نسخہ ۔۔۔ مسعود مفتی

ڈاکٹر صاحب نے گز بھر ہاتھ ہمارے پیٹ میں گھسیڑ ڈالا، دو گھونسے چھاتی پر دے مارے، ٹھوڑی پکڑ کر گردن جھٹکا ڈالی اور پھر پیشتر اس کے کہ ہمارا سانس درست ہو اور ہم مفصل حالات بتا سکیں وہ قلم لیے کاغذ پر پل پڑے۔ چشم زدن میں نسخہ گھسیٹا گیا۔ الفاظ ہمارے الجھے Read more about نسخہ ۔۔۔ مسعود مفتی[…]

اردو کی شعری و نثری اصناف ۔۔۔ ڈاکٹر محمد عبد العزیز سہیل

مصنف کتاب : پروفیسر مجید بیدار پروفیسر مجید بیدار جامعہ عثمانیہ کے ایک مقبول، فعال اور متحرک استاد اردو رہے ہیں۔ تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ تصنیف و تالیف، نصاب کی تیاری، جامعات میں ممتحن کے فرائض انجام دینا اور دیگر فروغ اردو کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان کا شمار جنوبی ہند Read more about اردو کی شعری و نثری اصناف ۔۔۔ ڈاکٹر محمد عبد العزیز سہیل[…]

مسعود مفتی کے افسانے ۔۔۔ ڈاکٹر انور سدید

اُردو افسانے میں مسعود مفتی کا ظہور نہ حادثہ تھا نہ اتفاق، بلکہ میری نظر میں یہ ایک سماجی ضرورت تھی۔ ہر دور میں جب اخلاق پر زوال آ جاتا ہے، دائم قدریں شکستہ ہو جاتی ہیں۔ انسانیت سر بگریبان نظر آنے لگتی ہے اور شخصیت کے ظاہر اور باطن الگ الگ دنیائیں تعمیر کرنے Read more about مسعود مفتی کے افسانے ۔۔۔ ڈاکٹر انور سدید[…]

آسیب ۔۔۔ مسعود مفتی

وہ محض ایک شہری تھا۔ آپ جانتے ہیں نا۔ پاکستانی شہری کیا ہوتا ہے؟۔۔۔ وہی!۔۔۔ بہت شریف اور سیدھا سادا۔ جس سے کسی کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ بالکل بے ضر ر۔۔۔ جھینگر جیسی لگاتار آواز بھی نہیں لگا سکتا کہ رات کاسناٹا ہی توڑ سکے۔ اسی لیے ہر طبقہ اس کی خاموشی سے Read more about آسیب ۔۔۔ مسعود مفتی[…]

ایک ناول، دو تبصرے ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی/ متین اشرف

محسن خان کا ناول ’’اللہ میاں کا کارخانہ‘‘ ایک مطالعہ ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی قصہ سننا یا سنانا ہر زمانے میں انسان کا محبوب مشغلہ رہا ہے۔ یہ انسان کی فطرت ہوتی ہے کہ وہ اپنے حالات دوسروں کو سنانا چاہتا ہے اور دوسروں کے حالات جاننا چاہتا ہے۔ قصہ نگاری کی اسی فطری Read more about ایک ناول، دو تبصرے ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی/ متین اشرف[…]

انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک (قسط ۳) ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ

جمعرات کو روزہ رکھنے کی نیت اسلام آباد سے کر کے چلی تھی کہ مکہ مکرمہ میں پچھلے تینوں اسفار میں کوئی روزہ نہ رکھ سکی تھی لیکن ہوا یہ کہ ہفتے کو مدینہ منورہ جانے کا پروگرام طے پا گیا۔ میں نے سوچا اگر آج روزہ رکھ لیتی ہوں تو کل جمعہ ہے، جمعے Read more about انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک (قسط ۳) ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ[…]

غزلیں ۔۔۔ محمد احسن سمیع راحلؔ

دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا اس بیعتِ قسری کو بجا کون کہے گا! سب کا ہی مفاد اور غرض زد میں ہو جس کی آمین بر ایں حرفِ دعا کون کہے گا! خائف نہ ہوں کیوں اہل چمن میری نوا سے صرصر کو بھلا باد صبا کون کہے گا! اک لفظ تسلی Read more about غزلیں ۔۔۔ محمد احسن سمیع راحلؔ[…]

غزلیں ۔۔۔ مظفر حنفی

(کلیات ’چنیدہ‘ سے) یہ چمک زخم سر سے آئی ہے یا ترے سنگِ در سے آئی ہے رنگ جتنے ہیں اس گلی کے ہیں ساری خوشبُو ادھر سے آئی ہے سانس لینے دو کچھ ہَوا کو بھی تھکی ماندی سفر سے آئی ہے دینا ہو گا خراجِ ظلمت کو روشنی سب کے گھر سے آئی Read more about غزلیں ۔۔۔ مظفر حنفی[…]

غزلیں ۔۔۔ تنویر قاضی

خواب جب اُتر آئے ساحلی علاقے میں ماہی گیر گھر آئے ساحلی علاقے میں آنکھ اشک بھر آئے ساحلی علاقے میں دل کو خالی کر آئے ساحلی علاقے میں سُرخ پینگوئن ایسے منظروں سے دُھتکارے پھر نہ عمر بھر آئے ساحلی علاقے میں میتیں دِکھانے کا اہتمام کیا کرتے سب بغیر سَر آئے ساحلی علاقے Read more about غزلیں ۔۔۔ تنویر قاضی[…]

بجیا تم کیوں روتی ہو؟ ۔۔۔ مظفّرؔ حنفی

چنانچہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ للّی بابا سمجھا کر ہار گئے۔ مولانا قادر کی عمر بھر منہ نہ دیکھنے والی دھمکی بھی کارگر نہ ہوئی۔ آپا نے جو فیصلہ کر لیا تھا اس سے ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ ان دنوں گھر میں آئے دن ایک ہنگامہ برپا رہتا تھا۔ ’’ بی بی۔!‘‘ Read more about بجیا تم کیوں روتی ہو؟ ۔۔۔ مظفّرؔ حنفی[…]