سوچا تھا کہ ان تجربات کا ذکر اداریے میں ہی کر دوں مگر اتنا مواد ہو گیا کہ علیحدہ مضمون ہی شامل کر رہا ہوں، بغیر کسی تمہید اور نتائج کے سلسلے میں حتمی فیصلے کے۔
میں نے مصنوعی ذہانت کے ’چیٹ بوٹ‘ کا استعمال مفت والا ہی کیا جو ہر کس و ناکس کو دستیاب ہے۔ قیمتاً دستیاب ہر شخص نہیں کر سکتا اور نہ مجھے کرنے کی ضرورت تھی۔ میں نے اپنے واٹس ایپ پر دستیاب ’میٹا اے آئی‘ جو ’لاما (Llama 3.2) چیٹ بوٹ پر منحصر ہے۔ استعمال کیا۔ لیکن پتہ چلا کہ یہ اردو کے لئے کار آمد نہیں۔ اردو کے لئے پھر میں نے چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ پر سوالات پوچھے۔ نتائج ذیل میں دے جا رہے ہیں۔
پہلے میٹا اے آئی سے انگریزی میں کئے گئے سوالات اور ان کے نتائج:
سوال
Who is Aijaz Ubaid?
جواب:
Aijaz Ubaid is a Pakistani television actor, director, and producer. He has worked in numerous TV dramas and has gained recognition for his versatile acting skills. Ubaid has played a wide range of roles, from positive to negative characters, and has worked with prominent TV channels like PTV, Geo TV, and ARY Digital.
Some of his notable works include:
– "Andhera Ujala” (a classic PTV comedy series)
– "Akelay Na Jana” (a drama series)
– "Khandan” (a family drama)
– "Khawab Tabahee” (a drama series)
Aijaz Ubaid is considered a veteran actor in the Pakistani television industry, with a career spanning several decades. He has also directed and produced several TV shows, showcasing his talent beyond acting.
پھر جب پوچھا گیا کہ اعجاز اختر (جو میرا اصل نام ہے، اور اکثر احباب میرے ان دونوں ناموں سے واقف ہیں) کون ہے؟
سوال:
Who is Aijaz Akhtar?
جواب:
Aijaz Akhtar is a Pakistani television actor who has appeared in numerous TV dramas and serials. He is known for his supporting roles in various popular TV shows, often playing characters like fathers, uncles, or elder relatives.
Aijaz Akhtar has worked with prominent TV channels like Geo TV, ARY Digital, and Hum TV, and has shared the screen with many well-known Pakistani actors. Some of his notable works include:
– "Mere Paas Tum Ho” (a popular drama series)
– "Khamoshi” (a drama series)
– "Deewangi” (a drama series)
– "Mera Dil Mera Dushman” (a drama series)
Aijaz Akhtar is a talented character actor who has made a name for himself in the Pakistani television industry through his consistent performances in various roles.
یعنی لگتا ہے کہ شاید اس نے یہ تو پہچان لیا کہ یہ دونوں نام ایک ہی شخصیت کے ہیں، کہ دونوں شخصیات کو اداکاری سے متعلق بتایا، اور پاکستانی بھی۔ لیکن ان دونوں کے ڈراموں کے بارے میں بالکل مختلف معلومات بہم پہنچائیں۔ البتہ کسی ڈرامے کے کسی اداکار کے ناموں میں شاید اعجاز بھی مشترک ہو، اس کی معلومات کی تو مثلاً ’میرے پاس تم پو‘ کے اداکاروں میں عدنان صدیقی، عائزہ خان، ہمایوں سعید، حرا مانی (یہ نام اردو میں گوگل کرنے سے معلوم ہوا ورنہ میں انگریزی میں Hira Mani کو ’ہیرا منی‘ ہی سمجھا تھا!) شیث سجاد گل، مہر بانو اور سویرا ندیم کے نام سامنے آئے۔
جب محض یہ سوال پوچھا گیا کہ
Who is the editor of on line journal "Samt”?
اس کا جواب تھا
I’m not familiar with a specific online journal called "Samt” and its editor. There might be multiple publications or journals with the same name, and without more context or information, it’s challenging to provide an accurate answer.
If you could provide more details about the Samt online journal, such as its focus area (e.g., literary, academic, or niche topic) , language, or any notable contributors, I might be able to help you find the information you’re looking for.
اس لئے جب اردو میگزین کا اضافہ کیا گیا اور پوچھا گیا
Who is the editor of Samt on line Urdu literary journal?
جواب درست ملا:
Thank you for providing more context. After conducting a search, I found that Samt (سमत) is an online Urdu literary journal, and its editor is Aijaz Ubaid (اعجاز عبید).
Aijaz Ubaid is a Pakistani writer, critic, and editor, and he is the founder and editor of Samt, which is a prominent online platform for Urdu literature and poetry. Under his editorship, Samt has published works by various Urdu writers, poets, and critics, and has become a significant platform for Urdu literary discourse.
Please note that my knowledge may not be up-to-date, and I encourage you to verify this information through other sources if needed.
سوال پوچھا گیا:
What do you know about Muft kutub
جواب:
Muft Kutub is a term used in Urdu literature and refers to a collection of books or writings that are considered essential or fundamental to a particular field or genre. The term "Muft” means "free” or "open”, and "Kutub” means "books”.
In the context of Urdu literature, Muft Kutub often refers to a set of classic or influential works that are widely studied, admired, and emulated. These works may include poetry, fiction, criticism, or other forms of writing that have had a significant impact on the literary canon.
Muft Kutub may also imply a sense of timelessness, universality, and accessibility, suggesting that these works are considered fundamental to understanding the literary tradition and are open to readers across generations and geographical boundaries.
If you’re looking for specific information about a particular set of Muft Kutub or their authors, please let me know, and I’ll try to assist you further!
پھر سوال پوچھا گیا:
What do you know about Muft kutub online library
جواب:
Muft Kutub Online Library is a digital repository of Urdu literature, providing free access to a vast collection of Urdu books, poetry, and other written works. Here are some key features and facts about Muft Kutub Online Library:
- *Free access*: As the name suggests, Muft Kutub offers free access to its vast collection, making Urdu literature more accessible to readers worldwide.
- *Digital repository*: The library is an online platform, allowing users to browse, read, and download Urdu books and other written works in digital formats.
- *Extensive collection*: Muft Kutub features a vast collection of Urdu literature, including classics, rare books, poetry, fiction, non-fiction, and more.
- *User-friendly interface*: The website is designed to be user-friendly, allowing readers to easily search, browse, and access the available content.
- *Contributions from authors and publishers*: Muft Kutub collaborates with authors, publishers, and literary organizations to digitize and make available Urdu literary works.
- *Preservation and promotion*: The online library aims to preserve Urdu literature and promote it to a wider audience, including readers who may not have access to physical libraries or bookstores.
- *Non-profit initiative*: Muft Kutub is a non-profit initiative, driven by the passion to make Urdu literature more accessible and to promote the language and its rich literary heritage.
Overall, Muft Kutub Online Library is a valuable resource for Urdu literature enthusiasts, researchers, and readers worldwide, providing unparalleled access to a vast collection of Urdu written works.
پھر بزم اردو لائبریری کے بارے میں پوچھا گیا:
Who is the BazmeUrdu online library manager
جواب تھا:
BazmeUrdu is an online platform dedicated to promoting and preserving Urdu literature. The online library manager of BazmeUrdu is Aijaz Ubaid (اعجاز عبید) , who is also the editor of the online Urdu literary journal, Samt (سमत) .
Aijaz Ubaid is a well-known figure in Urdu literary circles, and his efforts through BazmeUrdu and Samt have contributed significantly to the promotion and preservation of Urdu literature. Under his management, BazmeUrdu has made a vast collection of Urdu books, poetry, and other written works available online, providing a valuable resource for readers, researchers, and scholars.
BazmeUrdu’s online library features a wide range of Urdu literature, including:
– Classic works by renowned authors and poets
– Rare and out-of-print books
– Contemporary writing and poetry
– Literary criticism and research papers
Aijaz Ubaid’s dedication to Urdu literature and his efforts through BazmeUrdu and Samt have been widely recognized and appreciated by the Urdu literary community.
پھر یہی سوال جب اس سے اردو میں پوچھا گیا تو:
سوال:
بزم اردو لائبریری کے بارے میں بتائیں
جواب تھا:
I don’t understand Urdu yet, but I’m working on it. I will send you a message when we can talk in Urdu.
پھر ایک سوال اسی کے مشوروں سے دو بار پوچھا گیا یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا جواب بھی یکساں دیا جاتا ہے؟
Help me write a novel
تو پہلی بار جواب تھا:
I’d be happy to help you write your novel. What kind of guidance or support do you need? Would you like help with:
- Developing your idea or plot?
- Creating character profiles or backstories?
- Writing a compelling opening chapter?
- Organizing your story’s structure or outline?
- Writing dialogue or scenes?
- Editing or revising existing work?
- Brainstorming titles or settings?
Or do you have something specific in mind?
Also, what genre is your novel? (e.g., romance, sci-fi, fantasy, mystery, etc.)?
یہی سوال دوبارہ پوچھنے پر کچھ مختلف جواب تھا:
I’d be happy to help you write a novel. What kind of support do you need? Do you have:
- A idea already, and you want help developing it?
- A rough outline, and you’d like assistance fleshing it out?
- A draft, and you’re looking for editing/revision guidance?
Or do you:
- Want me to suggest prompts to get started?
- Need help with world-building, character development, or plotting?
- Want assistance with writing craft (e.g., dialogue, pacing, tone) ?
Let me know, and I’ll help you move forward on your novel!
اب آئیے، اردو میں Chatgpt.com پر پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات پر بات ہو جائے۔
سوال: اعجاز عبید کون ہیں؟:
جواب ChatGPT:
’’اعجاز عبید اردو زبان کے ایک معروف شاعر، ادیب، اور مترجم ہیں۔ وہ اردو ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خاص طور پر آن لائن اردو دنیا میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اعجاز عبید نے کئی ادبی اور علمی موضوعات پر کتابیں اور مضامین لکھے ہیں۔
وہ اردو کے اہم آن لائن ادبی پلیٹ فارمز میں سے ایک ’اردو محفل‘ کے بانی اور منتظم بھی ہیں، جو اردو زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک ممتاز فورم ہے۔ اس کے علاوہ، وہ مختلف کتابوں اور رسائل کے تراجم اور تدوین میں بھی ملوث رہے ہیں۔
اعجاز عبید کی خدمات اردو ادب کی ترویج کے لیے قابل قدر سمجھی جاتی ہیں۔‘‘
یہاں اس نے غلطی سے مجھے ’اردو محفل‘ کا بانی اور منتظم بھی قرار دیا حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ اس کے بانی نبیل نقوی اور کچھ دوسرے احباب ہیں۔
سوال:
اعجاز عبید کی برقی کتابوں کے بارے میں بتائیے:
ChatGPT:
’’اعجاز عبید نے اردو زبان میں برقی کتابوں (ای بکس) کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ’ریختہ‘، ’اردو ویب‘ اور ’کتاب گھر‘ جیسے پلیٹ فارمز پر متعدد اردو کتابوں کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں پیش کیا ہے، تاکہ دنیا بھر کے لوگ آسانی سے اردو ادب تک رسائی کر سکیں۔
اعجاز عبید نے خاص طور پر ان ادبی تخلیقات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کیا ہے جو کاغذی شکل میں دستیاب نہیں تھیں یا پھر ان کی دستیابی محدود تھی۔ ان کی کوششوں سے کلاسیکی اور جدید اردو ادب کے بیشمار نمونے آن لائن موجود ہیں۔
اعجاز عبید نے خود بھی کئی برقی کتابیں مرتب اور شائع کی ہیں۔ ان کی ویب سائٹ ’کتاب گھر‘ پر اردو ادب کی مختلف اصناف پر مبنی ہزاروں کتابیں موجود ہیں، جو قارئین کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ ان کی یہ کاوش اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کی عالمی سطح پر رسائی کے لیے بے حد اہم سمجھی جاتی ہے۔
اگر آپ مزید معلومات یا برقی کتابوں کی فہرست چاہتے ہیں، تو آپ ان کے آن لائن پلیٹ فارمز یا ویب سائٹس پر جا سکتے ہیں۔‘‘
یہاں بھی اس سے یہ غلطی ہوئی کی مجھے مفت کتاب اور بزم اردو پلیٹ فارم کی بجائے معروف پلیٹ فارم ریختہ، کتاب گھر اور اردو ویب سے متعلق بتایا بلکہ کتاب گھر کو میری ہی ملکیت بتایا۔ البتہ یہاں یہ درست تھا کہ مجھے ہندوستانی (بلکہ ’بھارتی‘، یعنی پاکستانیوں کی زبان میں ہندوستانی، اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اردو اس کے لئے محض پاکستانی زبان ہے!، کہ ہندوستان میں ’بھارت‘ لفظ کا استعمال صرف بی جے پی کے ہندتوا وادی لوگ ہی کرتے ہیں، اشرافیہ نہیں) درست پہچانا!۔
اب کچھ احباب کے تجربات بھی شئیر کر دوں:
اسامہ سرسری نے اپنے مضمون میں بھی کئی تجربات کا ذکر کیا ہے، ادب کے سلسلے میں ان کے تجربات جو اس مضمون میں شامل نہیں کئے گئے، وہ یہ ہیں۔
آج میں نے اے آئی سے نعت لکھوا کر اس کے قوافی اور وزن کو درست کرنے کی طرف رہنمائی کی تو نعت کی آخری صورت کچھ اس طرح سامنے آئی ہے:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ہے دل میں بسا عشقِ طیبہ کی باتیں
ہے یادوں میں بستہ مدینہ کے رستے
ہے دل پر لکھا حرفِ توبہ کی باتیں
نبی کی زباں پر دعا کی حکایت
درودوں کی محفل، عقبیٰ کی باتیں
ہے طیبہ کی عظمت، شفاعت کی ضامن
ہے روشن حیات اور عقبیٰ کی باتیں
صحابہ کی جرأت، حسینؓ اور حسنؓ کی
ہے عشقِ محمد، صحابہ کی باتیں
محمد کی سیرت، ہے دنیا کے حق میں
ہدایت کی نعمت، ہے طوبیٰ کی باتیں
سراپا دعا ہے، ہر اک دل ہے شاداں
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
اس دلچسپ چیٹنگ کا لنک پہلے کمنٹ میں دیکھیے۔
لنک کا متن:
اس مصرع پر گرہ لگائیں اور پھر اس شعر پر پوری نعت کہہ دیں:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ChatGPT
ضرور، پہلے اس مصرع پر گرہ لگاتے ہیں:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
درودوں کی گونج اور صلوۃ کی باتیں
اب اس شعر پر ایک نعت مکمل کرتے ہیں:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
درودوں کی گونج اور صلوۃ کی باتیں
حیاتِ محمد کی روشن صفاتیں
چراغِ نبوت کی تاباں روایاتیں
خدائی کا پیغام حق کی صدائیں
شریعت کے انوار اور ہدایت کی باتیں
وہ رحمت کا پیغام، عالم کے لیے
خلوص و محبت کی روشن حکایتیں
زمانہ کرے نعت، فرشتے کریں حمد
محمد کی عظمت کی، شان و شوکت کی باتیں
حسینؓ و حسنؓ کی، علیؓ کی رفاقت
نبی کی محبت، صحابہ کی باتیں
سراپا دعا ہے، ہر اک دل ہے شاداں
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
آپ کے اشعار میں قافیے درست نہیں، طیبہ کے قافیے یہ ہیں:
تَوبَہ، شَنبَہ، کَعْبَہ، صَحابَہ، آبا، زیبا، صَہْبا، طُوبیٰ، عُقْبیٰ
ChatGPT
شکریہ اصلاح کے لئے، اب میں نئے قافیوں کے ساتھ نعت مکمل کرتا ہوں:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ہوئی دل کی دنیا منور انہی سے
چراغاں ہے دل میں محبت کا کب سے
ہے یادوں میں بستہ مدینہ کے رستے
نبی کی زباں پر دعا کی حکایت
درودوں کی محفل، عقبیٰ کی باتیں
مقامِ محمد، شفاعت کی ضامن
ہے طیبہ کی عظمت، سرور کی باتیں
نبی کے صحابہ کی جرأت ہے زیبا
حسینؓ اور حسنؓ کی، طیبہ کی باتیں
محمد کی سیرت، ہے دنیا کے حق میں
ہدایت کی نعمت، طوبیٰ کی باتیں
سراپا دعا ہے، ہر اک دل ہے شاداں
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
پہلے شعر کا دوسرا مصرع قافیے سے خالی رہ گیا ہے۔
ChatGPT
درست فرمایا، میں نے غلطی کی۔ اب اس مصرع کو درست کر لیتا ہوں:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ہے دل میں بسا عشقِ طیبہ کی باتیں
اب مکمل نعت:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ہے دل میں بسا عشقِ طیبہ کی باتیں
چراغاں ہے دل میں محبت کا کب سے
ہے یادوں میں بستہ مدینہ کے رستے
نبی کی زباں پر دعا کی حکایت
درودوں کی محفل، عقبیٰ کی باتیں
مقامِ محمد، شفاعت کی ضامن
ہے طیبہ کی عظمت، سرور کی باتیں
نبی کے صحابہ کی جرأت ہے زیبا
حسینؓ اور حسنؓ کی، طیبہ کی باتیں
محمد کی سیرت، ہے دنیا کے حق میں
ہدایت کی نعمت، طوبیٰ کی باتیں
سراپا دعا ہے، ہر اک دل ہے شاداں
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ان اشعار کا وزن فعولن فعولن فعولن فعولن ہے، مگر مصرع نمبر 2، 6، 8، 10، 12 میں یہ وزن درست نہیں ہے۔
ChatGPT
آپ کا کہنا بالکل درست ہے، میں دوبارہ کوشش کرتا ہوں تاکہ وزن بھی صحیح رہے:
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
ہے دل میں بسا عشقِ طیبہ کی باتیں
ہے یادوں میں بستہ مدینہ کے رستے
ہے دل پر لکھا حرفِ توبہ کی باتیں
نبی کی زباں پر دعا کی حکایت
درودوں کی محفل، عقبیٰ کی باتیں
ہے طیبہ کی عظمت، شفاعت کی ضامن
ہے روشن حیات اور عقبیٰ کی باتیں
صحابہ کی جرأت، حسینؓ اور حسنؓ کی
ہے عشقِ محمد، صحابہ کی باتیں
محمد کی سیرت، ہے دنیا کے حق میں
ہدایت کی نعمت، ہے طوبیٰ کی باتیں
سراپا دعا ہے، ہر اک دل ہے شاداں
زباں پر ہے ہر آن طیبہ کی باتیں
٭٭
محترم ادریس آزاد
نعت کے تجربات
چیٹ جی پی ٹی کی لکھی ہوئی پہلی نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و الہ و سلم
………….
یہ عشقِ پاک مصطفیٰؐ، دلوں میں جب اتر گیا
بشر بشر سنور گیا، جگر جگر نکھر گیا
خدا کے بعد مصطفیٰؐ، عظیم نام محترم
خدا کے بعد مصطفیٰؐ، کا ذکر معتبر گیا
جہاں بھی آپؐ نے کیا، خدا کا ذکر بے مثال
وہیں پہ ظلمتوں کا، شامِ غم بکھر بکھر گیا
وہ ذاتِ پاکِ مصطفیٰؐ، ہے رشک کل جہاں کا
مگر نظر نظر کو چھو لیا، جگر جگر سنور گیا
ہزار شکر ہے خدا، کے ہم نبیؐ کے امتی
جہاں جہاں بھی آپؐ ہیں، اُدھر اُدھر سفر گیا
نہیں ہے کوئی بھی بشر کہ آپ سا ہو با ہنر
مگر جہاں بھی آپؐ ہوں، نگر نگر نِکھر گیا
شرر شرر جو ظلم تھا، کدھر گیا، کدھر گیا؟
جمال حق کے نُور کا ، اِدھر اُدھر بکھر گیا
وہ ذاتِ پاک ہے جگر، جمالِ مصطفیٰؐ جہاں
جہاں میں آپ آ گئے جہان بھی سنور گیا
وہاں وہاں نظر پڑی، جہاں پہ نورِ مصطفیٰؐ
نکھر گیا وہیں شجر، جگر جگر نکھر گیا
کرم کا فیض جاری تھا، قدم قدم پہ آپؐ کے
حسین نُور چھا گیا، سفر سفر نکھر گیا
جہاں کہیں بھی آپؐ نے، بسایا شہرِ عشق کا
وہیں وہیں نگر نگر، بشر بشر نکھر گیا
جہاں کہیں بھی آپؐ نے، کیا ہے ذکرِ رب کا
وہاں پہ شرک کا شرر بھی مر گیا
جہاں بھی آپؐ کا کرم، وہاں پہ روشنی بکھر
جہاں جہاں گزر گئے، اُدھر اُدھر سحر گیا
بحر میں درست غزل کے تجربات
پہلے تجربے میں یہ غزل سامنے آئی:
غموں کی دنیا میں مسکرانا، خوشی کے لمحوں میں اشک بہنا
تیرے فسانوں کو دل میں رکھنا، ترے خیالوں میں رات کاٹنا
محبتوں کا یہ سلسلہ ہے، یہ درد دل میں بسا ہوا ہے
نگاہیں مل کر یہ کہہ رہی ہیں، کسی کی باتوں میں ہم نہ آنا
زمانے بھر کی یہ گردشیں ہیں، یہ دل کی حالت بدل رہی ہیں
ہمارے دل کا یہ حال دیکھو، کسی کی دنیا میں ہم نہ جانا
ہوا کے جھونکے یہ گنگنا کر، محبتوں کا پیام دے کر
یہ کہہ رہے ہیں کہ ساتھ چلنا، کسی کی باتوں میں ہم نہ آنا
کتاب پڑھ کر خیال آیا، کہ جیسے تم نے کچھ کہا تھا
شراب پی کر یہ یاد آیا، کہ تیری باتوں میں ہم نہ آئیں
بعد میں مزید تجربات کئے گئے، ایک اور تجربہ:
طرح مصرع:
بہت چراغ جلاؤ گے روشنی کے لیے
قافیہ:
روشنی، زندگی، تازگی، بے کلی، شاعری، دلبری
ردیف
کے لیے
اس طرحی مصرعے پر انحراف ادبی فورم کے لئے فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لیے غزل کہو۔
ChatGPT
غبارِ دل کو ہٹاؤ گے زندگی کے لیے
چراغِ عشق جلاؤ گے روشنی کے لیے
گزر رہے ہیں یہ لمحے بھی بے کلی کے ساتھ
تڑپ رہی ہے مری روح زندگی کے لیے
کوئی کہے کہ یہ اشعار ہیں محبت کے
میں کہہ رہا ہوں انہیں صرف شاعری کے لیے
نظر جھکی ہے تو کچھ راز دل کے کھلتے ہیں
چمن میں پھول کھلاؤ تو دلبری کے لیے
یہ عشق کھیل نہیں ہے، یہ راہ مشکل ہے
یہی تمہاری ضرورت ہے زندگی کے لیے
نہ چھوڑ پیچھا غموں کا، یہ راز ہیں روشن
ہر ایک درد ضروری ہے تازگی کے لیے
ہزار شکوے کریں، لاکھ بے کلی ہو مگر
تمہاری یاد ہی کافی ہے دلبری کے لیے
خفا نہ ہو کہ یہ اشعار بے اثر ہیں ذرا
میں دل کا خون بہاتا ہوں شاعری کے لیے
ایک اور کامیاب تجربہ:
نہیں نہیں میں اکیلا تو دل گرفتہ نہ تھا
شجر بھی بیٹھا تھا مجھ سے کمر لگائے ہوئے
یہ جو اوپر میں نے لکھا ہے یہ میرا اپنا شعر ہے۔ اس شعر کی بحر یہ ہے،
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن
قافیہ یہ ہے،
کمر، شجر، جگر، نظر، وغیرہ
ردیف ہے،
لگائے ہوئے۔
کیا تم میرے اس شعر کو لے کر ایک غزل لکھ سکتے ہو؟ یعنی اس شعر کے ساتھ مزید شعر لگا کر غزل مکمل کر سکتے ہو؟
ChatGPT
بالکل، آپ کے دیے گئے شعر کو لے کر میں ایک مکمل غزل پیش کرتا ہوں:
نہیں نہیں میں اکیلا تو دل گرفتہ نہ تھا
شجر بھی بیٹھا تھا مجھ سے کمر لگائے ہوئے
یہ اشک آنکھوں سے بہہ کر بھی رہ گئے بے نام
ترا خیال تھا دل میں اثر لگائے ہوئے
گزر رہے تھے وہ لمحے بھی کتنا آہستہ
کہ جیسے وقت تھا خود سے جگر لگائے ہوئے
تری جدائی میں دل کا یہ حال ہو گا کبھی
نہ سوچتا تھا میں غم کا ہنر لگائے ہوئے
ہوا کی سرسراہٹ میں تھی تیری خوشبو بھی
یہ شام آئی تھی مجھ کو خبر لگائے ہوئے
غمِ فراق میں تنہائی ساتھ لے آئی
کہ جیسے یاد تھی تیری کمر لگائے ہوئے
(محمد عمر کا ادریس آزاد کے تجربات پر اظہار خیال:
محترم ادریس آزاد صاحب شاعری کو لے کر چیٹ جی پی ٹی پر نت نئے تجربات کر رہے ہیں اور حیران کن طور پر اکثر شاعری با وزن بھی ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے اور لوگوں نے بھی یہ تجربات کیے لیکن ان کے نتائج ویسے اچھے نہیں آ رہے۔ ادھر ایک معتبر شاعر نے کمنٹ کیا تھا کہ ادریس صاحب چیٹ جی پی ٹی کی دی ہوئی غزل کی نوک پلک سنوارتے ہیں، چیٹ جی پی ٹی اس قابل نہیں کہ وہ اتنی اچھی غزلیں لکھ سکے۔ دراصل بات یہ ہے کہ ادریس آزاد صاحب چیٹ جی پی ٹی کے ایڈوانس ورژن چیٹ جی پی ٹی 4 یا چیٹ جی پی ٹی پلس کا استعمال کر رہے ہیں جو AI CHAT GPT کا paid ورژن ہے اور جس کی ماہانہ سبسکرپشن چارجز 20 امریکی ڈالرز ہے۔ چیٹ جی پی ٹی پلس نتائج اور ایکوریسی کے اعتبار سے نارمل GPT 3.5 سے ہزاروں گنا بہتر ہے جس میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہے۔ اس کی پرفارمینس کہیں بہتر ہے۔
لیکن بہر حال جیسا ادریس آزاد صاحب کہہ رہے ہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ AI سافٹ ویئرز اگلے کئی سال میں بہت حد تک شعراء کو ارریلیوینٹ کر دے گی۔ اور جو لوگ اب پیسے دیکر غزلیں لکھواتے ہیں ان کے لیے جی پی ٹی کی پیڈ سبسکرپشن کونسی بڑی بات ہے۔)
ادریس آزاد کا ہی نثری نظم کا تجربہ:
پیاری چیٹ جی پی ٹی! اردو میں ایک ایسی نثری نظم لکھ دو جس میں کتاب، بخار، آلو، چمچ، مچھر، رات، کنویں، آسمان اور اونٹ کا ذکر ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظم: روتی ہوئی رات کا سپنا
رات کی تاریکی میں، کتاب کی جلد پر چمچ کی چمک تھی
بخار کی تپش میں آلو کے ذائقے کا خیال آیا
اونٹ کی گردن کنویں کے پانی کی طرح لمبی
مچھر کی بھنبھناہٹ آسمان کی خاموشی میں گونج رہی تھی
بخار میں لرزتی رات، چمچ سے مچھر کو مارنے کی کوشش
آلو کا ذائقہ زبان پر چھایا ہوا
کنویں کی گہرائی میں اونٹ کا عکس دکھائی دیا
کتاب کی سطروں میں چھپے آسمان کی وسعت
بخار کی حالت میں، آلو کا ذائقہ مزیدار لگنے لگا
اونٹ کے قدم رات کی خاموشی میں گونجتے
کتاب کی کہانیاں چمچ کی نوک پر رقص کرتی
بخار سے جلتے جسم میں، مچھر کی بھنبھناہٹ سے بیزار
کنویں کے کنارے بیٹھا، آسمان کو تک رہا تھا
کتاب کے صفحات میں آلو کی تصویر
بخار کی شدت میں، چمچ کا وزن
مچھر کی پرواز، رات کی تنہائی میں
اونٹ کی آہٹ، کنویں کی گہرائی
اور آسمان کی نیلاہٹ
مچھر کی بھنبھناہٹ سے پریشان
بخار میں جلتے جسم کے ساتھ
کتاب کے صفحات پلٹتے ہوئے
چمچ اور آلو کی کہانی
کنویں کے کنارے بیٹھا
آسمان میں اونٹ کا عکس دیکھ رہا تھا
شاعرہ چیٹ جی پی ٹی۔
پیاری چیٹ جی پی ٹی۔ مجھے اردو میں ایک پیاری سی نثری نظم لکھ کر دو، جس میں بادلوں کا ذکر ہو۔
نثری نظم:
جب آسمان پر بادل چھا جاتے ہیں
وہ سفید، نرم و ملائم بادل جو کبھی کبھی گہرے سیاہ بھی ہو جاتے ہیں
یوں لگتا ہے جیسے آسمان نے چادر اوڑھ لی ہو
ان بادلوں میں مجھے شکلیں نظر آتی ہیں
جیسے کوئی خواب ہو، جو آسمان پر بکھر گیا ہو۔
کبھی مجھے ان بادلوں میں پرانے قصے کہانیاں دکھائی دیتے ہیں
ایک بادل شیر کی شکل اختیار کر لیتا ہے
تو دوسرا ایک چھوٹے بچے کی
کچھ بادلوں میں مجھے اپنے پیارے چہرے نظر آتے ہیں
جو دور آسمان میں کہیں گم ہو گئے ہیں
کبھی یہ بادل ایک محل کی مانند دکھائی دیتے ہیں
تو کبھی ایک دیو ہیکل پرندے کی شکل میں۔
جب میں بادلوں کو غور سے دیکھتا ہوں
تو یوں لگتا ہے جیسے وہ مجھ سے باتیں کر رہے ہوں
اپنی کہانیاں سنا رہے ہوں
ان بادلوں میں مجھے کبھی کبھی وہ خواب نظر آتے ہیں
جو میں نے بچپن میں دیکھے تھے
وہ قصے جو میں نے اپنے بڑوں سے سنے تھے۔
یہ بادل مجھے یاد دلاتے ہیں کہ ہر چیز میں خوبصورتی چھپی ہوتی ہے
بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے
یہ بادل مجھے سکھاتے ہیں کہ خواب دیکھنے اور ان میں کھو جانے میں کوئی برائی نہیں
جب بادل چھٹ جاتے ہیں
تو دل میں ایک عجیب سی اداسی چھا جاتی ہے
مگر میں جانتا ہوں کہ یہ بادل پھر آئیں گے
اپنی نئی کہانیاں لے کر
اپنے نئے خواب لے کر
شاعرہ چیٹ جی پی ٹی
ظفر سید:
حضرت چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا کہ پاکستان کی ٹاپ ٹین کتابیں کون سی ہیں۔ جواب میں موصوف فرماتے ہیں:
شاہنامہ فردوسی ابو القاسم فردوسی
شاہنامہ فردوسی فارسی ادب کا ایک عظیم شاہکار ہے جس میں ایران کی تاریخ اور اساطیری کہانیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ: فارسی میں لکھی گئی ہے، مگر اس کا اردو ترجمہ بھی مقبول ہے اور یہ کتاب پاکستانی قارئین میں بھی مقبولیت رکھتی ہے۔
اقبال کا فلسفہ خودی: علامہ محمد اقبال
یہ کتاب علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر مبنی ہے۔ اس میں اقبال نے خودی کے تصور کو بیان کیا ہے اور مسلمانوں کو اپنی پہچان اور وقار پر زور دیا ہے۔ یہ کتاب ہر پاکستانی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
جادو کی ہنڈیا: اشفاق احمد
اشفاق احمد کا یہ افسانوی مجموعہ پاکستانی ادب میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اس میں انہوں نے روزمرہ زندگی کی کہانیوں کو بڑے دلکش انداز میں پیش کیا ہے۔
بانو: راجندر سنگھ بیدی
یہ کتاب بانو کی کہانی پر مبنی ہے، جو کہ تقسیم ہند کے دوران پیش آنے والے حالات اور واقعات پر روشنی ڈالتی ہے۔ راجندر سنگھ بیدی نے اس ناول میں انسانی جذبات کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔
زاویہ: اشفاق احمد
اشفاق احمد کا زاویہ ایک منفرد کتاب ہے جس میں ان کے مختلف لیکچرز اور ٹی وی پروگرامز کے اقتباسات شامل ہیں۔ یہ کتاب روحانی اور اخلاقی موضوعات پر مبنی ہے۔
امر بیل: عمیرہ احمد
عمیرہ احمد کا یہ ناول پاکستانی نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس میں انہوں نے محبت، سیاست اور معاشرتی مسائل کو بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔
اے غزال شب: مشتاق احمد یوسفی
یہ کتاب مشتاق احمد یوسفی کے مزاحیہ مضامین پر مبنی ہے۔ یوسفی صاحب کے انداز بیاں نے اس کتاب کو ادب میں ایک منفرد مقام دیا ہے۔
دیوان غالب: مرزا غالب
مرزا غالب کا دیوان اردو شاعری کا ایک لازوال شاہکار ہے۔ غالب کی شاعری میں عشق، فلسفہ اور زندگی کی گہری باتیں ملتی ہیں۔
داستان ایمان فروشوں کی: عنایت اللہ التمش
یہ کتاب تاریخی ناولوں پر مبنی ہے اور پاکستان کی تحریک آزادی کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ عنایت اللہ التمش نے اس میں تاریخ کو بڑے دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔
راکھ: مستنصر حسین تارڑ
مستنصر حسین تارڑ کا یہ ناول ایک محبت کی کہانی پر مبنی ہے جو کہ کشمیر کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ تارڑ صاحب کی نثر اور منظر کشی اس ناول کو خاص بناتی ہے۔
یہ کتابیں نہ صرف علمی اور ادبی لحاظ سے اہم ہیں بلکہ پاکستانی ثقافت اور تاریخ کو بھی بڑی خوبصورتی سے پیش کرتی ہیں۔
٭ادریس بابر اعوان
تازہ غزل مع انگریزی ترجمہ جو ہمارے ایک دوست پروفیسر مظہر عباس بھٹی صاحب نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے کیا۔ حیران کن نہایت قلیل گنجائش کے ساتھ
سب کا احساس چل رہا ہے یہاں
یعنی کچھ خاص چل رہا ہے یہاں
آپ نے جیت طے بھی کر لی ہے
ابھی تو ٹاس چل رہا ہے یہاں
کچھ نہ کچھ ٹھیک ہونے والا ہے
جتنا بکواس چل رہا ہے یہاں
شہر میں اِس قدر ہے سناٹا
کوئی اجلاس چل رہا ہے یہاں!
ابھی ہونٹوں کے رنگ پھینکے ہیں
ابھی ارداس چل رہا ہے یہاں
بے حسی یہ بتا رہی ہے مجھے
وقت حساس چل رہا ہے یہاں
الیاس بابر اعوان
۱۸ مئی ۲۰۲۴
Here, everyone feels a certain sway, Meaning, something special’s in the play.
You’ve clinched the victory, it’s true, But here, the toss is still underway.
Something’s bound to set itself right, As much nonsense as there is in sight.
The city resonates in such a way, As if a gathering’s in full array!
The hues upon the lips just thrown, Yet melancholy’s path still known.
Numbness tells me as I stand, Time’s in a sensitive hand.
Elias Babar Awan
18th May 2024
یہ ساری ’تخلیقات‘ فیس بک سے ماخوذ ہیں
٭٭٭