شخصیت — شاد عارفی ۔۔۔ ڈاکٹر مظفر حنفی
’’ میں انتہا پسند واقع ہوا ہوں ‘‘۔
اپنی نظموں کے مجموعہ ’’ اندھیر نگری‘‘ میں شاد عارفی کا مندرجہ بالا اعتراف اُن کی شخصیت کے تجزیے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کلام کے آئینہ خانے میں تو شادؔ کے ہاں ذات کو کائنات میں پھیلا دینے والی روش اختیار کی گئی ہے اور شاعری میں وہ آپ بیتی کوایسے انداز میں کہہ گزرنے کا سلیقہ رکھتے ہیں کہ وہ جگ بیتی نظر آنے لگے۔