بے چارہ بے کار ۔۔۔ سلطان جمیل نسیم

فہیم اس طرح بھیڑ میں گھر گیا تھا کہ ایک قدم آگے بڑھانا دو بھر ہو رہا تھا۔ بڑی مشکل سے دو قدم آگے بڑھتا تو چار قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا تھا۔ ’’میں کس مصیبت میں آن پھنسا۔۔۔؟‘‘ اس ہجوم کے نرغے سے نکلنے کے لئے راہ ملنا تو درکنار اُس کو سوچنے تک Read more about بے چارہ بے کار ۔۔۔ سلطان جمیل نسیم[…]

نظمیں۔۔۔۔ ارمان نجمی

  فالج ———————–   نیند گہری نیند خاموشی مسلسل، دست و پا حرکت سے عاری چلتے پھرتے ژدمی کا بوجھ ہے بستر پہ بھاری بے بسی کے اک بھنور میں تہ نشیں ہے ذات ساری بے حسی کی دھند میں شام و سحر کی بے کناری مرکز اعصاب پر ہے چوٹ گہری بے نشاں ہر Read more about نظمیں۔۔۔۔ ارمان نجمی[…]

کچھ اپنے بارے میں۔۔۔ ارمان نجمی

اپنے بارے میں کچھ بھی لکھنا میرے لئے ایک مشکل کام ہے۔ میں ادب کا ایک طالب علم ہوں، پڑھتا رہتا ہوں سیکھتا رہتا ہوں، بھولتا رہتا ہوں اور یاد بلکہ مکرر یاد کرتا رہتا ہوں۔ لفظوں کی کائنات سے بساط بھر رشتہ جوڑنے کی کوشش میں کیا پایا اور کیا کیا کھویا اس کا Read more about کچھ اپنے بارے میں۔۔۔ ارمان نجمی[…]

کتے کی زبان ۔۔۔ نصرت ظہیر

تو بات کتے کی زبان کی چل رہی تھی۔ اُس زبان کی نہیں، جسے کتا اکثر منھ سے باہر لٹکائے رکھتا ہے اور یوں لگتا ہے، جیسے ہوا میں موجود رطوبتِ نسبتی Relative Humidity ناپنے کی کوشش کر رہا ہو۔ ذکر اس زبان کا تھا، جس میں وہ دوسروں کا کہا، سنتا سمجھتا اور اپنی Read more about کتے کی زبان ۔۔۔ نصرت ظہیر[…]

ڈاڑھ کا درد ۔۔۔ نصرت ظہیر

  ڈاڑھ کا درد وہ درد ہے، جسے انسان کا پورا جسم محسوس کرتا ہے، سوائے داڑھ کے! جب یہ ہوتا ہے تو انسان انسان نہیں رہتا۔ سمٹ کر ایک داڑھ بن جاتا ہے، جو یہاں سے وہاں لڑھکتی پھرتی ہے۔ اس مشاہدے کا بیان میں نے میاں عبد القدوس سے کیا تو کہنے لگے Read more about ڈاڑھ کا درد ۔۔۔ نصرت ظہیر[…]

ایک چہرے والا آدمی: نصرت ظہیر ۔۔۔ حقانی القاسمی

تحریر سے جو تصویر بنتی ہے وہ نقش بر آب نہیں نقش کالحجر ہو جاتی ہے۔ علی گڑھ کے زمانہ طالب علمی سے ہی قومی آواز کے ضمیمہ کے وسیلے سے نصرت ظہیر کی تحریروں سے اتنی ملاقاتیں رہی ہیں کہ اگر ان سے شخصی ملاقات نہ بھی ہوتی تو ان کی شخصیت سے مکمل Read more about ایک چہرے والا آدمی: نصرت ظہیر ۔۔۔ حقانی القاسمی[…]

آخری چار اشعار ۔۔۔ راحت اندوری

نئے سفر کا جو اعلان بھی نہیں ہوتا تو زندہ رہنے کا ارمان بھی نہیں ہوتا   تمام پھُول وہی لوگ توڑ لیتے ہیں وہ جن کے کمروں میں گلدان بھی نہیں ہوتا   خموشی اوڑھ کے سوئی ہیں مسجدیں ساری کسی کی موت کا اعلان بھی نہیں ہوتا   وبا نے کاش ہمیں بھی Read more about آخری چار اشعار ۔۔۔ راحت اندوری[…]

الوداع اسرار جامعی۔۔۔۔ صفدر امام قادری

ادھر کئی برسوں سے اس خبر کے لیے ہم سب تیّار تھے۔۔ اسرار جامعی کی کسمپرسی اور بے بسی دیکھنا آسان نہیں تھا۔۔ محفلوں کو قہقہہ زار بنانے والا وقت کے ہاتھوں اس طرح طالبِ رحم بن کر تماشائے اہلِ کرم دیکھتا ہوا ملے گا، یہ سب کے لیے صبر آزما تھا۔۔ وہ ایک طویل Read more about الوداع اسرار جامعی۔۔۔۔ صفدر امام قادری[…]

الف سے الہ آباد، امرود اور اکبر الہ آبادی ۔۔۔ مجتبیٰ حسین

(ہم جس شہر میں بھی جاتے ہیں اگر وہاں ذرا سی بھی فرصت میسر آ جائے تو اس شہر میں بیٹھ کر خود اسی شہر کے بارے میں ضرور کچھ نہ کچھ لکھتے ہیں۔۔ پچیس برس پہلے جب ہمیں پہلی بار الہ آباد جانے کا موقع ملا تو ایک صبح گنگا، جمنا اور سرسوتی کے Read more about الف سے الہ آباد، امرود اور اکبر الہ آبادی ۔۔۔ مجتبیٰ حسین[…]

آنسو سچ بولتے ہیں؟۔۔۔۔ احمد زین الدین

گاؤں کی ایک شدید تپتی ہوئی دوپہر کا ذکر ہے۔۔ میں برسوں بعد سرحد پار اپنے آبائی گاؤں کے نیم پختہ مکان کی ڈیوڑھی کے باہری دروازے پر کھڑا کھانے کے بعد جوٹھے ہاتھ دھو رہا تھا اور میری نظریں ان چوزوں پر جم گئی تھیں جو سیلی زمین پر گرے ہوئے دال چاول کے Read more about آنسو سچ بولتے ہیں؟۔۔۔۔ احمد زین الدین[…]