پکڑے جاتے ہیں ہم اس کے لکھے پر ناحق ۔۔۔ احمد صفی

مرزا نوشہ کے زمانے میں یہ کمبخت موبائیل فون ایجاد ہو گیا ہوتا تو یقیناً وہ اپنا مشہور مصرع ایسے ہی بدل دیتے جیسے ہم نے بدلا اور شاید اس ناحق پکڑے جانے پر ایسا نالہ ان کے لب پر آتا کہ دوسرا مصرع شعر ہی کو دیوان سے خارج کروا دیتا۔۔۔ اب بھلا بتائیے Read more about پکڑے جاتے ہیں ہم اس کے لکھے پر ناحق ۔۔۔ احمد صفی[…]

رومن اردو کیا ہے؟ ۔۔۔ سہیل احمد صدیقی

ممکن ہے کہ یہ عنوان جدید دور میں خصوصاً نوجوان قارئین کو عجیب لگے کہ بھئی سب کو پتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم میں اکثریت اس بنیادی نکتے سے آگاہ نہیں کہ دنیا بھر میں لسانی مسائل ایک زبان سے دوسری زبان تک مختلف ہو سکتے ہیں، مگر Read more about رومن اردو کیا ہے؟ ۔۔۔ سہیل احمد صدیقی[…]

خواب اور حقیقت کے تصادم کا استعارہ: کہانی انکل ۔۔۔ ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلیخواب اور حقیقت کے تصادم کا استعارہ: کہانی انکل ۔۔۔ ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی

مرسلہ غضنفر   (ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی نے اپنی حیات میں مضمون بھیجا تھا پڑھنے کے لیے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی رسالے میں ان کی موجودگی میں شائع ہوا یا نہیں۔ ایک دن میری ایک فائل میں یہ مضمون اچانک نظر آ گیا۔ پڑھا تو مجھے اچھا لگا۔ اچھی چیز یا اچھی خبر Read more about خواب اور حقیقت کے تصادم کا استعارہ: کہانی انکل ۔۔۔ ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلیخواب اور حقیقت کے تصادم کا استعارہ: کہانی انکل ۔۔۔ ڈاکٹر محمد فرقان سنبھلی[…]

رشید افروز ’نصاب‘ کے آئینے میں ۔۔۔ محمد اسد اللہ

شاعری انسانی احساسات و جذبات کی فنکارانہ صورت گری کا ایک اہم، انوکھا اور موثر ذریعہ ہے۔ ہمارے احساسات پر وارد ہونے والے خوشگوار یا ناگوار لمحوں کو شاعری خوبصورت الفاظ کی شکل عطا کرتی ہے اس طرح کہ ہماری ذات کا لمس بھی اس میں شامل ہوتا ہے۔ غیر معمولی انداز میں بدلتی ہوئی Read more about رشید افروز ’نصاب‘ کے آئینے میں ۔۔۔ محمد اسد اللہ[…]

مرزا خلیل احمد بیگ کا اسلوبیاتی نظریۂ تنقید (’’اسلوبیاتی تنقید: نظری بنیادیں اور تجزیے‘‘ کے حوالے سے) ۔۔۔ ڈاکٹر عامر سہیل

مرزا خلیل احمد بیگ کا شمار اردو زبان و ادب کے ان معدودے چند اسلوبیاتی نقادوں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی مسلسل کاوشوں کی بدولت اسلوب (ادبی حوالے سے) اور اسلوبیات (لسانی صفات کے اعتبار سے) کے مابین واضح حد فاصل قائم کرتے ہوئے ’اسلوبیاتی دبستان تنقید‘ کے خد و خال متعین کیے۔ مرزا Read more about مرزا خلیل احمد بیگ کا اسلوبیاتی نظریۂ تنقید (’’اسلوبیاتی تنقید: نظری بنیادیں اور تجزیے‘‘ کے حوالے سے) ۔۔۔ ڈاکٹر عامر سہیل[…]

ٹانگ کی بوٹی ۔۔۔ شکیل خورشید

’’یہ مرغی صبح تک بچنے والی نہیں، مولوی صاحب سے چھری پھروا لو‘‘ پڑوس والے قاضی صاحب نے بیمار مرغی کی حالت دیکھتے ہوئے کہا تو کُکو کو بیک وقت مرغی کی ممکنہ فوتگی پر افسوس اور گھر میں مرغی کا سالن پکنے کی امید پر ایک گونہ خوشی بھی محسوس ہوئی۔ لاہور کے مضافاتی Read more about ٹانگ کی بوٹی ۔۔۔ شکیل خورشید[…]

ایک خط ۔۔۔ گل اسلام

سمانہ گاؤں ریاست پٹیالہ انڈیا سے آج سے کئی سال پہلے ایک خاتون جس کا نام اوشا تھا اس نے پوسٹ آفس خوشاب کے پتے پر ایک خط بھیجا تھا۔ معلوم نہیں وہ خط اب کہاں ہو گا ؟ مجھے ایک دوست کی وساطت سے اس خط کا مضمون معلوم ہوا تو اپنے الفاظ میں Read more about ایک خط ۔۔۔ گل اسلام[…]

صبح نو ۔۔۔ وسیم عقیل شاہ

آفس سے بری ہو کر، گردن جھکائے یہاں وہاں دن گزار لینے کے بعد وہ گھر پہنچا، پھر جب سورج نے آنکھیں موند لیں اور آسمان تاروں کی چادر اوڑھ کر گہری نیند سو گیا، تو وہ اپنے ہالے کی روشنی میں تنہا جاگتا رہا صبح کو اس سوال سے اس کی آنکھ کھلی کہ، Read more about صبح نو ۔۔۔ وسیم عقیل شاہ[…]

غزلیں ۔۔۔ دیوی ناگرانی

ان بْجھی پیاس، روح کی ہے غزل خشک ہونٹوں کی تشنگی ہے غزل   نرم احساس مجھ کو دیتی ہے دھوپ میں چاندنی لگی ہے غزل   اک عبادت سے کم نہِیں ہرگز بندگی سی مجھے لگی ہے غزل   بولتا ہے ہر ایک لفظ اس کا گفتگو یوں بھی کر رہی ہے غزل   Read more about غزلیں ۔۔۔ دیوی ناگرانی[…]

غزلیں ۔۔۔ خورشید بھارتی

گماں بجا ہے مگر اعتبار مت کرنا چمکتی ریت کو پانی شمار مت کرنا   کوئی جو اچھا ملے مجھ سے اس کے ہو جانا تجھے قسم ہے دکھاوے کا پیار مت کرنا   تمام جھیل کے پانی کو پی گیا سورج پرندے پیاسے ہیں ان کا شکار مت کرنا   میں روشنی کی بلندی Read more about غزلیں ۔۔۔ خورشید بھارتی[…]