نظم کے نئے معمار: آفتاب اقبال شمیم

محرک: زیف سید (ظفر سید)   فیس بک کے حاشیہ ادبی گروہ کے آن لائن مباحثے کا سکرپٹ   مطالعہ نظم:   ایک نظم زید کے نام۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم   جن کے ہم راہ چلتا ہوں چلتا رہا ہوں، انھی کا وفا دار ہوں دال روٹی کی گردان میں عمر کو جو بسر کرتے Read more about نظم کے نئے معمار: آفتاب اقبال شمیم[…]

آفتاب اقبال شمیم کی نظم نگاری ۔۔۔ ارشد سعید

اُردو ادب میں ہمہ جہت تخلیق کار انگلیوں پر ہی نہیں بلکہ پوروں پر گنتی کیے جا سکتے ہیں۔ خاص کر وہ شاعرِ اور ادیب جو علمیت کی گہرائی چھاپ اور جدیدیت کا رنگ رکھتے ہیں جن کی شاعرِی سے بصارت اور بصیرت کی علمی کرنیں پھُوٹتی ہیں۔ جن کو پڑھ کر نوجوان شاعرِوں میں Read more about آفتاب اقبال شمیم کی نظم نگاری ۔۔۔ ارشد سعید[…]

نا دریافتہ کی دریافت، حمید شاہد کے گھر ۔۔۔ نصیر احمد ناصر

(یہ کالم آفتاب اقبال شمیم کی کلیات کی تقریب اجرا پر 2016ء میں لکھا گیا تھا۔ آج ان کی رحلت پر ان کی یاد میں دوبارہ پیش ہے)   افسانہ نگار اور نقاد محمد حمید شاہد کا فون آیا تو میں سمجھ گیا کہ کوئی ہنگامہ ہائے تقریب ہو گا۔ حمید شاہد خلاق ادیب ہیں Read more about نا دریافتہ کی دریافت، حمید شاہد کے گھر ۔۔۔ نصیر احمد ناصر[…]

زین کہانیاں ۔۔۔ سلام بن رزاق

تالیف و ترجمہ: سلام بن رزاق پیشکش و ٹائپنگ: احمد نعیم   آواز   ایک زین سادھو کا انتقال ہو گیا۔ اُس کے آشرم کے پاس ایک اندھا بوڑھا رہتا تھا۔ اُس نے مرنے والے کے تعزیتی جلسے میں کہا ’’میں پیدائشی اندھا ہوں اس لیے لوگوں کو جذبات کو اُن کے چہرے سے نہیں Read more about زین کہانیاں ۔۔۔ سلام بن رزاق[…]

غزل ۔۔۔ راجہ مہدی علی خان

تمہاری اُلفت میں ہارمونیم پہ میرؔ کی غزلیں گا رہا ہوں بَہتّر اِن میں چھُپے ہیں نشتر جو سب کے سب آزما رہا ہوں   بہت دنوں سے تمہارے جلوے ‘خدیجہ مستور’ ہو گئے ہیں ہے شکرِ باری کہ سامنے اپنے آج پھر تم کو پا رہا ہوں   لحاف ‘عصمت’ کا اوڑھ کر تم Read more about غزل ۔۔۔ راجہ مہدی علی خان[…]

تاریک گوشے ۔۔۔ ڈاکٹر محمد حسن

وہ مر چکا تھا، اس کی ہڈیاں بھی اب تہہ خاک گل سڑ کر برابر ہو چکی تھیں ، ریحانہ بھی اب اسے بھول چکی تھی حالانکہ وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھی۔ برسات کی تنہا تاریک اور پر شور راتوں میں جب کبھی اس نے اپنے دل کی ہوک کا Read more about تاریک گوشے ۔۔۔ ڈاکٹر محمد حسن[…]

نعت ۔۔۔ وحید احمد

نعت کہنے کی جسارت کی ہے۔ قلم کانپتا ہے۔ نعت کی مہک سورہ آل عمران کی آیت 61 یعنی آیت مباہلہ سے کشید کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ نعت آزاد نظم میں ہے۔   ’’تم اپنے مرد لے آؤ ہم اپنے مرد لاتے ہیں تم اپنی عورتیں لاؤ ہم اپنی عورتیں لاتے ہیں اور Read more about نعت ۔۔۔ وحید احمد[…]

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

آپ کے اپنے جریدے ’سَمت‘ کا چونسٹھواں شمارہ پیش خدمت ہے جو اس بار کچھ تاخیر سے شائع ہو رہا ہے، جس کی معذرت۔ اس کا ذکر بعد میں۔ مصنوعی ذہانت دنیا کے پر میدان میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ ادب اور بطور خاص اردو ادب کے میدان میں اس کی فتوحات کس حد Read more about مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔[…]