مظفر حنفی ۔۔۔ حیات

پیدائش: 01 اپریل 1936ء
کھنڈوا، ہندستان
وفات: 10 اکتوبر 2020ء دہلی

نام محمد ابو المظفر، ڈاکٹر اور تخلص حنفی ہے۔ 01 اپریل 1936ء کو کھنڈوہ (مدھیہ پردیش) میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن ہسوہ، فتح پور (یوپی) ہے۔ 1960ء میں مدھیہ پردیش محکمہ جنگلات میں ملازم ہو کر بھوپال منتقل ہو گئے۔ اسی ملازمت کے دوران انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے اور بھوپال یونیورسٹی سے ایم اے، ایل ایل بی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کی تحقیق کا موضوع ’’شاد عارفی۔ شخصیت اور فن‘‘ تھا۔ انھیں شاد عارفی سے تلمذ حاصل تھا۔ 1976ء سے وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو میں ریڈر کی حیثیت سے تدریس کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ 1989ء میں کلکتہ یونیورسٹی نے انھیں ’’اقبال چیئر‘‘ پروفیسر کی حیثیت سے فائز کیا۔ وہ اچھے افسانہ نگار، مترجم، شاعر اور نقاد تھے۔

تصنیفات:
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔

شاعری:
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔
۔ (1) پانی کی زبان – 1968
۔ (2) تیکھی غزلیں – 1968
۔ (3) عکس ریز- 1969
۔ (4) صریرِخامہ-1973
۔ (5) دیپک راگ-1974ء
۔ (6) یم بہ یم-1979
۔ (7)طلسمِ حرف- 1980
۔ (8) کھل جا سم سم-1981
۔ (9) پردہ سخن کا-1986
۔ (10) یا اخی-1997
۔ (11) ہاتھ اوپر کیے ۔ 2002
۔ (12) پرچمِ گرد باد۔ 2002
۔ (13) آگ مصروف ہے ۔ 2004
۔ (14) ہیرے ایک ڈال کے ۔ 2011
۔ (15) کمان (کلیات-1)۔ 2013
۔ (16) چنیدہ-2015
۔ (17) مظفر کی غزلیں ۔ (ہندی)-2000
۔ (18) تیزاب میں تیرتے پھول۔ (کلیات -جلد-2)۔ 2013
۔ (19)مظفر حنفی کی منتخب غزلیں ۔ (انگریزی)-2013
۔ (20) مرچ غزل پر۔ (ہندی)-2016
۔ (21) غزل دستہ (ہندی)۔ 2016
۔ (22) غزل جھرنا (ہندی)۔ 2017
۔ (23) غزل دریچہ۔ (ہندی)-2018
۔ (24) غزل دھارا۔ (ہندی)-2018

افسانے
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔
۔ (25)اینٹ کا جواب-1967
۔ (26) دو غنڈے -1969
۔ (27) دیدۂ حیراں – 1970
۔ (28) بھولی بسری کہانیاں ۔ 2015

برائے اطفال
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔
۔ (29) بندروں کا مشاعرہ۔ 1954
۔ (30) نیلا ہیرا-1983
۔ (31) کھیل کھیل میں -2005
۔ (32) چٹخارے – 2007
۔ (33) نرسری کے گیت-2007
۔ (34) بچوں کے لیے -2007
۔ (35) حلوا چور-2011
۔ (36) بول میری مینا-2018
۔ (37)چندا ماموں -2019

تحقیق و تنقید
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔
۔ (38) شاد عارفی شخصیت اور فن۔ 1976
۔ (39) نقد ریزے -1978
۔ (40) جہات و جستجو- 1982
۔ (41) تنقیدی ابعاد-1987
۔ (42) حسرت موہانی-2000
۔ (43) غزلیاتِ میر حسن۔ 1992
۔ (44) ادبی فیچرز اور تقریریں ۔ 1992
۔ (45) محمد حسین آزاد۔ (مونوگراف) -1994
۔ (46) باتیں ادب کی-1994
۔ (47) لاگ لپیٹ کے بغیر۔ 2001
۔ (48) وضاحتی کتابیات-1980
۔ (49) وضاحتی کتابیات-1984
۔ (50) وضاحتی کتابیات۔ (1981-1999)
۔ (51) وضاحتی کتابیات-2003
۔ (52) شاد عارفی فن اور فنکار۔ 2001
۔ (53) سوالوں کے حصار میں ۔ 2008
۔ (54) میر تقی میر-2009
۔ (55) مضامینِ تازہ-2010
۔ (56) ہندستان اردو میں ۔ 2007
۔ (57) گفتگو: دو بدو۔ 2013
۔ (58) تنقیدی نگارشات۔ 2014
۔ (59) شاد عارفی (مونوگراف)۔ 2016
۔ (60) کتاب شماری-2012
۔ (61) کچھ انٹرویو-2019

تراجم
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔
۔ (62) پر اسرار قاتل-1955
۔ (63) چوروں کا قاتل-1955
۔ (64) دہری سازش -1956
۔ (65) تارِ عنکبوت-1956
۔ (66) شرلاک ہومز-1956
۔ (67) گلاگ مجمع الجزائر۔ (جلد-1)
۔ (68) گلاگ مجمع الجزائر۔ (جلد-2)
۔ (69) گلاگ مجمع الجزائر۔ (جلد-3)
۔ (70)سخاروف نے کہا۔ 1976
۔ (71) گجراتی کے یک بابی ڈرامے ۔ 1977
۔ (72) اڑیا افسانے -1980
۔ (73) بیداری- 1980
۔ (74) بھارتیندو ہریش چند۔ 1980
۔ (75) بنکم چندر چٹرجی۔ 1988

ترتیب:
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔
۔ (76) چیف ایڈیٹر نئے چراغ۔ (کھنڈوا)-1958-59
۔ (77) ایک تھا شاعر-1959
۔ (78) نثر و گلدستہ-1967
۔ (79) شوخیِٰ تحریر -1971
۔ (80) شاد عارفی کی غزلیں ۔ 1974
۔ (81) کلیات شاد عارفی۔ 1975
۔ (82) جدیدیت: تجزیہ و تفہیم۔ 1985
۔ (83) سیشٹھ ایکانکی-2000
۔ (84) جائزے -1985
۔ (85) آزادی کے بعد دہلی میں طنز و مزاح-1992
۔ (86) شاد عارفی ایک مطالعہ۔ 1992
۔ (87) روحِ غزل-1993
۔ (88) کلیات ساغر نظامی۔ (جلد 1)-1999ء
۔ (89) کلیاتِ ساغر نظامی۔ (جلد 2)- 2000
۔ (90) کلیاتِ ساغر نظامی۔ (جلد 3)- 2000
۔ (91) منتخباتِ شاد عارفی۔ 2015
۔ (92)مکاتیب و مضامینِ شاد عارفی۔ 2016
۔ (93) کلیات شاد عارفی۔ (نظرثانی شدہ)-2016
۔ (94) سالک لکھنوی-2018

سفرنامہ
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔
۔ (95) چل چنبیلی باغ میں ۔ 1998

۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔

مظفر حنفی پر کتابیں
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔
۔ (96) مظفر حنفی شخصیت و فن۔ ڈاکٹر محبوب راہی-1984
۔ (97) مظفر حنفی ایک مطالعہ۔ 1999
۔ (98) مظفر حنفی فن اور فنکار۔ 2006
۔ (99) مظفر حنفی شخصیت و فن۔ 2010
۔ (100) مظفر حنفی بنام محبوب راہی۔ 2012
۔ (101) مظفر حنفی حیات و جہات۔ 2014
۔ (102) مظفر حنفی: شخصیت اور فکر و فن۔ (ڈاکٹر جاوید اختر)-2019

مظفر حنفی پر رسائل کے خصوصی شمارے
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔
۔ (1) صدائے اردو (بھوپال)
۔ (2) انتساب (سرونج)
۔ (3) سفیر اردو (برطانیہ)
۔ (4) بیسویں صدی (دہلی)
۔ (5)چہارسو (پاکستان)
۔ (6) اوراق (پاکستان)
۔ (7) اردو ادب (جرمنی)
۔ (8) اقدار (پاکستان)
(9) CONTEMPORARY VIBES۔ (چندی گڑھ)
۔ (10)KAVYAKUMBH ۔ (دہرہ دون)

اعزازات:
۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔
۔ (1) پرویز شاہدی نیشنل ایوارڈ۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی، کولکاتا
۔ (2) غالب پریم چند ایوارڈ۔ کلچرل سوسائٹی بنگلور
۔ (3) قومی ایوارڈ۔ قومی کونسل برائے تعلیم اطفال، دہلی
۔ (4) اسپیشل ایوارڈ۔ انٹرنیشنل فرینڈ شپ سوسائٹی
۔ (5) اسپیشل ایوارڈ۔ انڈو برما پیٹرولیم لمیٹڈ
۔ (6) فخرالدین علی احمد ایوارڈ۔ غالب انسٹی ٹیوٹ دہلی
۔ (7) افتخارِ میر ایوارڈ- لکھنو
۔ (8) سراج میر خاں ساحر ایوارڈ۔ بھوپال
۔ (9) بھارتیا بھاشا پریشد ایوارڈ۔ کولکاتا
۔ (10) ملک حیدرر ایوارڈ۔ کلچرل اکاڈمی، گیا
۔ (11) نباضِ ادب۔ ایم سی میموریل کمیٹی، کھنڈوا
۔ (12) ماہرِ اقبالیات- صدا لندن
۔ (13) قومی ایوارڈ برائے شاعری۔ دہلی ارودو اکاڈمی
۔ (14) وضاختی کتابیات۔ دہلی اردو اکادمی ایوارڈ۔ 2005
۔ (15) اترپردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ۔ برائے دیپک راگ-1974
۔ (16) شاد عارفی فن اور شخصیت پر۔ اترپردیش اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1978
۔ (17) یم بہ یم پر۔ اتر پردیش ارود اکاڈمی ایوارڈ۔ 1979
۔ (18) یم نہ یم پر۔ آندھرا پردیش اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1979
۔ (19) وضاحتی کتابیات پر۔ بہار اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1980
۔ (20) طلسم حرف پر۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1980
۔ (21) کھل جا سم سم پر۔ اترپردیش اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1981
۔ (22) کھل جا سم سم پر۔ کلچرل اکاڈمی، گیا سے ایوارڈ۔ 1981
۔ (23) بیداری پر۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1981
۔ (24) گلاگ مجمع الجزائر پر۔ بہار اردو اکادمی ایوارڈ۔ 1981
۔ (25) جہات و جستجو پر۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1982
۔ (26) نیلا ہیرا۔ (بچوں کی کہانی) پر۔ دہلی اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1983
۔ (27) نیلا ہیرا۔ (بچوں کی کہانی) پر۔ بہاراردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1983
۔ (28) نیلا ہیرا۔ (بچوں کی کہانی) پر۔ اترپردیش اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1983
۔ (29) وضاحتی کتابیات۔ (جلد 2) پر۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 1984
۔ (30) پردہ سخن کا پر۔ دہلی اردو اکاڈمی کی طرف سے ۔ سال کی بہترین کتاب کا ایوارڈ۔ 1986
۔ (31) پردہ سخن کا پر۔ اترپردیش اردو اکیڈمی سے ۔ بہترین کتاب کا ایوارڈ۔ 1986
۔ (32) آزادی کے بعد دہلی میں ۔ اردوطنز و مزاح پر۔ مغربی بنگال ارودو اکیڈمی ایوارڈ۔ 1990
۔ (33) حسرت موہانی پر۔ دہلی کے اردو اکیڈمی ایوارڈ۔ 1990
۔ (34) باتیں ادب کی پر۔ بہار اراڈ اکیڈمی ایوارڈ۔ 1994
۔ (35) یا اخی پر۔ مغربی بنگال ارود اکیڈمی ایوارڈ۔ 1998
۔ (36) چل چنبیلی باغ میں پر۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی ایوارڈ۔ 1999
۔ (37) چل چنبیلی باغ میں پر۔ اتر پردیش اکیڈمی ایوارڈ۔ 1999
۔ (38) ساغر نظامی پر۔ مغربی بنگال اردو اکیڈمی ایوارڈ۔ 1999
۔ (39) شاد عارفی فن اور فنکار پر۔ دہلی سے ایوارڈ-2001
۔ (40) حسرت موہانی پر۔ دہلی اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 2003
۔ (41) ہندستان ارودمیں پر۔ دہلی اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 2007
۔ (42) نشانِ جنگ، کراچی
۔ (43) دہلی اردو اکادمی کا۔ مجموعی خدمات کا ایوارڈ۔ 2009
۔ (44) قومی ایوارڈز دہلی اردو اکاڈمی۔ 2010
۔ (45) بہار اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 2011
۔ (46) اترپردیش اردواکاڈمی ایوارڈ۔ 2010
۔ (47)ہیرے ایک ڈال کے پر۔ اترپردیش اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 2011
۔ (48) 2012 میں ۔ بہار اروڈو اکاڈمی سے ایوارڈ
۔ (49) 2013 میں ۔ شولہ پور سے قومی ایوارڈ
۔ (50) 2013 میں ۔ الہ آباد سے مہیشوری ایوارڈ
۔ (51) کلیات شاعری پر۔ 2014 میں ۔ اترپردیش اردو اکاڈمی سے ایوارڈ
۔ (52) گفتگو: دوبدو پر۔ دہلی اردو اکیڈمی ایوارڈ۔ 2014
۔ (53) محفلِ صنم دہلی کی طرف سے ۔ 2016 میں ۔ تاحیاتی خدمات ایوارڈ
۔ (54) شاد عارفی پر۔ یوپی اور دہلی اردو اکاڈمی ایوارڈ۔ 2016
۔ (55) شیکھر سمن۔ مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے ۔ 2016
۔ (56) آفاق احمد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ برائے 2019
۔ (57) بزم صدف انٹرنیشنل ایوارڈ۔ 2019

مندرجہ بالا کے علاوہ ’اردو کی برقی کتابیں‘ میں برقی کتب (ای بکس)

تخلیقی کتب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مظفر حنفی کی نثر ۔ نثر۔ مظفر حنفی
یا حیرت۔۔ شاعری۔ مظفر حنفی

مظفر حنفی کے فن پر ای بکس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اخی مظفر حنفی ۔۔ ترتیب: پرویز مظفر، اعجاز عبید
مظفر حنفی ، شعر و نثر۔۔ ترتیب: پرویز مظفر
٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے