      زرقا مفتی   نئے ہزارئیے نے بہت سے پُرانے تصورات کی نفی کر دی ہے۔ مجھ جیسے بہت سے لوگ جو بیسویں صدی میں پیدا ہوئے تھے اپنے تصورات کے بُتوں کی شکست و ریخت سے پریشان ہیں ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ طرز کہن پر اڑے رہیں یا آئین نو Read more about صوفی ۔۔۔ زرقا مفتی[…]

شور ۔۔۔ زرقا مفتی

شور                  زرقا مفتی     میرے شوہر کو شکایت ہے کہ میں بہت شور مچاتی ہوں مگر مجھے اس پر قطعاً ندامت نہیں ہوتی اور نہ ہی میں اپنی اصلاح کی کوشش کرتی ہوں ۔ اب اس کی کیا وضاحت پیش کروں چلئے ایک فرسودہ سی وضاحت پیش کرتی ہوں ۔ برسوں پہلے Read more about شور ۔۔۔ زرقا مفتی[…]