تبصرہ ’تم کیسر ہم کیاری‘ ۔۔۔ مجاہد الاسلام

نام کتاب (مجموعہ گیت): تم کیسر ہم کیاری شاعر: سوہن راہی ملنے کا پتہ: مکتبہ عمران ڈائجسٹ، اردو بازار، کراچی، پاکستان۔ قیمت : 200 روپے مبصر : ڈاکٹر مجاہد الاسلام اسسٹنٹ پروفیسر (اردو) مانو لکھنؤ کیمپس، لکھنؤ   سوہن راہی کا وطن مالوف پھگواڑہ، ضلع کپورتھلہ، پنجاب ہی ہے۔ مگر وہ کم و بیش پانچ Read more about تبصرہ ’تم کیسر ہم کیاری‘ ۔۔۔ مجاہد الاسلام[…]

غزلیں ۔۔۔ کاوش عباسی

جان فانی پر ابَد کا گریہ لکّھیں آؤ کاوش زِندگی کا نوحہ لکّھیں   بے اَماں دِل کی لرزتی دھڑکنوں پر مستقل کرب فنا کا سایہ لکّھیں   زِندگی کی بے نیازی کو چِڑاتا مَوت سے بھی تِیکھا اِک طنزیہ لکّھیں   جِس حیات بے کراں کو پُوجتے ہیں آج اُس کو اَحقر و بے Read more about غزلیں ۔۔۔ کاوش عباسی[…]

غزلیں ۔۔۔ احمد شہریار

خون؟ نہیں، آبِ وضو ہے مرا نیزہ؟ نہیں، شوقِ نمو ہے مرا   کوئی کماں ہے؟ نہیں، یہ تیر ہے تیر؟ نہیں، رزقِ گلو ہے مرا   کون؟ یہ میں ہوں، یہ مرے لوگ ہیں لوگ؟ نہیں، تو ہے، یہ تو ہے مرا   کیسی جہت؟ یہ ہے روانی مری! کیسی روانی؟ یہ لہو ہے Read more about غزلیں ۔۔۔ احمد شہریار[…]

دہلی سے برمنگھم تک ۔۔۔ مظفر حنفی

دہلی سے پلین پر سوار ہوتے ہوئے لگا تھا جیسے ویٹنگ روم سے نکل کر کوئی راہ داری طے کی ہو اور دوسرے کمرے میں آ گئے ہوں۔  اس بار ہم سیڑھیاں اتر کر نیچے کھلے میدان میں آئے اور سامنے کھڑے ہوئے دیو قامت بوئنگ 747 سے جڑی ہوئی سیڑھی پر چڑھ کر اندر Read more about دہلی سے برمنگھم تک ۔۔۔ مظفر حنفی[…]

غزلیں ۔۔۔ نوید ناظم

اس لیے اب بھی راستے میں ہوں کہ میں چلتا ہی دائرے میں ہوں   یہ مِرا عکس ہے جو باہر ہے دیکھ میں خود تو آئینے میں ہوں   میں عناصر بکھیر دوں اپنے تیرے کہنے پہ ضابطے میں ہوں   رک سکوں اور نہ چل سکوں آگے کیا کروں سخت مرحلے میں ہوں Read more about غزلیں ۔۔۔ نوید ناظم[…]

خالدہ حسین: ایک بھید بھری بات ۔۔۔ گفتگو: قرۃ العین طاہرہ

  ٭  لکھنے کی تحریک کیونکر ہوئی؟ ٭٭  لکھنے کی تحریک پڑھنے سے ہوئی۔  گھر کا ماحول ادبی تھا۔  زیادہ تر سائنس پڑھتے تھے۔  پھر بھی والد اور بھائی بہنوں میں شعر و ادب کا ذوق موجود تھا۔  والد علامہ اقبال پڑھا کرتے تھے۔  دادا مثنوی معنوی پڑھتے تھے۔  ہمیں کچھ سمجھ میں نہ آتا Read more about خالدہ حسین: ایک بھید بھری بات ۔۔۔ گفتگو: قرۃ العین طاہرہ[…]

جب میں روتا ہوں۔ ۔ ۔ وشنو پد سیٹھی/سہیل اختر

  اڑیا سے ترجمہ   میرے اندر کوئی ہونا چاہتا ہے محوِ گفتگو کسی نا معلوم زبان میں باتیں کرنا چاہتا ہے مجھ سے زخمی اور گداز احساسات کے بارے میں اور اس آواز کو میرے علاوہ نہیں سن پاتا کوئی اور   یہ خاموش الفاظ ہیں کہے ہوئے اور ان کہے جملوں کے درمیان Read more about جب میں روتا ہوں۔ ۔ ۔ وشنو پد سیٹھی/سہیل اختر[…]

تازہ منظر نامے ۔۔۔ اقبال مجید

  (اقبال مجید کے ‘ایک حلفیہ بیان’ کا دیباچہ) _______________________ اقبال مجید چھٹی دہائی کے اوائل کے افسانوی دنیا میں متعارف ہوئے، پھر دو بھیگے ہوئے لوگ کی اشاعت ان کی ادبی حیثیت میں چار چاند لگائے اور پھر پہلا مجموعہ اسی عنوان سے چھپا اور قدر شناسوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا لیکن آٹھویں Read more about تازہ منظر نامے ۔۔۔ اقبال مجید[…]

کوئی تھا؟ کوئی ہے؟ ۔۔۔ محمد یعقوب آسیؔ

ابھی یاں کوئی تھا؟ کوئی ہے؟ بظاہر تو کوئی نہیں ہے بس اک میز ہے جس پہ میلا سا کپڑا بچھا ہے کتاب اور اس پر ٹکا ایک چشمہ گھڑی جس پہ دو گھنٹیاں بھی لگی ہیں الارم کی سوئیاں ہیں بارہ بجے پر خبر ہے؟ یہ دن کے ہیں یا شب کے بارہ سوئی Read more about کوئی تھا؟ کوئی ہے؟ ۔۔۔ محمد یعقوب آسیؔ[…]

میراث ۔۔۔ اقبال مجید

جب ٹیپو سلطان کا گھوڑا ٹی ٹی نگر سے گزرا اور بان گنگا کے پل کے قریب پہنچا تو ایک جلیبی والے کو دیکھ کر گھوڑا مچل گیا۔ تھکے مارے گھوڑے نے بہت دنوں سے جلیبیوں کی شکل نہیں دیکھی تھی۔وہ بدکا اور دولتیاں اچھالنے لگا۔ ٹیپو اپنے گھوڑے کو بہت چاہتا تھا۔ پس اس Read more about میراث ۔۔۔ اقبال مجید[…]