محبّت تو باہر ہے ۔۔۔ کاوش عباسی

محبّت تو باہر ہے اندر کہاں سے مِلے گی   محبّت سمندر، سمندر سے اِک اوک پانی کو اِک لوہا چیمبر میں مٹّی کے کنکریٹ کے گھر میں ہم نے مُقفّل کیا ہے یہ بے رنگ و آہنگ بے مَوج و طوفان اِک اوک پانی سمندر نہیں ہے محبّت سمندر ہے بے حد ہے باہر Read more about محبّت تو باہر ہے ۔۔۔ کاوش عباسی[…]

سیاحتِ ذات پُر خطر ہے ۔۔۔ مصحف اقبال توصیفی

  میں آوارہ،  خود سر،  دبنگ ہوائے ہوس اور رضائے الٰہی کے بیچ پھڑپھڑاتی کٹی اک پتنگ نجات اور اپنی تباہی کے بیچ … کہاں جا رہا ہوں مجھے کیا خبر کبھی ڈاؤن ٹاؤن کی اس سب سے اونچی عمارت کے روشن مناروں کبھی ان ستاروں کے مانند جو میری آنکھوں میں پل بھر کو Read more about سیاحتِ ذات پُر خطر ہے ۔۔۔ مصحف اقبال توصیفی[…]

تھوک دو ۔۔۔ عمار نعیمی

کہاں پہ ہو تم؟ آج صبح سے تمہارا ایک بھی میسج نہیں آیا۔ مجھے آج کے دن تم سے یہ توقع نہیں تھی۔ محبوبہ نے فون پر تلخ لہجہ اپناتے ہوئے کہا۔ کیوں میری جان ! کیا ہوا؟ اور غصہ کس بات پہ ہو رہی ہو؟ عاشق نے محبوبہ کی تلخی کو بھانپتے ہوئے نرم Read more about تھوک دو ۔۔۔ عمار نعیمی[…]

اوم پربھاکر

کبھی آنگن، کبھی زینہ، کبھی کمرہ مہکتا ہے ہمارے درمیاں اک پھول نا دیدہ مہکتا ہے   ٹھٹھک کر رہ گیا جو تیرے سرہانے ابھی آ کر تری روشن جبیں وہ دھوپ کا ٹکڑا مہکتا ہے   تو میرے ساتھ ہے، اتنا بہت ہے، صرف اتنے سے مرے گھر کا ہر اک گوشہ، ہر اک Read more about اوم پربھاکر[…]

میں کسی کا نہیں ۔۔۔ دیوی ناگرانی

جس قانون کی تعمیل قدرت کرتی ہے، وہ ہم پر بھی لازمی ہوتا ہے۔ سورج روز صبح اگتا ہے، شام کو غروب ہو جاتا ہے، دوسرے دن نکلنے کے لئے۔ انسان جو پیدا ہوا ہے وہ ضرور ہی مرے گا، یہ بھی پتہ ہے۔ اس میں کوئی نئی بات تو ہے نہیں! تو نئی بات Read more about میں کسی کا نہیں ۔۔۔ دیوی ناگرانی[…]

نشست بند، اردو اور چالان ۔۔۔ محمد احمد

ہماری اردو میں انگریزی اس بُری طرح گُھسی ہوئی ہے کہ چاہیں بھی تو اُسے نکالا نہیں جا سکتا۔ لیکن بات یہ ہے کہ دراصل حکم (زبان) تو اُسی کا چلتا ہے کہ جو بالا دست ہو۔ انگریز نے جو ترقی کی اُسے ہم بڑی خوشی سے اپناتے گئے ساتھ ساتھ اُس ترقی کے ساتھ Read more about نشست بند، اردو اور چالان ۔۔۔ محمد احمد[…]

نوشین عبد الحق

  ضروری کیا نہیں اور کیا ضروری ہے بھلا اس بحث میں پڑنا ضروری ہے؟   تو اپنا ظرف تھوڑا اور اونچا کر تعلق کا بھرم رکھنا ضروری ہے   سبھی کچھ جانتے ہو پھر بھی کہتے ہو خموشی سے گزر جانا ضروری ہے   بلندی پر پہنچ کر بھول جاتے ہو کہ نیچے دیکھنا Read more about نوشین عبد الحق[…]

فضیل جعفری کی یاد میں ۔۔۔ سرور الہدیٰ

فضیل جعفری کو یاد کرنے کا مطلب زندگی اور ادب کے ایک مخصوص مزاج کو یاد کرنا ہے۔ اس اعتبار سے فضیل جعفری شخصی اعتبار سے مختلف دکھائی دیتے ہیں۔ یہی بات باقر مہدی کے بارے میں بھی کہی جا سکتی ہے لیکن دونوں کے مزاج میں مماثلت کے باوجود کچھ فرق بھی ہے۔ باقر Read more about فضیل جعفری کی یاد میں ۔۔۔ سرور الہدیٰ[…]

کاوش عباسی

نہ تڑپنا ہے نہ آنکھ اشکوں سے تر کرنی ہے دِل بدل خود کو کہ اب یوں ہی بسر کرنی ہے   جیسے بِچھڑے ہیں ابھی اور ابھی مِل جائیں گے یوں ہی خوش خوش ہمیں ہر شب کی سحر کرنی ہے   اُن کی ہر یاد کو اِک نغمہ بنا  لینا ہے زِندگی سرخوش Read more about کاوش عباسی[…]

مصحف اقبال توصیفی

سر تکیے میں لاکھ چھپایا،  دیکھ لیا میں نے اپنا اصلی چہرہ دیکھ لیا   دانت کہاں اک مصنوعی بتیسی ہے آنکھ ہے کانی، کان ہے ٹیڑھا دیکھ لیا   اب اک کالی گہری کھائی آئے گی سایہ اپنے قد سے لمبا دیکھ لیا   بند آنکھوں میں آ بیٹھے ہو، بے پردہ ایسے کوئی Read more about مصحف اقبال توصیفی[…]